نقشہ برائے ابواب رباعی مجرد ومزید فیہ
ابواب خاصیات
فَعْلَلَۃ موافقت ،مطاوعت،تدریج ،لبس مأخذ،تعمل ، قطع مأخذ، اعطائے مأخذ،اطعام
مأخذ ، صیرورت، تطلیہ، مبالغہ، قصر، تحویل، تخلیط، اخراج مأخذ،الباس مأخذ۔
تَفَعْلُل موافقت،مطاوعت،تدریج،لبس مأخذ ،بلوغ ،ا قتضا ب ۔
اِفْعِلاَّ ل موافقت،مطاوعت،لزوم،مبالغہ،صیرورت۔
اِفْعِنْلاَ ل موافقت،مطاوعت۔
موافقات ابواب:
٭۔۔۔۔۔۔فَعْلَلَۃٌ اورتَفَعْلُل ٌابتداءی چار خاصیات میں متفق ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔فَعْلَلَۃٌ،تَفَعْلُلٌ،اِفْعِلاَّ لٌ اوراِفْعِنْلاَ لٌ ابتداءی دو خاصیات میں متفق ہیں۔
اہم نوٹ:
مذکورہ بالا نقشہ موافقات ہر باب میں استعمال ہونے والی خاصیات کی ترتیب سے تھا اور اب ذیل میں خاصیات کی ترتیب سے نقشہ دیاجارہاہے اور ہر خاصیت کے سامنے ان تمام ابواب کو لکھ دیاگیاہے جن میں وہ خاصیت پائی جاتی ہے ۔تاکہ طالب علم کو دونوں میں سے جس طریقے سے یادکرناآسان ہو وہ اسی طریقے کو اختیار کرکے یاد کرلے اور ایک ہی نظر میں تمام خاصیات بھی اس کے سامنے موجود ہوں۔
0 Comments: