Showing posts with label gharelu Ilaj. Show all posts
Showing posts with label gharelu Ilaj. Show all posts
اَنجیر کے 33 فائدے

اَنجیر کے 33 فائدے

  (1)امام ذہبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:اَنجیر میں دیگر تمام پھلوں کے مقابلہ میں بہتر غِذائیت ہے۔(2)اَنجیربواسیر کوختم کر دیتا اور جوڑوں کے دَرد کیلئے مفید ہے(3) اَنجیر نہار منہ کھانے کے عجیب و غریب فوائد ہیں(4) خشک انجیر سخت ہوں تو اُن کو کم و بیش 25 مِنَٹ پانی میں بِھگو دیجئے اور دھو کر چھاؤں میں سکھا دیجئے اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّنرم ہو جائیں گے۔ سبزیاں ، پھل، خشک میوے وغیرہ ممکنہ صورت میں دھو کر ہی استِعمال کئے جائیں تا کہ جراثیم کُش اَدوِیہ کا اثر دُھل جائے(5) اگر خُونی بواسیر ہو تو پانچ عدد اَنجیر ٹکڑے کرکے پاؤ بھر دودھ میں اُبال کر ٹھنڈا کر کے روزانہ سونے سے پہلے کھا لیجئے ۔ اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ تھوڑے ہی دِنوں میں خون بند ہو جائیگا ۔ یہ عمل مستقل جاری رکھیں تو بَہُت اچھا ہے(6) خشک بواسیر کے سبب بَہُت درد ہوتو پانی میں ایک چَمَّچ شہد ملا کر اس کے ساتھ نَہار منہ یعنی ناشتہ سے قبل اور اگر روزہ ہو تو افطار میں خالی پیٹ پانچ عدد اَنجیر روزانہ کھایئے(7) تازہ اَنجیر کا رَس نچوڑ کر مَسّوں کو لگایا جائے تو مسّے جھڑ جانے کی امّید ہے(8) جن کو بواسیر کی تکلیف کم مگر بد ہَضمی زیادہ ہو وہ ہر کھانے سے قبل تین عدد اَنجیر کھا لیں(9) جن کے پیٹ میں بوجھ ہو جاتا ہو وہ ہر بار کھانا کھانے کے بعد تین عدد اَنجیر کھالیں(10)اَنجیر موٹے پیٹ کو چھوٹا کرتا اور موٹاپادُور کرتا ہے(11) کَمَرکے درد والے روزانہ سات عدد اَنجیر کھا لیا کریں(12)جس کو قبض رہتا ہو وہ روزانہ نَہار منہ5 عدد اَنجیر کھا لیجئے(13) اَنجیر کھانے سے حیض کے خون میں اِضافہ اور دُودھ میں زیادَتی ہو تی ہے(14) اَنجیر میں کھانسی اور دَمے کا علاج ہے(15) اَنجیر چہرے کا رنگ نِکھارنے کیلئے مفید ہے(16) اَنجیر پُرانی بلغمی کھانسی کیلئے نَفْع بَخش ہے(17)اَنجیر بلغم کو پتلا کر کے ہی نکال دیتا ہے (18)اَنجیر پیاس بجھاتا ہے(19) اَنجیر کا گُودا بخار کے دَوران مریض کے منہ کو خشک نہیں ہونے دیتا(20) مَیتھی کے بیج اور اَنجیر پانی میں پکا کر خوب گاڑھا کر کے اس میں شہد ملا کر کھانے سے کھانسی کی شِدّت میں راحَت ہوتی ہے(21) اَنجیر گُردہ اور مَثانہ (یعنی پیشاب کی تھیلی) کی سوزِش کیلئے مفید ہے(22) سفیداَنجیر سب سے بہترین مانا جاتا ہے۔ یہ گُردہ، مَثانہ اور پِتّے کی پتھری کو حل کر کے نکال دیتا ہے(23)اگر کسی کے گُردے فیل ہوں اور وہ طویل مدّت تک اَنجیر استِعمال کرے تو بِفَضلہ تعالیٰ اُس کو صحت مل سکتی ہے(24)اَنجیر پیٹ کی رِیح کو باہر نکالتا ہے(25) انجیر اور بادام ملا کر کھائیں تو پیٹ کی اکثر بیماریاں دُوربھاگتی ہیں(26) اَنجیر حَلق کی سوزِش ،سینہ کے بوجھ اور پھیپھڑوں کی سُوجن میں فائدہ کرتا ہے(27) اَنجیر جِگر او ر تِلّی کو صاف کرتا ہے(28) اَنجیر جِگر او ر پِتّے کے سُدّے یعنی گندی گانٹھوں کو نکالتا ہے(29) اَنجیر چھاتی کی پُرانی سوزِش کیلئے نفع بخش ہے(30)اَنجیر کو جوش دیئے ہوئے پانی کے غَرارے کرنے سے مسوڑوں اور گلے کی سوزِش کم ہوتی ہے(31) خشک اَنجیر کو جَلا کر اُس کی راکھ سے منجن کرنے سے دانت کا مَیل اور دَھبّے دُور ہوتے ہیں (32)جَو شریف کی روٹی اور اَنجیر مِلا کر کھانا مُتَعَدَّددِماغی اَمراض کا علاج ہے(33)اَنجیر بلڈ پریشر (B.P.) اور کولیسٹرول (CHOLESTROL) کے مریض کیلئے مفید ہے۔

کلونجی کے 19 فائدے

کلونجی کے 19 فائدے

   (1)فرمانِ مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: کالا دانہ( کلونجی) میں موت کے سِوا ہر بیماری کی شِفا ہے۔

 ( مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیحج۲ص۱۴۳ حدیث۴۵۲۰)

مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں:ہر مرض سے مراد ہر بلغمی اور رطوبت کے امراض ہیں کیوں کہ کلونجی گرم اور خشک ہوتی ہے لہٰذا مرطوب اور سردی کی بیماریوں میں مفید ہوگی۔

( مراٰۃ شرح مشکوٰۃ ج۶ ص ۲۱۶)

 (2)روزانہ نہار منہ چٹکی بھر کلونجی تقریباً12 قطرے اصلی شہد میں ملا کر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ؕ پڑھ کر شہادت کی اُنگلی سے چاٹئے اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ بہت سی بیماریاں ختم ہو جائیں گی(3) کلونجی کو جَلا کرکھانا بوا سیر کودُور کرتا ہے(4)کلونجی کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں(5) کلونجی کو تیل میں جوش دے کر سر میں وہ تیل لگانے سے دردِ سر، نزلہ اور زُکام میں فائدہ ہوتا ہے (6) اگر خشکی کی وجہ سے سرپر پَپڑیاں سی بن گئی ہوں تو کلونجی کھانے سے ختم ہو جاتی ہیں(7) کلونجی کو پانی میں جوش دے کر غرارے کرنے سے دانتوں کادَرد دُور ہوتا ہے(8) پیشاب نہ آنے کی صورت میں کلونجی کے کھانے سے پیشاب کھل کر آجاتا ہے(9)کلونجی میں سِرکہ ملا کر کھانے سے بلغمی وَرم دُور ہوتا ہے(10) زَیتون کے تیل میں کلونجی ڈال کر سُونگنے سے آنکھوں کا دَرد جاتا رہتا ہے(11) کلونجی بلغمی بخار کے لئے مفید ہے (12)کلونجی حَیض کی رکاوٹ کودُور کرتی ہے(13) کلونجی سِرکہ میں ملا کر بَرَص (کوڑھ) پر لگانے سے فائدہ ہو تا ہے(14) فَوطہ کی سُوجن میں کلونجی پیس کر سِرکہ میں ملا کرلگائیں تو فائدہ ہو تا ہے(15) کلونجی پیس کر مہندی میں ملا کر سر میں لگانے سے سرکے بال جھڑنا بند ہوتے ہیں(16)کلونجی کا استِعمال سینے کے دَرداور کھانسی میں مُفید ہے(17)گھر میں کلونجی کی دُھونی دینے سے کھٹمل اور مچھر کاخاتِمہ ہوتا ہے(18)دماغ کی بیماری ہو تو کلونجی کے اکیس دانے کپڑے کی پوٹلی میں باندھ کر پانی میں اُبالئے ۔ پہلے دن سیدھے نتھنے میں دو قطرے اور اُلٹے نتھنے میں ایک قطرہ ۔ دوسرے دن اُلٹے نتھنے میں دو قطرے اور سیدھے نتھنے میں ایک قطرہ ڈالئے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تین دن میں شفا حاصِل ہو جائے گی(19)کلونجی شہد کے ساتھ کھانے سے (گُردے مثانے کی) پتھری نکل جاتی ہے۔
گھریلو جھگڑوں کا علاج

گھریلو جھگڑوں کا علاج

     مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں: گھر میں داخِل ہوتے وقت بِسْمِ اللہِ  الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمپڑھ کر پہلے سیدھا قدم دروازہ میں داخِل کر نا چاہئے پھر گھر والوں کو سلام کرتے ہوئے گھر کے اندر آئیں۔اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّہاَ النَّبِیُّ وَ رَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکاتُہ ، کہیں ۔ بعض بُزُرگوں کو دیکھا گیا ہے کہ دن کی ابتِداء میں گھر میں داخِل ہو تے وقت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اور قُلْ ھُوَ اللہ شریف پڑھ لیتے ہیں کہ اس سے گھر میں اِتِّفاق بھی رَہتا ہے ( یعنی جھگڑا نہیں ہوتا ) اور روزی میں بَرَکت بھی۔

                            ( مِراٰۃالمناجِیح ج ۶ ص ۹)

یا الہٰی ہر گھڑی شیطان سے محفوظ رکھ
دے جگہ فردوس میں نِیْران ۱؎ سے محفوظ رکھ
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ 
    (1)نیران یعنی دوزخ

دیسی مُرغی کے فوائد

دیسی مُرغی کے فوائد

    دیسی مُرغی کا گوشت پیٹ کے دَردْکیلئے مُفید ہے ،اِس سے قوّت حافِظہ بھی بڑھتی ہے۔ آج کل مجرمانہ ذہن کے لوگ چھوٹی چھوٹی فارمی مُرغیوں اورفارمی مُرغی کے انڈوں کو رنگ لگا کر دیسی کی طرح بنا دیتے ہیں۔ دَیسی مُرغی کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ اُس کا پیٹ قَدرے پَتلا ہوتا ہے اور وزن بھی بَہُت زِیادہ نہیں ہوتا۔

واللہُ وَ رسولُہ ٗ اَعلم عَزَّوَجَلَّ وَصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم
عِرقُ النِّساء کے دو علاج

عِرقُ النِّساء کے دو علاج

 (1)روزانہ درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر اوّل آخِر دُرُود شریف سورَۃُ الفاتِحہ ایک بار اور سات مرتبہ یہ دُعا پڑھ کر دم کر دیجئے: اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ عَنِّیْ سُوْءَ مَااَجِدُ۔ (ا ے اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھ سے مرض دور فرما دے) اگر دوسرا کوئی پڑھ کر دم کرے تو عَنِّیْ کی جگہ مرد کیلئے عَنْہُ(1)اور عورت کیلئے عَنْھا(2)کہے ۔ ( مدّت : تا حُصولِ شِفاء ) (2) یا مُحْیِیْ سات بار پڑھ کر گیس ہو یا پیٹھ یا پیٹ میں تکلیف یا عِرقُ النّسا ء یا کسی بھی جگہ درد ہو یا کسی عُضوْ کے ضائِع ہو جانے کا خوف ہو، اپنے اوپر دم کر دیجئے۔( مدّت : تا حُصولِ شِفاء)


مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
(1) - (2)یعنی اس سے

حَمْل کی حِفاظت کے 7 علاج

حَمْل کی حِفاظت کے 7 علاج

 (1)لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ(اعراب لگانے کی حاجت نہیں البتّہ دونوں جگہ ہ کے دائرے کھلے رکھئے)کسی کاغذ پر 55بار لکھ کر ( یا لکھوا کر) حسبِ ضَرورت تعویذ کی طرح تہ کر کے موم جامہ یا پلاسٹک کوٹنگ کروا کر کپڑے یا ریگزین یا چمڑے میں سی کر حامِلہ گلے میں پہن یا بازو میں باندھ لے۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حَمْل کی بھی حفاظت ہوگی اور بچّہ بھی بَلاوآفت سے سلامت رہے گا۔اگر 55بار(اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف کے ساتھ) پڑھ کر پانی پر دم کر کے رکھ لیں اور پیدا ہوتے ہی بچّہ کے منہ پر لگا دیں تو
اِن شاءَ اللہ بچّہ ذِہین ہوگا اور بچّوں کو ہونے والی بیماریوں سے بھی محفوظ رہے گا۔ اگر یہی پڑھ کر زَیت (یعنی زیتون شریف کے تیل) پردم کر کے بچّے کے جسم پر نرمی کے ساتھ مَل دیا جائے تو بے حدمُفید ہے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کیڑے مکوڑے اور دیگر مُوذی جانور بچّے سے دُور رہیں گے۔ اِس طرح کاپڑھا ہوا زَیت بڑوں کے جِسمانی دردوں میں مالِش کیلئے بھی نہایت کارآمد ہے(فیضانِ سنَّت جلد اول ص۹۹۵)(2)لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ(بغیر اعراب مگر دونوں جگہ ہ کے دائرے کھلے ہوں) کسی رکابی(یا کاغذ )پر 11بارلکھ کر دھو کر عورت کو پِلا دیجئے ۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حَمْل کی حفاظت ہو گی۔ جس عورت کو دودھ نہ آتا ہو یا کم آتا ہواِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔ چاہیں تو ایک ہی دن پِلائیں یا کئی روز تک روزانہ ہی لکھ کر پِلائیں ہر طرح سے اختیار ہے(3)یا حَیُّ یا قَیُّومُ 111بار کسی کاغذ پرلکھ کر حامِلہ کے پیٹ پر باندھ دیجئے اور وِلادت کے وَقت تک باندھے رہئے ( ضَرورتاً کچھ دیر کیلئے کھولنے میں حرج نہیں) اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَل حَمْل بھی محفوظ رہے گا اوربچّہ بھی صحّت مند پیدا ہو گا۔(فیضانِ سنَّت جلد اول ص۱۲۹۶)(4) حفاظتِ حَمْل کیلئے شروعِ حَمل سے لیکر بچّہ کا دودھ چُھڑانے تک روزانہ ایک بار سورۂ وَالشَّمْس (پ ۳۰)پڑھے(5) حَمل ضائع ہونے کے خطرے کی صورت میں روزانہ بعد نمازِفجر شوہر حاملہ زوجہ کے پیٹ پر شہادت کی انگلی رکھ کر دس بار دائرہ بنائے اور ہر بار انگلی گھماتے ہوئے یا مُبْتَدِئُ پڑھے (6)یا رَقِیْبُ سات بار روزانہ پانچوں نَمازوں کے بعد اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر حامِلہ پڑھے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بچّہ ضائِع نہ ہو گا(7)جس عورت کا حَمْل گِر جاتا ہو اُسے چاہئے کہ آغاز سے لیکر آخِری دن تک روزانہ صبح خُشک دَھنیہ 21 دانے اور شام کو کالا زیرہ دوچٹکیاں ٹھنڈے پانی کے ساتھ نگل لیا کرے ۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مقرَّرہ وقْت پرتندُرست بچّے کی وِلادت ہو جائے گی۔

سفید پانی

سفید پانی


(1)تین تین گرام زیرہ اور شکر کو پیس کر ملا لیجئے۔اس چورن کو مناسب مقدار میں چاول کے دھووَن میں ملا کر پینے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ سفید پانی گرنا بندہوجائیگا(2)6 گرام خالِص گھی اور ایک پکّا کیلا ساتھ کھانے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ پانی گرنا بند ہوگا۔
حَمل میں تاخیر

حَمل میں تاخیر

     اگرحَمْل میں مطلوبہ درد شروع ہونے میں تاخیر ہو جائے توبَہُت پُرانا گُڑ 30 یا 40 گرام لیکر100گرام پانی میں گرم کیجئے، جب گُڑ پگھل جائے تو '' سُہاگہ '' اور''پُھولی ہوئی پھٹکری '' دو گرام ملا کر پلانے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آسانی سے ولادت ہو جائے گی۔
اگر پیٹ میں بچّہ ٹیڑھا ہوگیا تو۔۔۔

اگر پیٹ میں بچّہ ٹیڑھا ہوگیا تو۔۔۔

    سُورۂ اِنْشِقاق کی ابتِدائی پانچ آیات تین بارپڑھے ۔( اوّل و آخِر تین مرتبہ دُرُود شریف پڑھے) آیتوں کے شُروع میں ہر بار بِسْمِ اللہِ  الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ لے ۔پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لے۔ روزانہ یہ عمل کرتی رہے۔ وقتاً فوقتاً ان آیات کا وِرد کرتی رہے ۔ دوسرا کوئی بھی دم کرکے دے سکتا ہے۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بچّہ سیدھا ہو جائے گا ۔ دردِزہ کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔
ایّامِ حَمْل کیلئے بِہترین عمل

ایّامِ حَمْل کیلئے بِہترین عمل


    حَمْل میں کسی قسم کی بھی تکلیف ہو اُس کیلئے نیزوَضعِ حَمْل ( یعنی ولادت ) میں آسانی کی خاطِر سورۂ مَریَم ( پ ۱۵) کا وِرد بے حد مفید ہے۔ حامِلہ روز پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کرے یا کوئی دوسرا پڑھ کر دم کر دے۔ روزانہ نہ پڑھ سکے تو جب درد کی شدّت ہو یا بچّہ پیٹ میں ٹیڑھا ہو جائے تو پڑھ کر دم کر لیا کرے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکتیں خوب ظاہر ہوں گی۔

حسین وعَقْلمند مند اولاد کیلئے

حسین وعَقْلمند مند اولاد کیلئے

    حامِلہ اگر بکثرت خربوزہ کھائے تو اولاد حَسین اور صحت مند پیدا ہوگی۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ۔ اور اگر حامِلہ '' لوبیا'' (جو کہ ایک مشہور سبزی ہے ) کثرت سے کھائے تو اولاد عقلمند پیدا ہو۔اِن شاءَ اللٰہ عَزَّوَجَلَّ ۔

حاملہ کی تکالیف کے 6علاج

حاملہ کی تکالیف کے 6علاج

    (1) دیسی گھی میں بُھنی ہوئی ہِینگ دیسی گھی کے ساتھ کھانے سے دردِ زِہ اور چکر میں فائدہ ہوتا ہے(2)اگر حامِلہ کو بھوک نہ لگتی ہو تو دو چمچ ادرک کے رس میں سُپاری جتنا گُڑ اور پاؤ چمچ اَجما کا چورن ملا کر صبح و شام استِعمال کرنے سے بھوک خوب لگتی ہے (3)دورانِ حَمْل بخار اور ولادت کے بعد دردِ کمر ہو تو آدھا چَمَّچ پِسی ہوئی سُونٹھ ، آدھا چَمَّچ اَجما اور آدھا چمچ دیسی گھی ملا کر صبح و شام کھلایئے 
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّآرام آ جائے گا (4) حامِلہ روزانہ مالٹا اور صِرف ایک عدد چھوٹا سیب کھائے ، اگر مجبوری ہو تو تب بھی آئرن کی گولیاں کم سے کم استِعمال کرے ۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر قسم کی بیماری سے حفاظت ہوگی اور بچّہ خوبصورت ہو گا۔ سیب اور آئرن کی گولیاں زیادہ کھانے سے بچّہ کالا پیدا ہو سکتا ہے(5)قے ، مَتلی ، بدہضمی ، گیس سے پیٹ پھولنا، بلغم ، پیٹ کا درداور حامِلہ کی دیگر تکالیف میں اَجما کا چورن آدھا چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ صبح و شام استِعمال کرنا بہت مفید ہے (6)تین گرام  پِسا ہوا دھنیہ اور12گرام شکرکو چاول کے دَھووَن(یعنی چاول کا دھویا ہوا پانی) کے ساتھ حامِلہ استِعمال کر ے تو قے میں اِفاقہ (کمی ، فائدہ ) ہوتا ہے۔
 بانجھ پن کے 5 علاج

بانجھ پن کے 5 علاج

 (1)ہرنَماز کے بعد دونوں میاں بیوی (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف کے ساتھ )قراٰنِ کریم میں وارِد یہ دُعائے ابراھیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام تین بار پڑھتے رہیں:

رَبِّ اجْعَلْنِیۡ مُقِیۡمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ٭ۖ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ ﴿۴۰﴾رَبَّنَا اغْفِرْ لِی وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیۡنَ یَوْمَ یَقُوۡمُ الْحِسَابُ ﴿٪۴۱﴾
 (1) (پ۱۳ ابراہیم ۴۰۔۴۱ )



 (2) دونوں ہر نَماز کے بعد(اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف ) دُعائے زَکرِیّا بھی تین مرتبہ پڑھ لیا کریں :

رَبِّ ہَبْ لِیۡ مِنۡ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً ۚ اِنَّکَ سَمِیۡعُ الدُّعَآءِ ﴿۳۸﴾ (پ ۳ اٰلِ عمران ۳۸)

 (1)(3) ایک عدد جائِفَل باریک پیس کر سات حصّے کر لیجئے۔ تین ماہ تک عورت ایک ایک حصہ روزانہ صُبح پانی سے استِعمال کرے۔ مگرحیض کے دوران نہ لے(4) 12گرام سَونف اور50 گرام گُلقَند روزانہ رات کو گرم دودھ سے کھایئے (5)آدھا کِلوشکر ، آدھا کلو سَونف، 250 گرام مغز بادام، آدھا کلو دیسی گھی ۔ سَونف کو باریک پیس کر گرم گھی میں ملا دیجئے نیز شکر ڈالدیجئے پھر چولھے سے اُتار کر کُوٹے ہوئے بادام اُوپر ڈالدیجئے۔ 
ترکیب استِعمال: جس دن ماہواری شروع ہو اُ س دن سے میاں بیوی دونوں تیس تیس گرام صبح و شام دودھ کے ساتھ استِعمال کرنا شروع کر دیں۔(مدّتِ علاج کم از کم۹۲دن)



مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
(1)ترجَمہ کنز الایمان : اے میرے رب! مجھے نماز کاقائم کرنے والا رکھ اور کچھ میری اولاد کو اے ہمارے رب! اور ہماری دعا سن لے اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو جس دن حساب قائم ہوگا ۔
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
(1)ترجَمہ کنزالایمان: اے رب میرے مجھے اپنے پاس سے دے ستھری اولاد ، بے شک تُو ہی دعاء سُننے والا۔

حَیض کے دَرْد کا علاج

حَیض کے دَرْد کا علاج

     25گرام گُڑ اور گاجر کے بیج15گرام دو گلاس پانی میں اُبالئے جب آدھا گلاس رہ جائے تو چھان کر پی لیجئے۔ اگر حیض دَرد سے آتا ہو تو اس کے ایّام میں بِغیر درد کے آنے لگے گا۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ

حَیض بند ہونے کے 6 علاج

حَیض بند ہونے کے 6 علاج

    (1)اگر گرمی یا خشکی کے باعث حیض بند ہو جائے تو ایک کپ سونف کے عَرَق میں ایک چھوٹا چمچ تربوز کے بیج کا مَغْز اور ایک چمچ شہد ملا کر صبح و شام پئیں اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہوجائے گا۔ پانی خوب کثرت سے پئیں، ہو سکے تو روزانہ12 گلاس پی لیں(2)25 گرام گُڑ اور 25 گرام سونف ایک کلو پانی میں جوش دیجئے، اندازاً جب ایک پیالی رہ جائے تو چھان کرگرم گرم پی لیجئے۔تا حُصولِ شِفا روزانہ صبح و شام یہ علاج کیجئے(3) ہر کھانے کے ساتھ لہسن کا ایک جَوا( یعنی لہسن کی پوتھی کی قاش۔کَلی )باریک کاٹ کر نگل لیجئے اور بہتر ہے کہ اُبال کر پی لیجئے ۔(نماز اور ذکرو درود کیلئے منہ خوب صاف کیجئے حتّٰی کہ بدبو ختم ہو جائے )(4) تین عدد چُھوہارے ، مَغز بادام 10 گرام ، ناریل 10 گرام اور کِشمِش یعنی خشک چھوٹے انگور20 گرام حیض کے دنوں میں روزانہ گرم دودھ کے ساتھ استِعمال کیجئے(5) ایّامِ حَیض سے ایک ہفتہ قبل روزانہ دودھ کے ساتھ25 گرام سَونف استِعمال کیجئے (6) آلو ، مَسور اور خُشْک غذائیں ماہواری میں رُکاوٹ بنتی ہیں لہٰذا اِن ایاّم میں ان سے پرہیز کیجئے۔
ماہواری کی خرابیوں کے تین علاج

ماہواری کی خرابیوں کے تین علاج

    (1) ہینگ کھانے سے رِحم(بچّہ دان) سُکڑتا اور حَیض صاف آتا ہے (2) 12گرام کالے تِل، پاؤ کِلو پانی میں خوب جوش دیجئے جب تین حصّے پانی جل جائے تو اس میں کچھ گُڑ ڈال کر دوبارہ جوش دیجئے (پینے کے قابل ہو جانے کے بعد)یہ پانی پینے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ماہواری کی تکلیف کم اورایاّم دُرُست ہو جائیں گے(3)کچّی پیاز کھانے سے ماہواری صاف آتی ہے اور درد نہیں ہوتا۔
کثرتِ حیض کے دو علاج

کثرتِ حیض کے دو علاج

   (1) بَہُت زیادہ خون گرتا ہو اور چکّرآتے ہوں تو تھوڑے سے تُلسی کے رس میں ایک چمچ شہد ملا کر پینا مفید ہے(2) چھ گرام دھنیا(بیج)آدھ کلو پانی میں خوب پکایئے یہاں تک کہ پانی آدھا رہ جائے اب اُتار کر ایک چَمَّچ شہد ملا کرنیم گرم پی لیجئے ،اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَل جلد فائدہ ہوجائے گا۔ (مدّت 20 دن) 
حَیض کی خرابی اور ڈرؤانے خواب

حَیض کی خرابی اور ڈرؤانے خواب

    حیض کی خرابیوں کی وجہ سے مریضہ کو دوسری پریشانیوں کے علاوہ ڈراؤنے خواب بھی تنگ کرتے ہیں ، یہاں تک کہ بعض اوقات عامِل'' اثرات'' کہہ کر مزید خوفزدہ کر دیتے ہیں ! حالانکہ وہ آسیب زدہ نہیں ہوتی۔ اسلامی بہن یا اسلامی بھائی کو جس وجہ سے بھی ڈراؤنے خواب آتے ہوں ۔ روزانہ سوتے وقت 
یا مُتَکبِّرُ 21بار (اول آخر ایک بار درودشریف ) پڑھ لیا کرے۔ اس عمل کی پابندی کرنے سے اِن شاءَ اللٰہ عَزَّوَجَلَّ خواب میں نہیں ڈریں گے۔

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular