قضیہ اور اسکی اقسام

قضیہ: قضیہ کی تعریف دوطرح سے کی جاتی ہے۔      ۱۔'' ھُوَ قَوْلٌ یَحْتَمِلُ الصِّدْقَ وَالْکِذْبَ'' قضیہ ایک ایسا قول ہے جو صدق وکذب کااحتمال رکھتاہے۔     ۲۔'' ھُوَ قَوْلٌ یُقَالُ لِقَائِلِہٖ اِنَّہ، صَادِقٌ فِیْہِ أَوْ کَاذِبٌ'' قضیہ ایک ایسا قول ہے جس کے کہنے والے کو سچا یاجھوٹا کہا جاسکے۔ جیسے زَیْدٌجَالِسٌ۔

فائدہ:

    صدق کا معنی ہے : مُطَابَقَۃُ النِّسْبَۃِ لِلْوَاقِعِ یعنی کلام کی نسبت کا واقع کے مطابق ہوناجیسے: زَیْدٌنَائمٌ فِی الْبَیْتِ اس قضیہ میں زید اور نائم میں نسبتِ ایجابی ہے اور خارج میں زید کا گھرمیں سونا یہ واقع ہے لہذااگر واقع میں بھی زید گھر میں سو رہا ہے تو یہ نسبتِ کلامی واقع کے مطابق ہے اور اسی مطابقت کا نام صدق ہے۔کذب کا معنی ہے عَدَمُ مُطَابَقَۃِ النِّسْبَۃِ لِلْوَاقِع کلام کی نسبت کا واقع کے مطابق نہ ہونا جیسے:مثالِ مذکور کہ اگر واقع یعنی خارج میں زید گھر میں سو نہیں رہا تو زیدٌ نائمٌ فی البیت کلامِ کاذب ہے کیونکہ اس صورت میں کلام کی نسبت واقع کے مطابق نہیں ہے۔

نوٹ:

    اہلِ منطق کی اصطلاح میں ''قول'' مرکب کلام کو کہتے ہیں اس لئے تعریف میں جو  ''قول'' کا لفظ آیا ہے اس سے مراد کلام ہے ۔

قضیہ کی اقسام:

قضیہ کی دو قسمیں ہیں:     ۱۔قضیہ حملیہ          ۲۔ قضیہ شرطیہ

۱۔ قضیہ حملیہ:

قضیہ حملیہ کی دوطرح سے تعریف کی جاتی ہے :

    ۱۔'' ھِیَ مَا حُکِمَ فِیْھَا بِثُبُوْتِ شَیٍ لِشَیٍ أَوْ نَفْیِہٖ عَنْہُ'' قضیہ حملیہ وہ قضیہ ہے جس میں ایک شے کا ثبوت دوسری شے کیلئے یا ایک شے کی نفی دوسر ی شی سے کی جاتی ہے۔ جیسے زَیْدٌ قَائِمٌ زید کھڑاہے ا ور زَیْدٌ لَیْسَ بِقَائِمٌ زید کھڑا نہیں ہے۔

    ۲۔''ھِیَ مَا یَنْحَلُّ اِلیٰ مُفْرَدَیْنِ أَوْ اِلیٰ مُفْرَدٍ وَقَضْیَۃٍ'' یعنی وہ قضیہ جو دومفردوں یا ایک مفرد اور قضیہ کی طرف کھلے (تقسیم ہو) جیسے اَلْحِمَارُ حَیَوَانٌ،زَیْدٌ أَبُوْہ، قَائِمٌ۔

قضیہ شرطیہ:

    قضیہ شرطیہ کی بھی دوطرح سے تعریف کی جاتی ہے۔

    ۱۔''ھِیَ لَمْ یَکُنِ الْحُکْمُ فِیْھَا بِثُبُوْتِ شَیْ لِشَیٍ أَوْنَفْیِہٖ عَنْہُ'' وہ قضیہ جس میں ایک چیز کو دوسری چیز کے لئے ثابت کرنے یا ایک چیز سے دوسری چیز کی نفی کرنے کاحکم نہ پایا جائے۔

    ۲۔''ھُوَ مَایَنْحَلُّ اِلیٰ قَضِیَّتَیْنِ'' وہ قضیہ جو دوقضیوں کی طرف کھلے(تقسیم) ہو۔ جیسے اِنْ کَانَتِ الشَّمْسُ طَالِعَۃً فَالنَّھَارُ مَوْجُوْدٌ اگر سورج موجود ہوگا تودن موجود ہوگا۔یہ قضیہ دوقضیوں کَانَتِ الشَّمْسُ طَالِعَۃً اور أَلنَّھَارُ مَوْجُوْدٌ کی طرف تقسیم ہورہاہے۔

قضیہ حملیہ اور شرطیہ کے اجزاء

قضیہ حملیہ کے اجزاء:

قضیہ حملیہ کے تین اجزاء ہیں:     ۱۔ موضوع        ۲۔ محمول        ۳۔ رابطہ

موضوع:

    محکوم علیہ کو موضوع کہتے ہیں۔

محمول:

     محکوم بہ کو محمول کہتے ہیں۔

رابطہ:

     وہ لفظ جونسبت پردلالت کرے اس کو رابطہ کہتے ہیں۔

وضاحت:

    زَیْدٌ ھُوَ قَائِمٌ اس مثال میں زید موضوع (محکوم علیہ) قائم محمول(محکوم بہ) اور ھُوَ رابطہ ہے۔

فائدہ:

   قضیہ حملیہ میں رابطہ مذکور ہونے کی صورت میں اسے قضیہ ثُلاثِیَّہ اور محذوف ہونے کی صورت میں قضیہ ثُنَائِیَّہ کہتے ہیں۔ پہلے کی مثال زَیْدٌ ھُوَ قَائِمٌ اور دوسرے کی مثال زَیْدٌ قَائِمٌ۔
قضیہ شرطیہ کے اجزاء:

اس کے تین اجزاء ہیں۔
    ۱۔ مُقَدَّمْ        ۲۔ تَالِیْ        ۳۔ رابطہ

مقدم:

    قضیہ شرطیہ کے پہلے جز کومقدم کہتے ہیں۔

تالی:

    قضیہ شرطیہ کے دوسرے جز کو تالی کہتے ہیں۔

رابطہ:

     مقدم اور تالی کے درمیان جو حکم ہوتاہے اس کو رابطہ کہتے ہیں۔جیسے اِنْ کَانَتِ الشَّمْسُ طَالِعَۃً فَالنَّھَارُ مَوْجُوْدٌ اس مثال میں کَانَتِ الشَّمْسُ طَالِعَۃً مقدم اور اَلنَّھَارُ مَوْجُوْدٌ تالی ہے اور ان دونوں کے درمیان جو حکم ہے وہ رابطہ ہے۔

٭٭٭٭٭

مشق

سوال نمبر1:۔قضیہ اور اسکی اقسام کی تعریفات تحریر کریں۔
سوال نمبر2:۔قضیہ حملیہ اور قضیہ شرطیہ کے اجزاء وضاحت سے بیان کریں۔
سوال نمبر3:۔ قضیہ ثُلاثِیَّہاورقضیہ ثُنَائِیَّہ میں فرق بیان کریں۔

*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular