نکاح کے 5 فائدے
حُجَّۃُ الْاِسلام امام محمد بن محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نکاح کے فوائد بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : نکاح کے پانچ فائدے ہیں : (1)اَولاد حاصل ہونا (2)شَہْوت ٹوٹنا (یعنی کم ہونا) (3)گھر کے معاملات کو چلانا (4)خاندان میں اضافہ ہونا اور (5)عورتوں (بیویوں ) کے ساتھ رہنے کے ذریعے مجاہدۂ نَفْس کرنا ۔ (2)
بہرحال شادی کے کثیر فوائد ہیں اور رسولِ کریم رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے سچی محبت رکھنے والے کیلئے تو اتنی ہی بات کافی ہونی چاہئے کہ شادی حضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّت بھی ہے اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُس کی تاکید بھی فرمائی بلکہ بعض اوقات تو ایسا بھی ہوا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کسی کے غیر شادی شُدہ ہونے کا پتا چلا تو اُسے شادی کرلینے کے مشورے سے نوازا۔
0 Comments: