Showing posts with label کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ). Show all posts
Showing posts with label کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ). Show all posts
خاتمہ کتاب

خاتمہ کتاب


رَبَّنَا لَا تُؤَاخِـذْنَاۤ اِنْ نَّسِیْنَاۤ اَوْ اَخْـطَاْنَا۔۔۔١۝۲۸۶(سورۂ بقرہ:۲؍۲۸۶)
اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا خطا کربیٹھیں تو ہماری گرفت نہ فرما۔۔۔


اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْاَمِیْنِ الْحَلِیْمِ الْکَرِیْمِ الرَّؤُوْفِ الرَّحِیْمِ، طِبِّ الْقُلُوْبِ وَدَوَائِہَا وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَائِھَا وَنُوْرِ الْاَبْصَارِ وَضِیَائِھَا وَقُوْتِ الْاَرْوَاحِ وَغِذَائِہَا وَعَلیٰ اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَعَلیٰ جَمِیْعِ عِبَادِکَ الصّٰلِحِیْنَ وَعَلَیْنَا مَعَہُمْ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَo

دعاہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہمیں قرآنی ہدایات کے مطابق زندگی گزارنے، سنت وشریعت کی بھرپور پاسداری کرنے،لمحے لمحے کو طاعت وبندگی سے آباد رکھنے، کثرت سے ذکرواِستغفار کرنے، اپنی مقدس بارگاہ میں ٹوٹ کر جھکنے، اورہر کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین یارب العالمین بجاہ سید الاوّلین والآخرینﷺ
دعاگوودعاجو:  محمد اَفروز قادری چریاکوٹی

ایسا عمل جو ستر فرشتوں کے قلم بوجھل کردے!

ایسا عمل جو ستر فرشتوں کے قلم بوجھل کردے!


جَـزَی  اللہُ   عَنَّـا  مُحَـمَّـدًا   مَّا  ھُـوَ   اَھْـلُـہٗ o
حدیث:  حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مندرجہ بالاکلمات ایک مرتبہ پڑھ لے، اللہ سبحانہ وتعالیٰ ستر فرشتوں کو حکم دے گاکہ ایک ہزار دن تک اس کےنامہ اعمال میں نیکیاں لکھتے رہیں۔(مسند شامیین:۲۰۷۰۔۔۔ معجم اوسط طبرانی: ۲۳۵)
ہروقت شکرگزار بنے  رہیے!

ہروقت شکرگزار بنے رہیے!


اَللّٰهُمَّ مَـا اَصْبَحَبِی مِنْ نِعْمَـةٍ فَمِنْـكَ وَحْـدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَفَـلَكَ الْحَمْدُوَ لَكَ   الشُّـكْرُ o
حدیث:  جو شخص مندرجہ بالا  دعاصبح میں پڑھ لے، سمجھ لیں اس نے اُس دن کا شکریہ اَدا کردیا۔ اور جو شخص شام کو پڑھ لے، اس نے گویا رات کا شکریہ اَدا کردیا۔ (سنن ابوداؤد: ۵۰۷۳)
چوبیس گھنٹے حفاظت اِلٰہی کے سائے میں!

چوبیس گھنٹے حفاظت اِلٰہی کے سائے میں!


یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ ، اَصْلِحْ لِی شَاْنِی کُلَّہٗ ، وَ لَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ o

حدیث:  حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ مصطفےٰ جانِ رحمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا کہ مندرجہ بالا کلمات صبح وشام پڑھ لیا کریں۔ (سنن نسائی: ۱۰۴۰۵۔۔۔ مستدرک: ۲۰۰۰)
حدیث:  نیز حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب بھی سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی فکروغم لاحق ہوتا تو آپ مذکورہ بالا کلمات  کا پہلا ٹکڑا پڑھا کرتے تھے۔(مستدرک حاکم: ۱۸۷۵۔۔۔ الدعوات الکبیر بیہقی: ۱۷۰)

یوں مشکلات کے چنگل سے باہر آسکتے ہیں!

یوں مشکلات کے چنگل سے باہر آسکتے ہیں!


بِسْمِ اللہِالَّــذِیْ لَا يَضُرُّمَعَ اسْمِهٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَـآءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ۝

حدیث:جو شخص مندرجہ بالا دعا صبح کے وقت تین (۳) مرتبہ پڑھ لے، شام تک ہر طرح کی آفات وبلیات سے محفوظ رہے گا۔یوں ہی جو کوئی اسے تین (۳) مرتبہ شام میں پڑھ لے، صبح تک کسی بھی ناگہانی مصائب ومشکلات کا شکار نہ ہوگا۔(سنن ترمذی: ۳۳۸۸)
آتش دوزخ سے نجات!

آتش دوزخ سے نجات!

اَللّٰہُمَّ اَجِرْنِی مِنَ النَّارِ o

حدیث:جو شخص مذکورہ بالا دعا  بعد نمازِ مغرب سات (۷) مرتبہ پڑھ لے، اور اسی رات اس کا انتقال ہوجائے تواس کے حق میں جہنم سے آزادی لکھ دی جاتیہے۔ یوں ہی اگر کوئی شخص اسے بعد نماز فجر سات (۷) دفعہ پڑھ لے اور دن میں کسی وقت فوت ہو تب بھی اسے جہنم سے نجات مل جائے گی۔(سنن ابو داؤد: ۵۰۷۹۔۔۔ مسند احمد بن حنبل :۱۸۰۵۳)
حدیث:  روایتوں میں یہ بھی آتا ہے کہ اگر کوئی شخص (کسی وقت) تین مرتبہ آتش جہنم سے آزادی کی دعا مانگے، تو جہنم بذاتِ خود بارگاہِ الٰہی میں التجا کرتی ہے کہ اے پروردگار! اس شخص کو مجھ سے دور اور اپنی پناہ میں رکھ۔(سنن ترمذی: ۲۵۷۲۔۔۔ ابن ماجہ:۴۳۴۰)

جہنم سے آزادی!

جہنم سے آزادی!


اللّٰہُمَّ اِنِّی اَصْبَحْتُ ، اُشْھِدُکَ وَاُشْہِدُ حَمَــلَۃَ عَـرْشِکَ،
وَمَلَائِکَتَکَ، وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ، اِنَّکَ اَنْتَ اللہُ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ، وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَ رَسُوْلُکَ o
حدیث:اگر کوئی شخص مندرجہ بالادعا دن یا رات میں ایک مرتبہ پڑھ لے، تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کا ایک چوتھائی حصہ جہنم سے آزاد کردے گا۔ اگر دو بار پڑھے تو آدھا حصہ۔ اگر تین مرتبہ پڑھے تو  تین چوتھائی حصہ۔ اور اگرچار دفعہ پڑھ لے تو اس کا  پورا حصہ مکمل طور پر جہنم سے آزاد کردیاجائے گا۔(سنن ابو داؤد: ۵۰۶۹)
ایک جامع پیغمبرانہ دُعا!

ایک جامع پیغمبرانہ دُعا!


اَللّٰهُمَّ  اِنَّانَسْئَلُكَ مِنْخَيْرِ مَا سَئَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللهُ عَلَيْهِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ وَ نَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌصَلَّی اللهُ عَلَيْهِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ وَاَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَيْكَ الْبَلَاغُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ۝
حدیث: حضرت ابواُمامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت سی دعائیں مانگا کرتے تھے، مگر ان میں بہت سی ہمیں یاد نہ رہتی تھیں۔ایک دن ہم نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی کہ یارسول اللہ! آپ بہت سی دعا فرماتے ہیں مگر وہ ہمیں یاد نہیں رہ پاتیں۔ توآپ نے فرمایا:کیا میں تمھیں ایک ایسی جامع دعا نہ بتادوں جو ان ساری دعاؤ ں کو شامل ہو۔ پھر آپ نے مذکورہ بالا  دعا تعلیم فرمائی۔(سنن ترمذی: ۳۵۲۱)
سترہزار فرشتوں کی دعاحاصل کیجیے!

سترہزار فرشتوں کی دعاحاصل کیجیے!

حدیث: جوشخص مندرجہ ذیل استعاذہ صبح کے وقت تین مرتبہ کرلیا کرے، ساتھ سورۂ حشر کی آخری تین آیتیں پڑھ لے، اللہ سترہزار فرشتے اس پر متعین فرمادےگا جو شام تک اس کے لیے دعا کرتے رہیں گے۔ اور اگر وہ اس دن مرتا ہے تو شہادت کی موت اس کا مقدر بنے گی۔ یوں ہی جو شخص اسے شام میں پڑھ لیا کرے تو صبح تک اس کے لیے سترہزار فرشتے دعا کرتے ہیں۔اور اگر اس رات میں مرے تو شہادت کی موت پائے۔(سنن ترمذی:۲۹۲۲)

اَعُـوْذُبِاللهِ السَّمِيْعِ الْعَلِـيْمِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ ۝-        .............-----(تین مرتبہ).............
..............سورۂ حشر کی آخری تین آیات........هُـوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰــهَ اِلَّا هُـوَ١جعٰـلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَـادَةِ١ۚ هُـوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۝۲۲هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُطسُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ۝۲۳هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى١ؕ یُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠۝۲۴

ایک  عمل‘ جو قیامت میں بات بنادے

ایک عمل‘ جو قیامت میں بات بنادے


رَضِیْتُ بِاللہِ رَبًّا،وَبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا،وَبِمُحَمَّدٍ   نَبِیًّا وَّ رَسُوْلًا o

حدیث: روایتوں میں آتا ہے کہ اللہ جل مجدہ نے اپنے اوپر یہ لے لیا ہے کہ جو شخص مذکورہ بالا کلمات صبح وشام پڑھ لیا کرے،تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ قیامت کے دن اس کوخوش کردےگا۔(سنن ابن ماجہ:۳۸۷۰)
اورایک دوسری روایت میں ہے کہ جنت اس کے لیے واجب ہوگئی۔(سنن ابوداؤدشریف:۲۱۴)

ایک خاص ذکر جس کی جزا خدا خود دے گا

ایک خاص ذکر جس کی جزا خدا خود دے گا


یَارَبِّ لَکَ الْحَمْدُکَمَایَنْبَغِی لِجَلَالِ وَجْہِکَ وَعَظِیْمِ سُلْطَانِکَ o

حدیث: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم ﷺ نے فرمایا:اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے نے مندرجہ بالا  کلمات پڑھے،جس کی سماعت کراماً کاتبین کو بڑی عظیم معلوم ہوئی، اور وہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ اس کا اَجر کیسے اور کتنا لکھیں، چناں چہ وہ بارگاہِ الٰہی میں حاضر ہوکر عرض گزار ہوئے کہ اے پروردگار! تیرے ایک بندے نے (تیری حمدوثنا میں) کچھ ایسے کلمات کہے ہیں جن کا اَجروثواب ہمیں پتا نہیں کہ کتنا لکھیں۔
اللہ عزوجل نے ـہرچندکہ وہ سب کچھ جانتا ہےـ ان سے پوچھاکہ میرے بندے نے کیا کہا ہے؟ وہ بولے کہ مولیٰ! اس نے یارب لک الحمد ۔۔۔الخ پڑھا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:ٹھیک ہے جیسا میرے بندے نے پڑھا ہے تم اسے ویسے ہی لکھ لو، جب وہ مجھ سے ملے گا تو میں اس کا اسے بھرپور اجروبدلا عطا کروں گا۔(سنن ابن ماجہ:۳۸۰۱۔۔۔ شعب الایمان بیہقی:۴۰۷۷)

غموں کی دھوپ سے نجات

غموں کی دھوپ سے نجات

حَسْبِیَ اللهُ لَااِلٰهَ اِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ۝

حدیث: جوشخص مندرجہ بالا دعا صبح وشام سات مرتبہ پڑھ لے، اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کے لیے کافی ہوجائے گا،  دونوں جہان کے غم وآلام سے اس کو نجات دے دے گا، اور اس کے بڑے بڑے اہم معاملات کو آسان کردے گا۔(سنن ابوداؤد:۵۰۸۱)
       ایک دوسری روایت کے مطابق  اس دعا کو پڑھ لینے والا کبھی بے سکونی، پریشانی، اورکسی طرح کی فکرمندی کا شکار نہ ہوگا۔

درخت کے پتّوں  برابر بھی گناہ ہوں تو معاف

درخت کے پتّوں برابر بھی گناہ ہوں تو معاف


اَسْتَغْفِرُاللهَالْعَظِیْمَ الَّذِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّاهُوَ الْحَیُّ الْقَيُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ۔
حدیث: جوشخص مندرجہ بالا استغفارسونے سے قبل تین مرتبہ پڑھ لے، اس کے سارے گناہ بخش دیے جائیں گے، خواہ اس کے گناہ سمندر کی جھاگ، یا درخت کے پتوں، یا ریت کے ذرّوں، یا کائنات کے دنوںکے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔(سنن ترمذی:۳۳۹۷۔۔۔ مسنداحمد بن حنبل:۱۱۰۸۹)
اور سارے گناہ معاف ہوگئے

اور سارے گناہ معاف ہوگئے


اَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَیُّ الْقَيُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ ۝
حدیث: جوشخص مندرجہ بالا استغفارپڑھ لے، اس کے سارے گناہ بخش دیے جائیں گے، خواہ وہ کافروں کے خلاف لڑی جانے والی  جنگ سے بھاگ کھڑا ہی کیوں نہ ہواہو۔(سنن ترمذی:۳۵۷۷۔۔۔ سنن ابوداؤد:۱۵۱۷)
گناہوں سے گلو خلاصی

گناہوں سے گلو خلاصی


سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَاَشْهَدُ اَنْلَا اِلٰهَاِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُكَوَ اَتُوبُاِلَيْكَ۝
حدیث: جو شخص کسی مجلس یا محفل میں بیٹھے، اور وہاں کچھ لایعنی اور بے مقصد باتیں بھی ہوجائیں(جوبالآخرگناہ ووبال کا باعث بنیں)، پھراگر وہ وہاں سے اُٹھنے سے پہلے مندرجہ بالا  کلمات پڑھ لے تو اس مجلس میں ہوئی اس کی جملہ تقصیرات (کوتاہیاں) معاف کردی جائیں گی۔(سنن ترمذی:۳۴۳۳۔۔۔ سنن ابوداؤد:۴۸۶۱)
میزان پر ایک بہت  وزنی عمل

میزان پر ایک بہت وزنی عمل


سُبْحَانَ  اللہِ وَ بِحَمْدِہٖ ، عَدَدَ خَلْقِہٖ ، وَ رِضَا نَفْسِہٖ  وَ زِنَۃَ عَرْشِہٖ ، وَ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ ۝
حدیث: ام المومنین حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ سرصبح حجرے سے نکلے، اورمیں نمازِ فجر میں مشغول تھی۔ چاشت کے وقت جب آپ واپس تشریف لائے تو میں ابھی تک اپنی جگہ بیٹھی محو عبادت تھی۔ آپ نے پوچھا: کیا جس حال میں میں تمھیں چھوڑکرگیا تھا تم اسی حالت پر ابھی تک تھی، میں نے کہا: جی ہاں۔ یہ سن کر آپ نے فرمایا: ’جس وقت میں یہاں سے نکلا، میں نے مذکورہ بالا چار کلمات (تین مرتبہ) پڑھ لیے تھے، اور وہ تمھارے اس جگہ پر بیٹھ کر اتنی دیر تک کی عبادت سے کہیں زیادہ وزن دار ہیں۔(صحیح مسلم:۴۹۰۵۔۔۔ سنن ابوداؤد:۱۵۰۵)
ہاتھوں کو بھلائیوں سے بھرنے والی دعا

ہاتھوں کو بھلائیوں سے بھرنے والی دعا

سُبْحَانَ اللہِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، ولَا اِلٰـهَ اِلَّا اللهُ، و اَللہُ  اَکْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ  اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ  ۝

حدیث:  ’حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکر عرض گزار ہوا: یارسول اللہ! میں قرآن سے کچھ بھی لینے (یعنی پڑھنے) کی استطاعت نہیں رکھتا۔ مجھے کوئی ایسی چیز سکھلائیے جو مجھے (قرآن کریم کے پڑھنے سے) کفایت کرجائے۔ تو آپ نے مذکورہ بالا کلمات پڑھنے کی ہدایت فرمائی۔ وہ کہنے لگا: یارسول اللہ! یہ کلمات تو اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں، میرے لیے کیا ہے؟ توآپ نے فرمایا: تم کہو :
اللّٰہُمَّ ارْحَمْنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاھْدِنِیْ۔
چنانچہ جب وہ کھڑا ہوا تو اس نے اپنے ہاتھوں سے اشارہ کیا۔ نبی رحمت علیہ السلام نے فرمایا: اس نے اپنے ہاتھوں کوخیر سے بھرلیا ہے‘۔(سنن ابوداؤد۳۸۲۷)
حدیث:اورمسلم شریف کی روایت میں یہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا:۔۔۔ ’بلاشبہہ یہ کلمات تمھارے لیے تمھاری دنیا وآخرت (کی بھلائیوں) کو سمیٹے ہوئے ہیں‘۔(صحیح مسلم:۲۶۹۶)

قرآن کے بعد سب سے افضل کلام

قرآن کے بعد سب سے افضل کلام

سُبْحَانَ   اللہِ،وَالْحَـمْـدُ   لِلّٰہِ،ولَا اِلٰـهَ   اِلَّا اللهُ،و اَللہُ  اَ کْــبَرُ۝

     احادیث طیبہ میں مندرجہ ذیل کلمات کی بڑی فضیلت آئی ہے، بلکہ قرآن کے بعد اسے افضل الکلام کہاگیا ہے،اور کیوں نہ ہو کہ یہ کلمات قرآن ہی سے ماخوذ ہیں۔ 
حدیث:مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مندرجہ بالا کلمات کا پڑھنا مجھے ان سب چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر آفتاب طلوع کرے ( یعنی دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ پسندیدہ ہے)۔(صحیح مسلم:۲۶۹۵)
حدیث: نبی محتشم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی ڈھالوں کو سنبھالو۔ عرض کی گئی یارسول اللہ! دشمن کے مقابلے کی خاطر، جو سرپر آچکا ہے؟ آپ نے فرمایا: جہنم کی آگ سے ڈھال سنبھالو، اور تم یوں کہو :سُبْحَانَ   اللہِ  وَالْحَـمْـدُ   لِلّٰہِو لَا اِلٰـهَ   اِلَّا اللهُو اَللہُ  اَکْــبَرُ۔کیوں کہ یقینا یہ کلمات روزِ قیامت نجات دہندہ بن کر تمھارے آگے آئیں گے اور یہ باقی رہنے والے نیک اعمال ہیں۔(سنن کبریٰ نسائی:۱۰۶۱۷)
حدیث: حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم میں سے کچھ لوگوں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کیا کہ یارسول اللہ! مال دار لوگ اَجر وثواب لے گئے۔ وہ ہماری طرح نماز پڑھتے ہیں، ہماری طرح روزے رکھتے ہیں اور اپنے زائد مالوں کے ساتھ صدقہ کرتے ہیں۔ یہ سن کر نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’کیا اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے وہ کچھ  نہیں بنایا جو کہ تم صدقہ کرو؟، پھر فرمایا: بلاشبہہ ہر تسبیح صدقہ ہے۔ ہر تحمید صدقہ ہے۔ ہر تہلیل صدقہ ہے اور ہر تکبیر صدقہ ہے‘۔(صحیح مسلم: ۱۰۰۶)

حدیث: ایک روایت میں یوں بھی وارد ہوا ہے کہ نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’شب معراج میں نے ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات کی تو انھوں نے فرمایا: اے محمد! اپنی اُمت کو میرا سلام کہیے اور انھیں بتلائیے کہ جنت‘ پاکیزہ مٹی اور شیریں پانی والی ہے مگر درختوں سے خالی زمین ہے اور یقینا اس کے پودے سبحان اللہ والحمدللہ ولاالٰہ الا اللہ واللہ اکبر ہیں‘۔(جامع ترمذی:۳۶۹۳)

جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ

جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ

لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ  ۝

حدیث: حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتےہیں کہ ایک مرتبہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’کیا میں تم کو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کی رہنمائی نہ کروں؟۔میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، ضرور فرمائیں۔ تب آپ نے مندرجہ بالا کلمات اِرشاد فرمائے۔(صحیح مسلم:۱۷۰۴)
حدیث:ایک حدیث میں یوں بھی وارد ہے کہ لاحول ولاقوۃ اِلاباللہ کے اندر ننانوے بیماریوں سے شفا ہے، جن میں کم سے کم یہ ہے کہ بندے کو حزن وغم، اور اضطراب وبے چینی سے نجات مل جاتی ہے‘۔ (مسند اسحق بن راہویہ:۵۴۱۔۔۔مستدرک حاکم:۱۹۹۰)
حدیث: حضرت قیس بن سعد بن عبادہ روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد نے انھیں نبی کریم علیہ السلام کی خدمت کی غرض سے آپ کے پاس بھیج دیا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک روز میں نماز پڑھ رہاتھا، سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس سے گزرے تو آپ نے اپنے قدم مبارک سے مجھے ٹھوکر لگائی اور فرمایا: کیا میں تمھیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کے بارے میں نہ بتلاؤں؟ میں نے عرض کی، کیوں نہیں۔ تو سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ’لاحول ولاقوۃ الاباللہ‘ہے۔(جامع ترمذی:۱۰۰۳)


حدیث: معجم  کبیر طبرانی میں ایک روایت یوں آئی  ہےکہ نبی کریم ﷺنے فرمایا: معراج کی شب میرا حضرت ابراہیم کے پاس سے گزر ہوا، تو انھوں نے جبرئیل سے میری بابت پوچھا، پھر مجھ سے مخاطب ہوکر فرمایا: آپ اپنی اُمت کو جنت میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا حکم دیں؛ کیوں کہ اس کی مٹی پاکیزہ اور زمین کشادہ ہے۔ میں نے پوچھاکہ جنت کے پودے کیا ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: لاحول ولاقوۃ الاباللہ۔ (معجم کبیر طبرانی:۳۸۰۱)

مکہ میں سو اُونٹ ذبح کرنے کے برابر ثواب

مکہ میں سو اُونٹ ذبح کرنے کے برابر ثواب

اَللہُ اکْبَرُ  ۝

حدیث: ’حضرت ابواُمامہ باہلی روایت کرتے ہیں کہ مصطفےٰ جانِ رحمت علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: مندرجہ بالاکلمے کو سو (۱۰۰) مرتبہ پڑھنا مکہ معظمہ میں اللہ کی راہ میں ذبح کیے گئے سو اونٹوں کے برابرہے‘۔ (مجمع الزوائد ہیثمی:۹۰تا۹۲)
       تسبیح، تحمید اور تکبیر کو ایک ساتھ پڑھنے کی جو فضیلت احادیث میں واردہے وہ تو ہے ہی، علاوہ بریں ان کو الگ الگ پڑھنے کے بھی بڑے فضائل ہیں۔

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular