اللہ عزوجل کا تکبر کے بارے میں فرمانِ عالیشان ہے:
(1)سَاَصْرِفُ عَنْ اٰیٰتِیَ الَّذِیۡنَ یَتَکَبَّرُوۡنَ فِی الۡاَرْضِ بِغَیۡرِ الْحَقِّ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان:اور میں اپنی آیتوں سے انہیں پھیردوں گا جوزمین میں ناحق اپنی بڑائی چاہتے ہیں۔(پ9، الاعراف: 146)
(2) وَاسْتَفْتَحُوۡا وَخَابَ کُلُّ جَبَّارٍ عَنِیۡدٍ ﴿ۙ15﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اور انہوں نے فیصلہ مانگا اور ہر سر کش ہٹ دھرم نامراد ہوا۔ (پ13،ابراھیم:15)
(3)کَذٰلِکَ یَطْبَعُ اللہُ عَلٰی کُلِّ قَلْبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ ﴿35﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اللہ یوں ہی مہر کردیتا ہے متکبر سر کش کے سارے دل پر۔(پ24، المؤمن:35)
(4) اِنَّہٗ لَایُحِبُّ الْمُسْتَکْبِرِیۡنَ ﴿23﴾
ترجمۂ کنزالایمان:بے شک وہ مغرور وں کو پسند نہیں فرماتا۔(پ14، النحل:23)
(5) اِنَّ الَّذِیۡنَ یَسْتَکْبِرُوۡنَ عَنْ عِبَادَتِیۡ سَیَدْخُلُوۡنَ جَہَنَّمَ دَاخِرِیۡنَ ﴿٪60﴾
ترجمۂ کنزالایمان:بے شک وہ جو میری عبادت سے اونچے کھنچتے (تکبر کرتے) ہیں عنقریب جہنم میں جائیں گے ذلیل ہوکر۔(پ24، المؤمن:60)
تکبر کی مذمت کے بارے میں اور بھی کئی آیات ہیں بہرحال ان پر اکتفاء کرتے ہوئے اب احادیثِ مبارکہ سے اس کی مذمت بیان کی جائے گی۔
0 Comments: