سبق نمبر : (17)
(۔۔۔۔۔۔باب اِفْعِوَّال کی خاصیات۔۔۔۔۔۔)
اس کی درج ذیل دوخاصیات ہیں: (۱)مبالغہ (۲)مقتضب
(۱)۔۔۔۔۔۔مبالغہ :
مثال معنی مدلول مأخذ
اِجْلَوَّذَ الْجَمَلُ اونٹ تیز دوڑا دوڑنا
(۲)۔۔۔۔۔۔مقتضب:اس کا لغوی معنی ہے بریدہ (کاٹاہوا)اصطلاحی معنی: ایسی بناء جس کی کوئی اصل اور مثل موجود نہ ہواور وہ بناء حروف الحاق اور حروف زائد للمعنی سے بھی خالی ہو ۔جیسے :اِخْرَوَّطَ بِہِمُ السَّیْرُ :رفتار نے ان کو کھینچا۔
تمرینات برائے ثلاثی مزید فیہ باہمزہ وصل
سوال نمبر1:درج ذیل خاصیات کی تعریف بیان کریں:
(۱)تخییر(۲)تصرف(۳)مطاوعت(۴)حینونت(۵)حسبان(۶)لون (۷)تحویل(۸)مقتضب۔
سوال نمبر2:درج ذیل جملوں کاترجمہ کریں اور ان میں پائی جانے والی خاصیات بیان کریں :
(۱)اغتش الطائر(۲)اختزن خالد(۳)اعترش جار (۴)استذاب توقیر(۵)استزات وارث(۶)انطفأت النار (۷)انکسر الزجاج (۸)أربد وارباد(۹)أرقط وارقاط(۱۰) احرورف الجمل(۱۱) احووی الفرس۔
(۳) باب انفعال کالفظی خاصہ کون سا ہے نیز تحول صور ی اور معنوی کو امثلہ سے واضح کریں۔
0 Comments: