(76)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا محمد بن واسع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سیدنا بلال بن ابی بردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور ان سے کہا :''اے بلال! مجھے تیرے والدِ محترم نے اپنے باپ سے مروی یہ حدیث پاک بتائی تھی کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جہنم میں ایک وادی ہے جسے ہَبْہَبْ کہا جاتا ہے، یہ حق ہے کہ اللہ عزوجل ہرعناد رکھنے والے جابر انسان کو اس میں ٹھہرائے گا، لہٰذا اے بلال! تم اس وادی کے رہائشی بننے والوں میں شامل ہونے سے بچتے رہنا۔''
(مسند ابی یعلی الموصلی،مسند ابی موسیٰ الاشعری، الحدیث:۷۲۱۳،ج۶،ص۲۰۷)
(77)۔۔۔۔۔۔ حضور نبئ کریم،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''قیامت کے دن تکبر کرنے والوں کو چیونٹیوں کی صورت میں اٹھایا جائے گا۔''
(مجمع الزوائد، کتاب البحث، باب کیف یحشر الناس،الحدیث: ۱۸۳۲۸،ج۱۰، ص ۴۰۶)
0 Comments: