شادی کے فوائد و فضائل کے بارے میں احادیثِ مُبارَکہ
1۔ تَنَاکَحُوْا تَکْثُرُوْا فَاِنِّیْ اُبَاہِیْ بِکُمُ الْاُمَمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یعنی نکاح کرکے اَولاد کی کثرت کرو کہ میں قیامت کے دن تمہارے سبب دوسری اُمّتوں پر فخر کروں گا ۔ (1)
2۔ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمُ الْبَاءَۃَ فَلْیَتَزَوَّجْ فَاِنَّہُ اَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَ اَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَا فَلْیَصُمْ فَاِنَّ الصَّوْمَ لَہُ وَجَاءٌ یعنی تم میں سے جو نکاح کی طاقت رکھے وہ ضرور نکاح کرے کیونکہ نکاح ، نگاہ کو جُھکانے والا اور شرم گاہ کا محافظ ہے اور جو نکاح کی طاقت نہ رکھتا ہو اُسے چاہئے کہ روزے رکھے کہ روزے اس کیلئے ڈھال ہیں ۔ (1)
3۔ مَنْ تَزَوَّجَ فَقَدِ اسْتَكْمَلَ نِصْفَ الْاِيمَانِ ، فَلْيَتَّقِ اللَّهَ فِي النِّصْفِ الْبَاقِي یعنی جس نے نکاح کیا بے شک اس نے اپنا آدھا دین بچا لیا اب باقی آدھے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرے۔ (2)
4۔ جب تم میں سے کوئی نکاح کر لیتاہے تو شیطان کہتا ہے ہائے افسوس!ابنِ آدم نے مجھ سے دو تہائی دین بچا لیا۔ (3)
5۔ دو محبت کرنے والوں کیلئے نکاح سے بہتر کوئی اور تعلُّق نہیں دیکھا گیا۔ (4)
6۔ شادی شُدہ کی دو رکعتیں غیر شادی شُدہ شخص کی ستّر رکعتوں سےاور ایک رِوایت کے مطابق بیاسی رکعتوں سے بہتر ہیں ۔ (5)
اِس آخری حدیثِ پاک میں شادی شُدہ کیلئے نماز کے معاملے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے علّامہ عبدُ الرّؤف مُناوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے
ہیں : غالباً اِس کی وجہ یہ ہے کہ غیر شادی شُدہ کے مقابلے میں شادی شُدہ آدمی کے حواس قابو میں رہتے ہیں ، حوصلے مضبوط ہوتے ہیں اور اُسے خُشُوع و خُضُوع زیادہ حاصل ہوتا ہے جو کہ عبادت کی رُوح ہے۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
________________________________
1 - مصنف عبدالرزاق ، کتاب النکاح ، باب وجوب النکاح وفضله ، ۶ / ۱۳۸ ، حدیث : ۱۰۴۳۲
________________________________
1 - نسائی ، کتاب النکاح ، باب الحث علی النکاح ، ص ۵۲۲ ، حديث : ۳۲۰۶
2 - معجم اوسط ، ۵ / ۳۷۲ ، حدیث : ۷۶۴۷
3 - مسند الفردوس ، ۱ / ۳۰۹ ، حدیث : ۱۲۲۲
4 - ابن ماجه ، کتاب النکاح ، باب ماجاء فی فضل النکاح ، ۲ / ۴۰۷ ، حدیث : ۱۸۴۷
5 - جامع صغیر ، ص۳۰۰ ، حدیث : ۴۸۶۷ ، الاحاديث المختاره ، مسند انس بن مالک ، ۶ / ۱۱۰ ، حدیث : ۲۱۰۱
1 - تیسیر شرح جامع الصغیر ، حرف الراء ، ۲ / ۳۶ ، فیض القدیر ، ۴ / ۲۰۷ ، تحت الحدیث : ۴۸۶۷
0 Comments: