(78)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بے شک جہنم میں کچھ تابوت ہیں جن میں متکبرین کو ڈال کر انہیں بند کر دیا جائے گا۔''
(79)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو بندہ روح کے جسم سے جدا ہوتے وقت تین چیزوں سے بری ہو گا وہ جنت میں داخل ہو گا اور وہ تین چیزیں ہیں: (۱)تکبر(۲)قرض اور (۳) خیانت۔''
(المستدرک،کتاب البیوع،باب من مات وھو یری۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۲۶۴،ج۲،ص۳۲۴)
(80)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جوشخص تکبر،خیانت اور قرض سے بری ہوکر مرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔''
(جامع الترمذی،ابواب السیر،باب ماجاء فی الغلول،الحدیث:۱۵۷۲،ص۱۸۱۴)
0 Comments: