مشق برائے ثلاثی مجرد ابواب
سوال نمبر1: درج ذیل خاصیات کی تعریف کریں اور مثال سے واضح کریں۔
تعمل،موافقت ،اتخاذ،تدریج،کثرت مأخذ،اطعام مأخذ،اعطائے مأخذ، سلب مأخذ،بلوغ،الباس مأخذ،قطع مأخذ،ضرب مأخذ۔
سوال نمبر2: ذیل میں کچھ افعا ل بمع ترجمہ دیئے جارہے ہیں،ان میں پائی جانے والی خاصیات کی نشاندہی کریں۔
وَزَغَ زَیْدٌ زید نے آہستہ آہستہ پیشاب کیا
وَتَنَ زَیْدٌ عَمْرواً زید نے عمرو کو شہ رگ پر مارا
غَثٰی الْوَادِی وادی زیادہ کوڑے کرکٹ والی ہوگئی
صَمَخَ زَیْدٌ بَکْرًا زید نے بکر کو کان کے سوراخ پر مار ا
عَجَمَ زَیْدٌ الْعُوْدَ زید نے دانتوں کے ذریعے لکڑی کی نرمی وسختی معلوم کی
عَضَدَ عَبْدُالرَّحْمٰنِ خَالِدًا عبد الرحمن نے خالد کو بازو پر مارا
خَرِبَ عَمْرٌو عمرو بے کار ہوگیا
حَوِلَتْ عَیْنُہ، اسکی آنکھ ترچھی ہوگئی
عَصٰی الْاُسْتَاذُ استاد نے لاٹھی سے مارا
مَہَرَ بَکْرٌ اِمْرَأَتَہ، بکر نے اپنی بیوی کو مہر دیا
زَمَعَ خَالِدٌ خالد تیز چلا
حَدُثَ عَمْروٌ عمرو صاحب حدث ہوا یعنی بے وضو ہوا
طَہُرَخَالِدٌ خالد پاک ہوا
سوال نمبر3:درج ذیل جملوں کاترجمہ کریں اور ان میں پائی جانے والی خاصیات کی نشاندہی کریں۔
۱۔ذَلَجَ زَیْدٌ الْمَآءَ ۲۔ذَقَنَ خَالِدٌ بَکْرًا ۳۔یَسُوْطُ زَیْدٌ عَمْروًا
۴۔سَلَبْتُ الْخَشَبَ ۵۔حَثَنَتْ ہِنْدَۃُ زَوْجَہَا ۶۔رَأٰی زَیْدٌ خَالِدًا ۷۔سَرَجَ زَیْدٌ الْمَوَاشِیَ ۸۔ شَفَہَ عَمْرٌو خَالِدًا ۹۔عَضَدَ خَالِدٌ ۱۰۔دَمِلَ الْجَرْح ۱۱۔غَضٰی الْبَعِیْرُ ۱۲۔شَمُلَ الرِّیْحُ
0 Comments: