تنبیہ1:
شیطان انسان کاکھلادشمن ہے اور چونکہ انسان کی سب سے اعلیٰ چیز اس کا دل ہے لہٰذا شیطان صرف انسان کی ظاہری خرابی پر قناعت نہیں کرتا کیونکہ انسان کی ذات میں فساد ڈالنا تو اس کا مقصد ہی نہیں بلکہ اس اعلیٰ چیز کو خراب کر دینا اس کا مقصد ہے اس لئے ہر مکلف انسان پر اپنے دل کو شیطان کے فسادات سے بچانا فرضِ عین ہے، اور چونکہ ان فسادات تک ان کے مداخل (يعنی داخل ہونے کے راستوں ) کی معرفت سے ہی پہنچا جا سکتا ہے نیز فرض تک پہنچنا جس چیز پر موقوف ہو وہ بھی ضروری ہی ہوتی ہے، لہٰذا اس کے مداخل کی معرفت حاصل کرنا ضروری ہے اور وہ مداخل بندے کی صفات ہیں۔
0 Comments: