یوں تویہ صفات بہت سی ہیں مگر ان میں حسد اور حرص سرِفہرست ہیں، بعض اوقات بندہ کسی چیزکی حرص میں مبتلا ہو جاتا ہے تو اس چیزکی حرص اسے اندھا ،بہرہ کر دیتی ہے، چنانچہ،
لُعِنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡۢ بَنِیۡۤ اِسْرَآءِیۡلَ عَلٰی لِسَانِ دَاوٗدَ وَعِیۡسَی ابْنِ مَرْیَمَ ؕ ذٰلِکَ بِمَا عَصَوۡا وَّکَانُوۡا یَعْتَدُوۡنَ ﴿78﴾
(97)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تیری کسی چیزسے محبت تجھے اندھا اوربہرہ کر دیتی ہے۔''
(سنن ابی داؤد،کتاب الادب، باب فی الھوی،الحدیث:۵۱۳۰،ص۱۵۹۸)
اِن صفات کی پہچان صرف نورِبصیرت ہی سے ہو سکتی ہے، لہٰذا جب اس نورہی کو حرص اور حسد ڈھانپ ليں تو انسان اندھا ہو جاتا ہے تو ایسے وقت میں شیطان انسان پر قابو پا لیتا ہے۔
(98)۔۔۔۔۔۔منقول ہے حضرت سیدنانوح علیہ الصلوٰۃ والسلام نے شیطان کواپنے ساتھ کَشتی میں سوار پایا تو اس سے پوچھا : ''تو کیوں داخل ہوا؟'' تو اس نے جواب دیا: ''اس لئے کہ آپ (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کے دوستوں کے دلوں میں وسوسے ڈالوں تا کہ ان کے دل میرے ساتھ ہو جائیں اور جسم آپ (علیہ الصلوٰۃ والسلام)کے ساتھ رہ جائیں۔'' تو آپ (علیہ الصلوٰۃ والسلام) نے ارشاد فرمایا: ''اے اللہ عزوجل کے دشمن! سفینے سے اُتر جا کیونکہ تو مردود ہے۔'' تو شیطان نے کہا''میں لوگوں کو پانچ چیزوں سے ہلاکت میں ڈالتا ہوں، تین چیزیں تو آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام) کو ابھی بتا سکتا ہوں صرف دو نہیں بتاؤں گا۔''تواللہ عزوجل نے حضرت سیدنا نوح (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کی طرف وحی فرمائی :'' شیطان سے کہو کہ وہ دوچیزیں آپ (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کوبتا دے اور تین چیزوں کی مجھے کوئی حاجت نہیں۔'' آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام) نے اس سے پوچھا:''وہ دو چیزیں کون سی ہیں؟'' تو شیطان نے جواب دیا ''وہ دو چیزیں ایسی ہیں نہ تو مجھے جھٹلاتی ہیں اور نہ ہی میرے خلاف جاتی ہیں، ان کے ذریعے میں لوگوں کوہلاکت میں ڈالتا ہوں، وہ حرص اور حسدہیں، حسدہی کی وجہ سے مجھ پر لعنت ہوئی اور میں مردود شیطان بن گیا اور حرص کی وجہ سے میں نے( حضرت سیدنا) آدم(علیہ الصلوٰۃ والسلام)سے اپنی حاجت پوری کی کیونکہ (حضرت سیدنا)آدم (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کے لئے ایک درخت کے علاوہ ساری جنت مباح کر دی گئی تھی مگر وہ اس پرصبرنہ کرسکے۔''
(تفسیر حقی، سورۂ ھود، تحت الآیۃ:۴۰،ج۵،ص۴۱۷)
0 Comments: