شیخ الاسلام کی نعتیہ شاعری

 شیخ الاسلام کی نعتیہ شاعری 

                                       

پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالمجید بیدار
 صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیور سٹی حیدرآباد


شاعری کو معرفت کے اظہار اور ا سی کے ساتھ ہی جذبات اور احساسات کی پیش کشی کے لئے استعمال کرنا ایک مشکل کام ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بیشتر شعراء یا تو حسن و عشق کی داستاں بیان کرکے شاعری میں نام کمالیتے ہیں یا پھر حمد و نعت و منقبت لکھ کر مذہبی شاعری کی حیثیت سے اپنا مقام بنا لیتے ہیں۔ بیک وقت حسن و عشق کی کیفیات کو بیان کرنا اور روحانی فیوضات کی پیش کشی کی طرف توجہ دینا ہر شاعر کے بس کی بات نہیں بلکہ جس شاعر کو خدا کی ذات کی طرف سے توفیق حاصل ہوتی ہے وہی اس تیز دھاری تلوارپراپنے قدم جماکر آگے بڑھ سکتا ہے۔ عصر حاضر میں بہ یک وقت روحانیت و جذباتِ دلی کو یک جا کرکے شاعری کے توسط سے بھی شہرت یافتہ ہستیوں میں حضرت سیدمحمد مدنی اشرفی جیلانی اخترؔ کچھوچھوی کا شمار ہوتا ہے جن کاشعری مجموعہ ’’تجلیات ِسخن‘‘ کے زیرِ عنوان دو مختلف طرزِ اظہار کی نمائندگی کرتا ہے۔ چنانچہ ’’تجلیات ِسخن ‘‘کا ایک حصہ’’بارانِ رحمت‘‘ کے زیر عنوان آغاز سے۱۳۵ صفحات کی نشاندہی کرتا ہے جب کہ اسی تجلیات کا دوسرا پارئہ دل ۱۳۶ سے لے کر۳۵۴ صفحات تک غزلوں ‘نظموں‘اور حسن و عشق کی باتوں سے مالامال ہے۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حضرت علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی اخترؔ کچھوچھوی کی شعر گوئی نے اردو کے غزل گو شعراء کی طرح معاملہ بندی کا عکس بھی دکھائی دیتا ہے اور اس کے ساتھ عشق رسول کی گرمی شاعر کی شاعری سے دسترس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے’’تجلیات ِسخن ‘‘ کے ذریعہ دلی کیفیات کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ مدح رسول کا بھی حق ادا کیا ہے۔ ’’بارانِ رحمت‘‘ کا آغاز ذکر و تعارف سے ہوتا ہے جسے حضرت سید محمد حسن مثنیٰ انورؔ نے تحریر کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ شریعت‘ شعریت کلاسکی ادب کی جگمگاہٹ کا باہمی امتزاج علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی اخترؔ کچھوچھوی کا ورثہ ہے۔ اسی طرح پارئہ دل کی شاعری پر ڈاکٹر سید امین اشرف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان حقیقتوں کی نمائندگی کی ہے جوعلامہ محترم اخترؔ کچھوچھوی کی غزل گوئی کی خصوصیت ہے۔ انہوں نے بجا طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ حضرت اخترؔ کچھوچھوی نے شعری پل صراط سے صحیح و سلامتی سے گزرنے کا اہتمام کرلیا ہے جس کی وجہ سے ان کی غزلوں میں حسن و عشق کی چاشنی موجود ہونے کے باوجود عارفانہ نظر درحقیقت شاعر کی کیفیاتی خصوصیت کو اجا کرنے میں کامیاب ہے۔ یہ بھی اہم خوبی ہے کہ اختر ؔکچھوچھوی نے فلفسیانہ افکارکو بھی غزل کی شاعری کے ذریعہ پیش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی اخترؔنہ صرف زبان و بیان پر قد رت رکھتے ہیں بلکہ علم ِ عروض پر ان کی کامل دسترس کا اندازہ ہوتا اس کے علاوہ زندگی کی حقیقت کو سمجھانے کے لئے وہ خالص قرآنی و اسلامی نظریہ کی نمائندگی پر توجہ دیتے ہیں۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے شاعری کو محتاط رویے کے ساتھ پیش کیا اور شاعرانہ بو قلمی کو غیر ضروری تصور کرتے ہوئے حقیقت کے انکشاف پر خصوصی توجہ دی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تمام تر شاعری میں ایک ہی روح کار فرما نظر آتی ہے جسے قرآن و اسلام کی روح سے تعبیر کیا جاسکتا ہے اور جس ذات کی فطرت میں ایسی خو شامل ہوجائے اس کی زبان سے خدا تعالیٰ اس قسم کے شعر کو پیش کرنے کی صلاحیت بخشتا ہے۔ چنانچہ حضرت اختر ؔکچھوچھوی فرماتے ہیں۔ 
زندگی ہے بے  نیاز  زندگی ہونے کا نام
موت کہتے ہیں جسے وہ زندگی کا ہوش ہے
اس شعر میںجس انداز سے زندگی اور موت کے فلسفہ کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے اس سے خود شاعرکے فکری سطح کا اندازہ ہوتا ہے اور یہ قیاس کرنے میں کوئی تعامل نہیں ہوتا کہ حضرت علامہ اخترؔ کچھوچھوی کی شاعری چاہے حسن و عشق کا بیان ہو یا عرفانیات کا د فتر بہر حال اس کلام کو حقیقت میں’’تجلیات ِسخن‘‘ ہی قرار دیا جائے گا۔ شعری مجموعہ کے نام کی حیثیت سے’’تجلیات ِسخن‘‘ کا انتخاب کرکے شاعر نے اپنی حسی اور فکری سطح کو نمایاں کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اسی لئے اس شعری مجموعہ کو صرف دل و دماغ روشن کرنے والی ہی شاعری نہیں بلکہ جذبات و احساسات سے بھر پور فکری خصوصیت کی علم بردار شعر گوئی سے تعبیر کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اور یہ بھی خصوصیت شاعر کی علم بردار ہے کہ’’ تجلیاتِ سخن‘‘ کے توسط سے شاعرنے غزلیہ اور نظمیہ انداز کو روا رکھنے کے ساتھ ساتھ حمد و نعت و منقبت کے علاوہ غزل کے لب و لہجہ کا سہارا بھی لیا ہے۔لیکن آپ کی شاعری کی یہ خوبی ہے کہ کہیں بھی سطحی و عامیانہ خیالات کی پیش کشی اور رنگینی و رعنائی کی نمائندگی کی طرف توجہ نہیں دی گئی بلکہ غزل کی شاعری میں بھی حکیمانہ بصیرت کو شامل کرکے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ بندئہ مومن کا دل جب خدا سے لو لگا لیتا ہے تو پھر ہر موجود میں اسے جلوئہ خداوندی محسوس ہوتی ہے اور اسی نمائندگی کا اظہار’’تجلیاتِ سخن‘‘ کی شاعری کا موثر انداز ہے جس میں شاعر محترم نے علامہ اقبالؔ کے رنگ سے بھی استفادہ کرکے فکر کی بالیدگی کا ایسا سامان فراہم کیا ہے کہ جس کے توسط سے شاعر کی الہامی فکر کی نشاندہی ہوتی ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ شاعر باکمال نے مشقت اور کڑی محنت کے توسط سے جس قسم کے کلام کو عوام کے روبرو پیش کیا ہے وہ عارفانہ مزاج اور حکیمانہ خیالات کی بھی بھر پور نمائندگی کرتا ہے جس کا ثبوت ’’تجلیاتِ سخن‘‘ کی شاعری میں اپنے وجود کو منواتا ہے۔
حضرت اختر ؔکچھوچھوی نے ذریعہ اظہار کے لئے خاص طور پر غزل کے مزاج کی طرف توجہ دی ہے۔ البتہ مسدس ‘ مخمس کی ہیئت کو بھی کام میں لایا ہے حکیمانہ شاعری ہو یا رندانہ طرز اندازحضرت اختر ؔکچھوچھوی کے کلام کی خوبی یہ ہے کہ انہوں نے جس روانی کے ساتھ تخئیل کو شعری وسیلہ سے استعمال میں لایا ہے اس رویے میں ہر شعر رواں اور آمد ہی آمد کی نمائندگی کرتا ہے۔’’تجلیاتِ سخن‘‘ میں کہیں آورد کی کیفیت دکھائی نہیں دیتی حمد ونعت و منقبت لکھنے کے دوران بھی الفاظ کے درو بست اور اظہار کی کیفیت کو روانی کے ساتھ بیان کرنے کا حسن حضرت اخترؔ کچھوچھوی کی شاعری کے امتیازی خصوصیت ہے۔ شاعری میں روانی اور اظہار کو تاثیر سے وابستہ کرنے کا عمل اُن شاعروں کا حصہ ہوتا ہے جو قدرتی طور پر شعر گوئی کو اپنی فطرت کا حصہ بناتے ہیں ورنہ لاکھ کوشش کے بعد بھی اس انداز کے شعر لکھنا مشکل ہے جو حضرت علامہ اخترؔ کچھوچھوی کی شاعری میں اپنے جملہ اوصاف کی نمائندگی کرتے ہیں ۔اگر چہ’’تجلیات ِسخن‘‘کا ابتدائی حصہ حمد و نعت و منقبت پر مشتمل ہے لیکن اس میدان میں بھی حضرت اخترؔ کچھوچھوی نے جس قسم کے دل کو چھولینے والے اشعار لکھے ہیںاس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاعری انہیں نہ صرف ورثے میں ملی ہے بلکہ خود اس خداداد صلاحیت کا وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اظہار کرتے ہیں ۔چنانچہ بارگاہِ نبوت میں اپنی انکساری کو ظاہر کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں۔    ؎
 آج کچھ حد سے فزوں سوزِ نہانی ہے حضور 
مضمحل میری  طبیعت کی روانی ہے حضور  
در   پہ  لایا  ہوں   خدارا  گرفتار  کرلو
نفس ِبد   مر ا   بڑا  دشمن  جانی  ہے حضور
کھو جاؤں میں خیالات کی تاریکی میں 
نور  کی شمع مرے  دل میں جلانی ہے حضور
شاعر نے حضور کی ردیف کو نبھانے کے لئے جس قسم کے عمدہ خیالات کو اظہار کا ذریعہ بنا کر اشعار میںکیفیاتی فضا ء پیدا کی ہے ان کے دلی جذبات کی نمائندگی کرنے والی نعتیہ کیفیات کی شاعری کے چند نمونے پیش کئے جاتے ہیں۔    ؎
نہ  رکھا  ذہن  میں  اندیشئہ  سود  و  زیاں ہم نے  
یہی  با عث ہے   پایا  خود کو ہر جا کا  مران  ہم نے 
کیا   ہے  یہ بھی  اک  احسان   باغباں  ہم  نے 
 چنا  ہے  ترے گلشن  کو  برائے  آشیاں ہم نے 
 ہمارے  جان و دل  میں روح  عالم  رقص کرتی ہے
 خود  اپنی  ہست کو  پایا ہے  رازِ کن  فکاں ہم  نے
  فلک  والوں سے  پوچھو  ننھے ننھے تارے شاہد ہیں
زمیں پر بھی بنائے ہیں ستاروں کے جہاں  ہم نے
 کہاں  تک  داستاں  اپنی  سنائیں  مختصر  یہ ہے 
دیا  سارے  زمانے   کو  پیامِ جاوداں  ہم  نے
غزل کی پہنچ میںنظمیہ انداز ِخیال اور روانی کے ساتھ بیان کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے اپنی انا سے بے نیازی کے ساتھ مومن کی شان کو شاعر نے کلام میںبیان کیا ہے اس سے خود ظاہر ہوتا ہے کہ شاعر کی ذ  ہنی وسعت اور خیال کی باریکی کے حسین امتزاج سے’’ تجلیاتِ سخن ‘‘کا وجود عمل میں آیا ہے جس میں شاعرانہ حسن کاری کے ساتھ ساتھ علم عروض کی شاندار روایات کا ایسا وصف موجود ہے کہ جس کی وجہ سے اس شاعری کو والہانہ کلام کے نام سے معنون کیا جاسکتا ہے۔ جس دل میں خوف خدا ورحب ِرسول موجود ہوتا ہے اس دل کی کیفیت کا اظہار   ’’تجلیات ِ سخن‘‘ کی شاعری ہے۔اس خوبی کو بھی نظر اندازنہیں کیا جاسکتا کہ حضرت اخترؔ کچھوچھوی نے غزل کی ہیئت کو برقرار رکھتے ہوئے نعتیہ کیفیات ‘منقبتی انداز اورحمدیہ اشارات کو تخئیل کے توسط سے اس طرح سجایا اور سنوارا ہے کہ ایک ایک شعر محبت میں غرق اور خدا کی وحدانیت کی بشارت پیش کرنے کا وسیلہ بن جاتاہے۔غرض ’’تجلیاتِ سخن ‘‘کی شاعری دل کی دنیا کو سنوارنے اور روحانی درجوں کو بلند کرنے کا بہترین وسیلہ قرار دی جاسکتی ہے۔جس میں تاثیر کی خصوصیات کے ساتھ ساتھ قلبِ ماہیت کا اثردکھانے کی خوبی بھی موجود ہے۔ جس طرح حمد و نعت و منقبت کے ساتھ شاعر نے روحانی مدارج کی نشاندہی کی ہے اسی طرح غزل کی شاعری میں پاک اور مطہر جذبات کے ذریعہ خیال کا ایسا ایوان سجایا جس میں تہذیب و اخلاق کی خو بو بسی نظر آتی ہے۔ حضرت اخترؔ کچھوچھوی نے غزل کی شاعری کو ناصحانہ اور مربیانہ خیالات سے پاک کرکے روایتی حسن و عشق سے بے نیازی اختیار کی ہے اور مظاہر ِ کائنات کے علاوہ خدا کے حسن کو جلوؤں کی تعریف کو غزلیہ شاعری کا وسیلہ بنا کر ایسی خوب صورت شاعری کی بنیاد رکھی ہے جس میں نہ تو سطحی خیالات کا اثر دکھائی دیتا ہے اور نہ اوچھے خیالات دکھائی دیتے ہیں۔ بلا شبہ اس قسم کی شاعری کو کسی پیر طریقت کی نگاہ نوازی سے تعبیر کیا جائے گا ۔جس طرح ’’ تجلیات سخن کا ابتدائی حصہ ’’ بارانِ رحمت کی نشاندہی کرتا ہے اسی طرح آخری حصہ’’ پارئہ دل‘‘ کے توسط سے شاعر کے دلی جذبات کی نشاندہی سے وابستہ ہے اور شاعر جن خیالات کا اظہار کرتا ہے اسے سمجھنے کے لئے ایک شعر کا اشارہ کافی ہے۔    ؎
جب سے غم کی ترے چاشنی مل گئی  
با  خدا  لذت ِ   زندگی  مل  گئی
مسکرائی  کلی دل کے  غنچہ کھلے
ترا  غم  کیا  ملا  زندگی  مل  گئی
غالباََ  کوئی  جانِ  بہار  آگیا
ہر  کلی  کے  لبوں کو   ہنسی آگئی
ان کے در پہ جبیں کو جھکانہ ہی تھا 
گلشنِ  قلب  کو  تازگی  مل گئی
شاعرانہ افکا رغزل کے توسط سے جس اونچی فکر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اس میںشاعر کے مزاج کی وابستگی کوبھی دخل ہے اس سے خود اندازہ ہوتا ہے کہ اخترؔ کچھوچھوی گو مذہبی شاعری کے روح ِرواںہیں لیکن غزل کی زمین میں بلند خیالی اور حسن آفرینی کو جگہ دیتے ہوئے کیفیتوں کو نمایاں کرنے کاایسا سلیقہ رکھتے ہیں جن کی وجہ سے شاعری عشقِ مجازی سے نکل کرعشق ِحقیقی کے سرحدوں کو چھو لیتی ہے۔ اندازہ ہوتا ہے کہ شاعر نے حسن آفرینی کے لئے غزلیں نہیں لکھیں بلکہ دل کی دنیا سجانے کے لئے افکار کی دل بستگی کا سہارا لیا ہے۔ان کی شاعری میںحسن آفرین سے زیادہ وابستگی کا جذبہ نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت اختر ؔکچھوچھوی نے جتنی بھی غزلیں لکھیں ان میں دلی کیفیت کو بھر پور نمائندگی دی گئی ہے۔ ہر غزل اپنے اندر اظہار کے تمام وسعتوں کو پیوستہ کرکے سماں باندھنے کی صلاحیت سے معمور ہے۔بحروں کے انتخاب اور لفظوں کے دروبست سے سماں باندھنے کاکام انجام دیتے ہیںجس کی وجہ سے شعر میںمعنویت کے ساتھ ساتھ تاثیر کا حسن بھی نکھر کر سامنے آجاتا ہے۔ اس کیفیت کو محسوس کرنے کے لئے ایک غزل کے چند شعر ملاحظہ ہوں جو مختصر بحر کی نمائندگی کرتے ہوئے کیفیتوں کو لفظوں میںسمونے کا ہنر پیش کرتے ہیں۔    ؎
چھوڑ    دوں   گا  میں  آستانے  کو سن  تو  لیجئے  مرے فسانے  کو
عشق  کی   اصطلاح    میں     ہمدم  موت  کہتے   ہیں  مسکرانے کو
آنکھ  سے اشکباریوں کے لئے     دل ہے چوٹوں پہ چوٹ کھانے کو
ہو مبارک  مری  خودی  مجھ کو    حسن  آیا  ہے   خود  منانے کو 
روانی اور تسلسل کے ساتھ ساتھ جس حسن کاری کوحضرت اخترؔ کچھوچھوی نے غزل کی دنیا میں شامل کیا ہے وہ درحقیقت اظہار کا ایسا پیرایہ ہے جسے بلا شبہ ریاضت کی دین قرار دیا جائے گا۔علامہ اخترؔ نے مردف غزلوں کے ساتھ غیر مردف غزلیں بھی لکھیں ہیں۔مختصر بحروں میں وہ جس حسن کاری کے ساتھ غزل گوئی کے حسن کو نمایاں کرتے ہیں اسی خوبی کے ساتھ طویل بحروں سے وابستہ ان کی غزلوں میں فنکارانہ حسن کی مثالیں بھی محسوس کی جاسکتی ہیں۔ چنانچہ طویل بحر میں لکھی ہوئی ان کی ایک غزل کے چند اشعار ملاحظہ ہوں۔
قیس و فرہاد نے کھول کر رکھ دیا عشق آساں
نہیں ہر کسی کے لئے
دل لگی کو نہ سمجھے کوئی د ل لگی‘
دل بڑا چاہئے دل لگی کے لئے
کوئی ہے عقل والا جو سمجھاسکے اس میںآ
کیا درس ہے آدمی کے لئے
شمع اپنا کلیجہ جلاتی رہی کیوں
کسی اور کی روشنی کے لئے
جو ہو آفاق میں وجہ نور سحر
اس کی آمد کوسمجھو نہ آسان تر
سارے تاروں نے خود کو فنا کردیا
ایک خورشید کی زندگی کے لئے
کون کہتا ہے ناداں ہیں اہل وفا‘ سیکھ لو
ان سے رازِ فنا و بقا
ہوگئے با خوشی نذر ِتیغ جفا‘ 
کس لئے دائمی زندگی کے لئے
اے مر ی جان کہتے ہیں اہلِ کرم
دل کا رکھ لینا ہے گویا حج حرم
 خواب ہی  میں  بس  اک بار  آجایئے
اپنے  اختر  ؔکی خوش اختری کے لئے
غزل گوئی کے ساتھ ساتھ حضرت سید محمد مدنی اشرفی جیلانی نے ’’تجلیاتِ سخن‘‘ میں قطعات اور بند نظموں کی دنیا بھی سجائی ہے۔مسدس کے ہیئت میںنظموں کا رنگ بھی اپنی جگہ نمایاں ہے اس کے ساتھ ہی قطعہ نویسی میں بھی ان کا انداز منفرد نظر آتا ہے جس کی مثال ذیل کے مصرعوں سے دی جاسکتی ہے :۔  ؎
رات والے حامی انوار ہوسکتے نہیں
جو ہوں بد طینت وہ خوش اطوار ہو سکتے نہیں
ان خدایانِ چمن کو کیسے سمجھائے کوئی
عصمتِ گل کے محافظ خار ہوسکتے نہیں 
عصمتِ گل کے محافظ خار ہوسکتے نہیں
شاعری کا وہ انداز جس کے ذریعہ شاعر روحانی مدارج طے کرتا ہے اور اپنی ذات میں حب ِنبوی کو شامل کرکے اس کیفیت پر نہ صرف فخر کرتا ہے بلکہ یہ محسوس کرنے لگتا ہے کہ جلوئہ خداوندی صرف اس وجہ سے اس کی ذات کا حصہ بن سکتا ہے کیوں کہ وہ حبِّ نبوی سے سرشار ہے۔حبِّ نبوی ہی کو سب کچھ سمجھنااور اس کے توسط سے قربِ خداوندی کے حصول کو لازمی قرار دیتے ہوئے جس منظر نگاری کو کام میں لاکر حضرت علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی اخترؔکچھوچھوی نے شاعری کی ہے اس کے ہر شعر سے روحانی کسب کی شان نمایاں ہوتی ہے اور اندازہ ہوتا ہے شاعر نے جذبات کی زباں نہیں بلکہ محبت کی کیفیت کو اپنے قابو میں کرلیا ہے تب کہیں نعت گوئی کے لئے ایسے الفاظ شاعری کی فکر کا وسیلہ بنتے ہیں۔ اس قسم کی کیفیت کو محسوس کرنے کے لئے علامہ مولانا اخترؔ کچھوچھوی کے یہ شعر دیکھئے  :۔     ؎
تیری  چو کھٹ تک  رسائی گر شہا   ہو جائے گی
بے   وفا  تقدیر بھی  پیک  وفا  ہو  جائے  گی   ان  کے  در  پرگر  وفور ِ شوق  میں  سر  رکھ دیا
 ایک سجدے میں ادا ساری قضا  ہو جائے گی
 میں تو بس ان کی نگاہِ لطف کا مشتاق ہوں
غم  نہیں گر ساری دنیا  بے وفا ہو جائے گی
خیرامت کی سند سرکار  سے  جب  مل گئی
میری قسمت مجھ سے پھر کیسے خفا ہوجائے گی  
شاعری میں دل بستگی کا سامان اور اظہار کے منفرد رویہ کے ذریعہ ’’تجلیات ِسخن‘‘ کی غزل میں اخترؔ کچھوچھوی نے کمال ِفن کا مظاہرہ کیا ہے۔ اکثر یہ دیکھا گیا ہے جو شاعر فن کا‘ راز داں ہوتا ہے اس کی شاعری میں فنی خوبیاں تو رچ بس جاتی ہیں لیکن تاثیر اور بر جستگی نمایاں نہیں ہوتیں جب کہ اختر ؔکچھوچھوی کا کلام فن کی باریکی اور اظہار کی تاز گی سے معمور ہے اس لئے اس قسم کی شاعری کا اسقبال کیا جانا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




  •    ماخذ مراجع
    ماخذ مراجع

    (۱)     رو ح البیان          کانسی رو ڈ کوئٹہ (۲)    تفسیر نعیمی              مکتبہ اسلامیہ...

  • مال کے لئے الٹ پلٹ:
    مال کے لئے الٹ پلٹ:

        تا جر کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ اس کا مال بلا وجہ رکانہ رہے جو لوگ گرانی کے انتظار میں مال قید کر دیتے ہیں۔ وہ سخت غلطی کرتے ہیں کہ کبھی بجائے مہنگائی کے مال سستا ہوجاتا ہے اور اگر...

  • مسلمان خریدارو ں کی غلطی:
    مسلمان خریدارو ں کی غلطی:

        ہندو مسلمان تاجر کو دیکھنا چاہتے ہی نہیں ۔ انہیں مسلمان کی دکان کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے ۔بہت دفعہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں کسی مسلمان نے دکان نکالی تو  آس پاس کے ہندودکانداروں نے چیز...

  • ایک سخت غلطی:
    ایک سخت غلطی:

    اولاً تو مسلمان تجارت کرتے ہی نہیں اور کرتے بھی ہیں تو اصولی غلطیوں کی وجہ سے بہت جلد فیل ہوجاتے ہیں ، مسلمانوں کی غلطیاں حسب ذیل ہیں۔ (۱) مسلم دکانداروں کی بد خلقی: کہ جو گا ہک ان کے پاس ایک...

  • تجارت کے اصول:
    تجارت کے اصول:

        تجارت کے چند اصول ہیں جس کی پابند ی ہر تا جر پر لازم ہے یعنی پہلے ہی بڑی تجارت شروع نہ کردو بلکہ معمولی کام کو ہاتھ لگاؤ ۔ آپ حدیث شریف سن چکے کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک...

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Khawab ki Tabeer




  • khwab mein Jhanda  dekhna
    khwab mein Jhanda dekhna Jhanda safaid dekhnatwangar sahibe izzat hone ki dalil hai. Jhanda jard beemar ho kar sehat hasil ho. Jhanda siyahkisi tataf  jaye jafaryaab ho log izzat kare.
  • khwab mein Rogan  dekhna
    khwab mein Rogan dekhna

    Rogan sar par malnasare kam thik taur par ho. Rogani rozi dekhnamaal halaal milne ki dalil hai. Rogan jard dekhnaranz va gam ki nishani. Rogan siyah dekhnasafar se salamat gar wapas aane ki...

  • khwab mein Zameen dekhna
    khwab mein Zameen dekhna

    Zeene par chadnatarkki ki nishani. Zamin ko hilte dekhnahamal aurat dekhe. iskate amal ho aur mard dekhe to hakim ke itaab mai girftar ho. Zamin ko bote dekhnatamaam maksade deen milne ki dalil...

  • khwab mein Zewar  dekhna
    khwab mein Zewar dekhna izzat va aabru pane pane ki dalil hai.
  • khwab mein Sirhanah dekhna
    khwab mein Sirhanah dekhna Khwab main sirhanah zawaj, mahfooz maal, raazdaar aurat aur taabo takaan se raahat haasil hone ki daleel hai.

Most Popular