حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلمَّ نے وضو اورنمازکاطریقہ سکھایا:

 (15)۔۔۔۔۔۔مروی ہے کہ ايک شخص نے نماز ادا کی، پھر مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہ ميں حاضر ہو کر سلام عرض کیا، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے سلام کا جواب ديا اور ارشاد فرمايا :''واپس جاؤاور نماز پڑھو کيونکہ تم نے نماز ادا نہيں کی۔'' وہ شخص لوٹ آيا اور نماز دوبارہ پڑھی اور حاضرِ بارگاہ ہو کر سلام عرض کیا آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے سلام کا جواب عطا فرمايا اور پھر دوبارہ وہی حکم ديا وہ شخص لوٹ آيا پھر نماز پڑھی اور حاضرِ بارگاہ ہوا تو آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے پھر نماز لوٹانے کا حکم ديا تو اس نے عرض کی :''مجھے معلوم نہيں کہ مجھ ميں کيا خامی ہے۔'' تو آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا :''تم ميں سے کسی کی نماز اس وقت تک کامل نہيں ہوتی جب تک وہ اللہ عزوجل کے بتائے ہوئے طريقے کے مطابق وضو نہ کر لے يعنی اپنا چہرہ دھوئے، کہنيوں سميت دونوں ہاتھ دھوئے، اپنے سر کا مسح کرے اور ٹخنوں سميت دونوں پاؤں دھوئے، پھر تکبير کہے، اللہ عزوجل کی حمد اور بزرگی بيان کرے اور جس قدر اللہ عزوجل اسے توفيق دے اتنی قراء ت کرے، پھر تکبير کہے اور رکوع کرے تو اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھے يہاں تک کہ اس کے تمام جوڑ ڈھيلے ہو کر پر سکون ہو جائيں، پھر سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہہ کر سيدھا کھڑا ہو جائے 


يہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آجائے اور اپنی پيٹھ سيدھی کرے، پھر تکبير کہہ کر سجدہ کرے اور زمين پر اپنی پيشانی کو خوب جمائے يہاں تک کہ اس کے جوڑ آرام پا کر ڈھيلے ہو جائيں، پھر تکبير کہہ کر سجدے سے سر اٹھائے اور سيدھا ہو کر بيٹھ جائے اور اپنی پيٹھ سيدھی کرے۔'' پھر آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے نماز کا پوراطريقہ بيان کرنے کے بعد ارشاد فرمايا :'' جب تک تم ميں سے کوئی اس طريقے کے مطابق نماز ادا نہ کریگا اس کی نماز کامل نہ ہو گی۔''

 (جامع التر مذی،ابواب الصلاۃ،باب ما جاء فی وصف الصلاۃ،الحدیث:۳۰۲،۳۰۳،ص۱۶۶۸،مختصراً)

 (16)۔۔۔۔۔۔سرکار مدينہ، راحت قلب و سينہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''نماز تین تہائيوں کا نام ہے، ايک تہائی طہارت ، ايک تہائی رکوع اور ايک تہائی سجود ہے، جس نے اسے پورے حقوق کے ساتھ ادا کيا اس کی نمازاور تمام اعمال مقبول ہو گئے اور جس کی نماز مردود ہو گئی اس کے تمام اعمال مردود ہوگئے۔''  (مجمع الزوائد،کتاب الصلاۃ ، باب علامۃ قبول الصلاۃ ، الحدیث ۲۸۹۰ ، ج ۲ ، ص ۳۴۵ )

تنبیہ:



    اسے کبيرہ گناہوں ميں شمار کرنا واضح ہے اگرچہ ميں نے کسی کو اسے کبيرہ گناہوں ميں ذکر کرتے ہوئے نہيں پايا مگر ميں نے ان احادیثِ مبارکہ ميں وارد سخت وعيد کی بناء پر اسے کبيرہ گناہ قرار ديا ہے کيونکہ نمازمیں جس چیز کے واجب ہونے پر اجماع ہو اس کا ترک کرنا ترکِ نماز کو مستلزم ہے اور يہ کبيرہ گناہ ہے، اسی طرح جس کے واجب ہونے ميں اختلاف ہو اس کا ترک کرناان افراد کے نزديک کبيرہ گناہ ہے جو اسے واجب سمجھتے ہيں کيونکہ ان کے نزديک اس واجب کا ترک ترکِ نماز کولازم ہے نیز ترکِ نماز کی گذشتہ وعيديں بھی اس گناہ کو شامل ہيں۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular