تمرینات برائے ثلاثی مزیدفیہ بے ہمزہ وصل
سوال نمبر1: درج ذیل خاصیات کی تعریف کریں:
(۱)بلوغ(۲)تعدیہ(۳)تصییر(۴)مطاوعت(۵)ابتداء(۶)لیاقت
(۷)حینونت(۸)تعریض(۹)مبالغہ (۱۰) تحول (۱۱) موافقت (۱۲) تحویل (۱۳)نسبت مأخذ(۱۴) تخییل (۱۵) تشارک ۔
سوال نمبر2:درج ذیل جملوں کا ترجمہ کیاگیا ہے آپ فقط ان میں پائی جانے والی خاصیات بیان کریں: أذَبَ الْمَکَانُ مکان میں مکھیاں بکثرت ہوگئیں
اَشَلَّ زَیْدٌ عَمْرواً زید نے عمرو کو لنجا کرد یا
اَغْلَفَتْ ھِنْدَۃُ ہندہ نے غلاف بنایا
اَقْبَسَ زَیْدٌ ھِنْدَۃَ زید نے ہندہ کو آگ دی
اَخْذٰی اَسَدٌ شیر آہستہ آہستہ چلا
عَظَّمَ سُہَیْلٌ الْکَلْبَ سہیل نے کتے کو ہڈی دی
عَمَّمْتُ زَیْداً میں نے زید کو عمامہ دیا
عَقَّدَ زَیْدٌ زید نے ہار پہنا
شَاتَمَ زَیْدٌ وَّعَمْرٌو زید اورعمرو نے باہم گالی گلوچ کی
ضَاعَفْتُ زَیْداً میں نے زید کو دوگنا دیا
تَبَوَّبَ عَمْروٌ عمرو نے دروازہ بنایا
تَلَیَّثَ یُوْسُفُ یوسف شیر کی طرح ہوگیا
تَسَوَّرَتِ الْمَرْأَۃُ عورت نے کنگن پہنا
جَاذَبْتُ زَیْداً ثَوْبًا میں نے زید سے کپڑا چھینا
قَاتَلْتُ جُنْداً میں نے لشکر سے لڑائی کی
سوال نمبر3:ذیل میں دئیے گئے جملوں کا ترجمہ کریں نیز ان میں پائی جانے والی خاصیات بیان کریں:
(۱)أَغْضَبَ اللَّیْلُ(۲)اَعْصَرَ بَکْرٌ(۳)اَشْظٰی خَالِدٌ تِلْمِیْذاً(۴)وَقَّفَتِ الْاُمُّ بِنْتَہَا(۵)فَطَّنَ بَکْرٌ خَالِداً(۶) فَضَّضَ عَمْرُ السَّیْف(۷)تَشَمَّمَتْ ہِنْدَۃُ(۸)تَخَبَّثَ تَوْقِیْرٌ (۹) تَقَبّٰی الْجَبَلُ
سوال نمبر4:درج ذیل مثالوں کا خاصیات کے حوالے سے باہم ربط بتائیں:
۱۔ذئب ،ذؤب اور تذاء ب کا خاصیات کے حوالے سے آپس میں کیا تعلق ہے؟
۲۔سرّم اور تسرّم کا خاصیات کی روشنی میں باہمی تعلق کیاہے؟
۳۔تخییل اورتکلف میں کیافرق ہے ؟
0 Comments: