کبيرہ نمبر185: قائلين حرمت کے نزد يک سود ميں حيلہ کرنا

(1)۔۔۔۔۔۔بعض علماء رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہيں،مروی ہے :''سودخور،سود کھانے کے لئے حيلے بہانے کرنے کی وجہ سے قيامت کے دن کتوں اور خنزيروں کی شکل ميں اُٹھائے جائيں گے، جيسا کہ اصحابِ سبت کے چہرے مسخ کر دئيے گئے، جب انہوں نے ہفتے کے دن مچھليوں کے شکار کا حيلہ کياجن کا شکار کرنے سے اللہ عزوجل نے انہيں روک ديا تھا، پس انہوں نے حوض کھوددئيے جن ميں ہفتے کے دن مچھلياں گر جاتيں يہاں تک کہ وہ اتوار کے دن انہيں پکڑليتے،جب انہوں نے ايساکيا تو اللہ عزوجل نے انہيں بندروں اور خنزيروں کی شکلوں ميں بدل ديا اور یہی حال ان لوگوں کا ہے جو سود پر مختلف قسم کے حيلے بہانے کرتے ہيں حالانکہ اللہ عزوجل پر حيلے کرنے والوں کے حيلے پوشيدہ نہيں۔''

      (کتاب الکبائرللذہبی،الکبیرۃ الثانیۃ عشرۃ،باب الربا،ص۷۰)

    سیدناايوب سختيانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا فرمان ہے:''وہ اللہ عزوجل کو دھوکا ديتے ہيں جيسا کہ لوگوں کو دھوکا ديتے ہيں، اگر وہ بات واضح کر ديتے تو ان پر آسان ہوتا۔''


تنبیہ:            سود میں حیلہ کرنا


    سود وغيرہ ميں حيلہ کرنے کوحضرتِ سیدنا امام احمد بن حنبل اورحضرتِ سیدنا امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہمانے حرام قرار ديا ہے اور استدلال کا قياس يہ ہے کہ قائلين حرمت کے نزديک حيلہ کے ساتھ سود لينا کبيرہ گناہ ہے، اگرچہ اس کے جواز ميں اختلاف ہے۔
    حضرتِ سیدیناامام شافعی اورامام اعظم ابو حنيفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہمانے سود وغيرہ ميں حيلہ کو جائز قرار ديا ہے اور ہمارے اصحابِ شوافع رحمہم اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل حديث پاک سے اس کی حلت پر استدلال کیا ہے:
(2)۔۔۔۔۔۔خيبر کا عامل حضور نبئ کريم،رء ُ وف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کی بارگاہِ بے کس پناہ ميں بہت سی عمدہ کھجوريں لے کر حاضر ہوا توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم نے اس سے پوچھا:''کيا خيبر کی تمام کھجوريں ايسی ہيں؟'' اس نے جوب ديا:''نہيں، بلکہ ہم گھٹيا کھجوريں لوٹا ديتے ہيں اور گھٹيا کے دو صاع کے بدلے ميں عمدہ کھجوروں کا ايک صاع لے ليتے ہيں۔'' توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم نے اسے اس طرح کرنے سے منع فرما ديا اور اسے بتايا کہ يہ سود ہے پھر اس ميں حيلہ بتايا اور وہ يہ ہے کہ دراہم کے بدلے ميں گھٹيا کھجوريں بيچ دے اور ان دراہم کی عمدہ کھجوريں خريد لے۔''

    يہ ان حيلوں ميں سے ہے جن ميں اختلاف واقع ہواہے پس جس کے پاس دو صاع گھٹيا کھجوريں ہوں اور وہ ان کے بدلے ايک صاع عمدہ کھجوريں لينا چاہتا ہو تو اس کے لئے کسی دوسرے عقد کے واسطے کے بغير ايسا کرنا ممکن نہيں کيونکہ اس(یعنی دوصاع گھٹیاکے بدلے ایک صاع عمدہ کھجوریں لینے )کے سود ہونے ميں اجماع ہے۔ جب اس نے ايک درہم کی دوصاع گھٹيا کھجوريں بيچيں اور اس ايک درہم کی ایک صاع عمدہ کھجوريں خريدليں جو اس کے ذمہ تھا تو وہ سود سے بچ گيا کيونکہ عقد کھانے والی چيز اور روپے ميں واقع ہوا نہ کہ دو کھانے والی چيزوں کے درميان، لہذا ربا کی صورت نيست ونابود ہو گئی تو اس وقت حرمت کی کيا وجہ ہو سکتی ہے؟ پس معلوم ہوا کہ خيبر کے عامل کو رسولِ اکرم، شفيع معظم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم نے جو حيلہ سکھايا وہ سود وغيرہ ميں حيلہ کے مطلق جائز ہونے ميں نص ہے کيونکہ اس ميں کسی کو اختلاف نہيں۔
    ان لوگوں نے مذکورہ يہوديوں کے قصہ سے جو استدلال کيا وہ اس بات پر مبنی ہے کہ''جوچیز ہم سے پہلی اُمتوں کے لئے مشروع تھی وہ ہمارے لئے بھی مشروع ہے۔''حالانکہ صحیح بات اس کے برعکس ہے کیونکہ اس سے تو یہ ثابت ہوتاہے کہ ہماری شریعت میں ان کے مخالف کچھ بھی نہیں حالانکہ آپ جان چکے ہیں کہ شارععلیہ السلام نے جو چیز ہمارے لئے مشروع قرار دی ہے وہ ان کے مخالف ہے۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular