سبق نمبر : (23)
(۔۔۔۔۔۔ملحق بتَدَحْرَجَ کی خاصیات۔۔۔۔۔۔)
1۔باب تَفَعْلُل:
(۱)۔۔۔۔۔۔ لبس مأخذ:
مثال معنی مأخذ مدلول مأخذ
تَجَلْبَبَ خَالِدٌ خالد نے چادر پہنی جَلْبَابٌ چادر
ا س مثال میں فاعل (خالد) نے مأخذ( چادر) پہنی۔
2۔باب تَفَعْنُل:
(۱)۔۔۔۔۔۔ لبس مأخذ:
مثال معنی مأخذ مدلول مأخذ
تَقَلْنَسَ مُشْتَاقٌ مشتاق نے ٹوپی پہنی قَلَنْسُوَۃٌ ٹوپی
اس مثال میں فاعل (مشتاق)نے مأخذ(ٹوپی) پہنی ۔
3۔باب تَفَوْعُل:
(۱)۔۔۔۔۔۔ لبس مأخذ:
مثال معنی مأخذ مدلو ل مأخذ
تَجَوْرَبَ فَہِیْمٌ فہیم نے جراب پہنی جَوْرَبٌ جراب
اس مثال میں فاعل(فہیم) نے مأخذ( جراب) کو پہنا ۔
4۔باب تَفَعْوُل:
(۱)۔۔۔۔۔۔ لبس مأخذ:
مثال معنی مأخذ مدلول مأخذ
تَسَرْوَلَ وَقَارٌ وقار نے شلوار پہن لی سِرْوَالٌ شلوار
اس مثال میں فاعل (وقار) نے مأخذ( شلوار) پہنی ۔
5۔ باب تَفَیْعُل:
(۱)۔۔۔۔۔۔ لبس مأخذ:
مثال معنی مأخذ مدلول مأخذ
تَخَیْعَلَ بَکْرٌ بکر نے آستین والی قمیص پہنی خَیْعَلَۃٌ بے آستین قمیص
6۔ تَفَعْلٍ:
(۱)۔۔۔۔۔۔ لبس مأخذ:
مثال معنی مأخذ مدلول مأخذ
تَقَلْسٰی الْمَلِکُ بادشاہ نے ٹوپی پہن لی قَلْسَاۃٌ ٹوپی
اس مثال میں فاعل(الملک)نے مأخذ(ٹوپی) پہنی ۔
نوٹ :
ملحق بتَدَحْرَجَ کے تمام ابواب میں صرف لبس مأخذکی خاصیت پائی جاتی ہے ۔
تنبیہ جلیل:
خیال رہے کہ ابواب ملحقہ میں بھی وہی خواص پائے جائیں گے
جوان کے ابواب ملحق بہا میں پائے جاتے ہیں، نیز ابواب ملحقہ میں ان معانی کے علاوہ مبالغہ بھی پایاجاتاہے۔مثلا''تدحرج''(لڑھکنا)میں ایک خاصہ لزوم ہے تو''تجلبب'' (بہت چادراوڑھنا)(ملحق بـ '' تدحرج'') میں بھی لزوم پایاجارہاہے، نیز اس میں مبالغہ بھی ہے۔وعلی ہذا القیاس۔
(۔۔۔۔۔۔نقشہ جات۔۔۔۔۔۔)
خاصیات کو یاد کرنااوریاد رکھناایک دشوار کام ہے ،طلبہ کی اس دشواری کو دور کرنے کے لئے درج ذیل نقشہ دیاجارہا ہے جس میں تمام ابواب کی خاصیات کو ایک ایسی ترتیب سے لکھاگیاہے کہ تمام ابواب کی خاصیات جو متفق تھیں یعنی ایک سے زیادہ ابواب میں پائی جاتی تھیں انہیں ابتداء میں لکھاگیا ہے ،مثلا درج ذیل ترتیب کے مطابقضَرَبَاورنَصَرَ کی ابتداءی 14 خاصیات ایک ہی ہیں پس جو طالب علم ضَرَبَ کی یہ 14 خاصیات یاد کرلے گا اسے نَصَرَکی 14، فَتَح َکی 11 سَمِعَ کی 15ورکَرُمَ کی 3 خاصیات خودبخودیادہوجائیں گی۔ علی ھذاالقیاس ہر باب کی خاص ترتیب رکھی گئی ہے۔
0 Comments: