سبق نمبر : (21)
(۔۔۔۔۔۔باب اِفْعِنْلاَ ل کی خاصیات۔۔۔۔۔۔)
اس باب کی خاصیات در ج ذیل ہیں:
(۱)۔۔۔۔۔۔موافقت (۲)۔۔۔۔۔۔مطاوعت
(۱)۔۔۔۔۔۔موافقت:باب اِفْعِنْلاَل درج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے:
۱۔موافقت فَعْلَلَ:باب اِفْعِنْلاَل کا باب فَعْلَلَ کے ہم معنی ہونا۔جیسے: قَرْصَعَ زَیْدٌ وَاِقْرَنْصَعَ زَیْدٌ: زید سردی سے سکڑ گیا۔ یہ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔
۲۔موافقت تَفَعْلَلَ: باب اِفْعِنْلاَل کا باب تَفَعْلَلَ کے ہم معنی ہونا۔ جیسے: تَفَرْقَعَ وَاِفْرَنْقَعَ یعنی انگلیوں کاچٹخنا۔ یہ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔
(۲)۔۔۔۔۔۔مطاوعت فَعْلَلَ: باب فَعْلَلَ کے بعد باب اِفْعِنْلاَل کا اس غرض سے آناتاکہ یہ ظاہر ہو کہ پہلے فعل کے فاعل نے اپنے مفعول پر جو اثر کیا تھا مفعول نے اس اثر کو قبول کرلیاہے۔جیسے: ثَعْجَرَہ، زَیْدٌ فَاِثْعَنْجَرَ: زید نے اس کا خون بہایا تو وہ خون ریختہ ہوگیا۔
تمرینات برائے رباعی مجرد ومزیدفیہ
سوال نمبر1: درج ذیل خاصیات کی تعریف کریں:
(۱) اخراج مأخذ(۲) قطع مأخذ (۳) تحویل (۴ ) مبالغہ (۵) مقتضب (۶) مطاوعت(۷) بلوغ۔
سوال نمبر2: درج ذیل جملوں کا ترجمہ کیا گیاہے آپ فقط ان کی خاصیات بتائیں۔
خرفل مشتاق مشتاق نے پرانے کپڑے پہنے
سعسع ولید ولید بوڑھا ہوگیا
سبسب زید زید آہستہ آہستہ چلا
تشفتر الناس لوگ تتر بتر ہوگئے
تقنعس زہیر زہیر بہت کوتاہ گردن ہوا
اِزْمَجَرَّ زید زید زور سے چیخا
افرنقعت الاصابع انگلیاں چٹخ گئیں
سوال نمبر2:درج ذیل جملوں کا ترجمہ کریں اوران میں پائی جانے والی خاصیات کی نشاندہی کریں۔
(۱)سربخ عامر(۲)خردل وارث(۳)تقرطق زید(۴)تسربلت ھند(۵)تزمخر ذئب۔(۶)اغتشمر عمرو(۷)ازرقفت ھندۃ(۸)اقرنصف۔
0 Comments: