سُبْحَانَ اللہِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، ولَا اِلٰـهَ اِلَّا
اللهُ، و اَللہُ اَکْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَ لَا
قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ
الْعَظِیْمِ
حدیث: ’حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکر عرض گزار ہوا: یارسول اللہ! میں قرآن سے کچھ بھی لینے (یعنی پڑھنے) کی استطاعت نہیں رکھتا۔ مجھے کوئی ایسی چیز سکھلائیے جو مجھے (قرآن کریم کے پڑھنے سے) کفایت کرجائے۔ تو آپ نے مذکورہ بالا کلمات پڑھنے کی ہدایت فرمائی۔ وہ کہنے لگا: یارسول اللہ! یہ کلمات تو اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں، میرے لیے کیا ہے؟ توآپ نے فرمایا: تم کہو :
اللّٰہُمَّ ارْحَمْنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاھْدِنِیْ۔
چنانچہ جب وہ کھڑا ہوا تو اس نے اپنے ہاتھوں سے اشارہ کیا۔ نبی رحمت علیہ السلام نے فرمایا: اس نے اپنے ہاتھوں کوخیر سے بھرلیا ہے‘۔(سنن ابوداؤد۳۸۲۷)
حدیث:اورمسلم شریف کی روایت میں یہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا:۔۔۔ ’بلاشبہہ یہ کلمات تمھارے لیے تمھاری دنیا وآخرت (کی بھلائیوں) کو سمیٹے ہوئے ہیں‘۔(صحیح مسلم:۲۶۹۶)
0 Comments: