نماز میں رکوع و سجود کامل طور پر ادانہ کرنے پر وعیدیں:

(6)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابو عبد اللہ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ايک شخص کودیکھا کہ رکوع پورا ادانہیں کرتا اور سجدوں ميں ٹھونگيں ماررہا ہے تو ارشاد فرمايا :''اگر اس شخص کا اسی حالت ميں انتقال ہو جائے تو يہ حضرت سیدنامحمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی ملت کے علاوہ پر مرے گا۔''پھر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''نماز ميں رکوع پورا نہ کرنے اور سجدوں ميں ٹھونگے مارنے والے کی مثال اس بھوکے شخص کی سی ہے جو ايک يا دو کھجوريں کھانے پر اکتفا کرتا ہے حالانکہ وہ اس کے کسی کام نہيں آتيں۔''

   ( المعجم الکبیر ، الحدیث ۳۸۴۰ ، ج۴ ، ص ۱۱۵)

 (7)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العٰلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''آد می ساٹھ 60سال تک نماز پڑھتا رہتا ہے مگر اس کی کوئی نماز قبول نہيں ہوتی، شايد وہ رکوع تو پورے کرتا ہو مگر سجدے پورے نہ کرتا ہو یاپھر سجدے پورے کرتا ہو مگر رکوع پورے نہ کرتا ہو۔''


 ( الترغیب والترھیب ،کتاب الصلوۃ ، باب الترھیب من عدم اتمام ۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث۷۵۷، ج۱ ، ص ۲۴۰)

 (8)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے (ایک ستون کی طرف اشارہ کرکے)ارشادفرمایا :''اگر تم ميں سے کسی کے پاس يہ ستون ہوتا تو وہ اسے توڑناہرگزپسند نہ کرتا پھر وہ جان بوجھ کراپنی نماز کيسے توڑ ديتا ہے؟ حالانکہ وہ تو اللہ عزوجل کے لئے ہوتی ہے، نماز پوری کيا کرو کيونکہ اللہ عزوجل کامل نماز ہی قبول فرماتا ہے۔''

 (المعجم الاوسط، الحدیث:۶۲۹۶،ج۴ ، ص۳۷۶،'یعمد''بدلہ''یعہد'')

 (9)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ايک شخص کو دیکھا کہ وہ رکوع و سجود پورے ادانہیں کررہا تو ارشاد فرمايا :''اگر يہ مر گيا تو حضرت سیدنامحمد مصطفٰے ا حمد مجتبٰی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی ملت کے علاوہ مرے گا۔''

 (مجمع الزوائد ،کتاب الصلاۃ ، باب فیمن لایتم صلاتہ ۔۔۔۔۔۔الخ ،، الحدیث ۲۷۲۹ ، ج ۲ ، ص ۳۰۳)

 (10)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا حذيفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ايک شخص کو دیکھاکہ رکوع و سجود پورے نہیں کررہاتو ارشاد فرمايا :''تم نے نماز نہيں پڑھی اور اگر تم یہ نمازاسی طرح پڑھتے ہوئے مر گئے تو حضرت سیدنا محمدمصطفٰی احمد مجتبیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی ملت کے علاوہ مرو گے۔''

    ( صحیح البخاری ،کتاب الاذان ، باب اذا لم یتم الرکوع ، الحدیث ۷۹۱، ص۶۲)


 (11)۔۔۔۔۔۔ابو داؤد شريف کی روايت ميں اتنا اضافہ ہے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا :''تم کتنے عرصے سے اس طرح نماز پڑھ رہے ہو؟'' اس نے کہا :''چالیس سال سے۔'' تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس سے ارشاد فرمايا :''تم نے چالیس سال سے کوئی نماز نہيں پڑھی اور اگر تم اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے مر گئے توملتِ محمدی علیٰ صاحبھاالصلوٰۃ والسلام کے خلاف مرو گے۔''
(12)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل اس بندے کی طرف نظرِ رحمت نہيں فرماتاجو رکوع اور سجود کے درميان اپنی کمر کو سيدھا نہيں کرتا (پھر صحابہ کرام علیہم الرضوان سے استفسارفرمایا)اور شرابی، زانی اورچور کے بارے ميں تمہاری کیارائے ہے؟''(یہ اس وقت تھاکہ ابھی حدود کے احکام نازل نہیں ہوئے تھے ) تو صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی :''اللہ عزوجل اور اس کا رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم بہتر جانتے ہيں۔'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''يہ بدکارياں ہيں اور ان پر سزا ہے اور سب سے بدتر چور وہ ہے جو اپنی نماز ميں چوری کرتا ہے۔'' صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی :''آدمی نماز ميں چوری کيسے کرتا ہے؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''وہ اس کے رکوع اور سجود پورے نہيں کرتا۔''

   (المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث طلق بن علی،الحدیث:۱۶۲۸۳،ج۵،ص۴۹۲)
(مؤطاامام مالک،کتاب قصرالصلاۃ فی السفر،باب العمل فی جامع الصلاۃ،الحدیث:۴۱۰،ج۱،ص۱۶۴)

 (13)۔۔۔۔۔۔رحمتِ کونين، ہم غريبوں کے دل کے چین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو کامل طريقے سے وضو کرتا ہے پھر نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے اور اس کے رکوع و سجود اور قراء ت اچھی طرح اداکرتا ہے تو نماز کہتی ہے :''اللہ عزوجل تيری حفاظت فرمائے جيسا کہ تو نے ميری حفاظت کی۔'' پھر وہ نماز آسمان کی طرف اٹھا دی جاتی ہے اور وہ روشن اور منور ہوتی ہے اور اس کے لئے آسمانوں کے دروازے کھول دئيے جاتے ہيں تا کہ وہ اللہ عزوجل کی بارگاہ ميں حاضر ہو کر اس بندے کے لئے سفارش کرے اور جب بندہ نماز کے رکوع و سجوداور قراء ت پوری نہيں کرتا تو نماز کہتی ہے :''اللہ عزوجل تجھے برباد کرے جس طرح تو نے مجھے ضائع کيا۔'' پھر وہ آسمان کی طرف بلند ہو جاتی ہے اور اس پر تاريکی چھائی ہوتی ہے، اس پر آسمانوں کے دروازے بند کر دئيے جاتے ہيں پھر اسے بوسيدہ کپڑے کی طرح لپيٹ کر نمازی کے منہ پر مار ديا جاتا ہے۔''

 ( شعب الایمان ،باب فی الطہارت، باب فضل الوضو،الحدیث:۲۷۲۹،ج۳،ص۱۰،مختصر)


 (14)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے وقت کے علاوہ نماز پڑھی اور اس کے لئے کامل وضو نہ کيا اور اس کو خشوع و خضوع کے ساتھ ادانہ کيا اوراس کے رکوع و سجود پورے نہ کئے تو وہ کالی سياہ ہو کر نکلتی ہے اور کہتی ہے :'' اللہ عزوجل تجھے ضائع کرے جس طرح تُو نے مجھے ضائع کيا۔'' يہاں تک کہ اللہ عزوجل جہاں چاہتا ہے وہ اس جگہ پہنچ جاتی ہے پھر اسے بوسيدہ کپڑے کی طرح لپيٹ کر اس نمازی کے منہ پر مار ديا جاتا ہے۔''  ( المعجم الاوسط،الحدیث:۳۰۹۵،ج۲،ص۲۲۷)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular