Showing posts with label شاعری. Show all posts
Showing posts with label شاعری. Show all posts
تہنیت بحضور شیخ الاسلام الشاہ مفتی سید مدنی میاں اشرفی الجیلانی حفظہ
اللہ تعالیٰ

تہنیت بحضور شیخ الاسلام الشاہ مفتی سید مدنی میاں اشرفی الجیلانی حفظہ اللہ تعالیٰ


تہنیت بحضور شیخ الاسلام الشاہ مفتی سید مدنی میاں اشرفی الجیلانی حفظہ اللہ تعالیٰ (مع ترمیم و اضافت)


اشرفیوں کے دل کی یہی ہے دعا یا خدا میرا مدنی سلامت رہے





از طفیلِ نبی بہرِ غوث الوریٰ یا خدا میرا مدنی سلامت رہے



ہر طرف اس کی خدمات کی دھوم ہو یعنی ہر طور اس ذات کی دھوم ہو

اور میری گدائی کا بھی ہو بھلا یا خدا میرا مدنی سلامت رہے


فخرِ اجمیر ہے نورِ جیلاں ہے وہ فیض بخشیدۂ شاہِ سمناں ہے وہ

وہ ہے آئینۂ حسنِ غوث الوریٰ یا خدا میرا مدنی سلامت رہے


وہ محدث بھی ہے وہ مفسر بھی ہے قائد و مصلحِ عصرِ حاضر بھی ہے

بالیقیں اہلِ سنت کا ہے پیشوا یا خدا میرا مدنی سلامت رہے


ذاتِ پاک اس کی ہے علم کی کہکشاں اس کے اندر کمالات کا اک جہاں

چشتیوں کی وہ جاں اشرفی رہنما یا خدا میرا مدنی سلامت


مرشدِ حق نگر شیخ الاسلام ہے دونوں عالم میں اس کا بڑا نام ہے

ایک مرکز ہے وہ علم و عرفان کا یاخدا میرا مدنی سلامت رہے


پائی تقدیر نے اوج کی انتہا دامنِ ابنِ غوث الوریٰ مل گیا

اور میں نے یہ وردِ زباں کر لیا یا خدا میرا مدنی سلامت رہے


نعرہ مدنی میاں کا لگاتے رہو دل میں شمعِ عقیدت جلائے رکھو

اور پڑھتے رہو تم یہ صبح و مسا یا خدا میرا مدنی سلامت رہے


حق بیانی کا ضامن ہے جس کا قلم رہبر و رہنما جس کے نقشِ قدم

ظلمتوں میں ہے جو ایک شمعِ ہدیٰ یا خدا میرا مدنی سلامت رہے

فاضل میسوری



ابھی اردو کا بچپن ہے ، ابھی پیری سے کیا مطلب

ابھی اردو کا بچپن ہے ، ابھی پیری سے کیا مطلب


ابھی اردو کا بچپن ہے ، ابھی پیری سے کیا مطلب


قیامت تک رہے گی دہر میں اردو زباں باقی

ابھی تو عمر کے اس کے ہزاروں سال باقی ہیں

ابھی تو باب زنداں سے نکالا ہے قدم اس نے

ابھی کچھ اور پھندے رہ گئے ہیں جال باقی ہیں

ابھی تو بزم آزادی میں جلتا ہے چراغ اس کا

ابھی تو وہ بھی ابھریں گے جو خط و خال باقی ہیں

ابھی باقی ہیں غالبؔذوقؔ، سوداؔ ، داغؔ، امیرؔ آتشؔ





ابھی حالیؔ، ابھی اکبرؔ ابھی اقبالؔ باقی ہیں


ابھی چکبستؔ اور مخمورؔ کے نغمات ہیں باقی

ابھی آزاد، اور سر شار کے احوال باقی ہیں

ابھی بزمِ ادب میں ایک بھی جا نہیں خالی

ابھی تو اور لاکھوں نکتہ دانِ حال باقی ہیں

ابھی اردو کا بچپن ہے ابھی پیری سے کیا مطلب؟

ابھی اس کے جوانی کے ہزاروں سال باقی ہیں

ابھی تو تفرقوں کو قوم و ملت کے مٹانے ہے

ابھی تو سینکڑوں قصے بڑے جنجال باقی ہیں

ابھی درسِ اخوت اہل عالم کو پڑھانا ہے

ابھی زریں صحیفوں میں بہت اقوال باقی ہیں

ابھی تو لکھ کے ماضی کے فسانے سر اٹھایا ہے

رقم کرنے ابھی تو واقعات حال باقی ہیں

ابھی تو دامن مستی کو دھوکر پاک کرنا ہے

ابھی تو دامن ہستی میں دھبے لال باقی ہیں

ابھی تو عہد ماضی کے فسانوں کو مٹائے گی

ابھی تو عصر کے نئے اافعال باقی ہیں

الٰہی سر بسجدہ اس طرف سارا زمانہ ہو

یہی اردو زباں ہو اور تیرا آستانہ ہو


منقبت در شان اعلیٰ حضرت

منقبت در شان اعلیٰ حضرت



*قاصر ہے زباں لفظ ادا کیسے کریں ہم*

*مقبولیہ دربار کی کیا بات کہیں ہم*






*ہانگل میں آج جشنِ طلائی جو سجی ہے*

*چوکھٹ پہ ان کی دھوم بڑی دھوم مچی ہے*



*تا عمر ان کے نقشِ قدم۔ہی پہ چلیں ہم*

*مقبولیہ دربار کی کیا بات کہیں ہم*





*ہر سمت یہاں دین کی اک شمع جلی ہے*

*دکن میں سنّیت کو جلا ان سے ملی ہے*


*ان کے اسی کرم پہ کہو کیوں نہ مریں ہم*

*مقبولیہ دربار کی کیا بات کہیں ہم*



*کشمیر سے وداع ہوئے دکن کو آگئے*

*رب کے نبی کے حکم سے مسکن کو آگئے*



*بس اب انہی کے ٹکڑوں پہ آو کہ پلیں  ہم*

*مقبولیہ دربار کی کیا بات کہیں ہم*



*مقبولیہ وطن مرا جنت نشان ہے*

*ہم سنیوں کے واسطے دارلامان ہے*


*راہی اسی دیار کے مستانے بنیں ہم*

*مقبولیہ دربار کی کیا بات کہیں ہم*



۔۔۔۔۔ڈاکٹر یاسین راہی بلگام

منقبت

منقبت

*قاصر ہے زباں لفظ ادا کیسے کریں ہم*
*مقبولیہ دربار کی کیا بات کہیں ہم*
*ہانگل میں آج جشنِ طلائی جو سجی ہے*
*چوکھٹ پہ ان کی دھوم بڑی دھوم مچی ہے*
*تا عمر ان کے نقشِ قدم۔ہی پہ چلیں ہم*
*مقبولیہ دربار کی کیا بات کہیں ہم*
*ہر سمت یہاں دین کی اک شمع جلی ہے*
*دکن میں سنّیت کو جلا ان سے ملی ہے*
*ان کے اسی کرم پہ کہو کیوں نہ مریں ہم*
*مقبولیہ دربار کی کیا بات کہیں ہم*
*کشمیر سے وداع ہوئے دکن کو آگئے*
*رب کے نبی کے حکم سے مسکن کو آگئے*
*بس اب انہی کے ٹکڑوں پہ آو کہ پلیں  ہم*
*مقبولیہ دربار کی کیا بات کہیں ہم*
*مقبولیہ وطن مرا جنت نشان ہے*
*ہم سنیوں کے واسطے دارلامان ہے*
*راہی اسی دیار کے مستانے بنیں ہم*
*مقبولیہ دربار کی کیا بات کہیں ہم*
۔۔۔۔۔ڈاکٹر یاسین راہی بلگام

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular