(17)۔۔۔۔۔۔سرکار مدينہ، راحت قلب و سينہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس کے دل ميں ذرہ برابر بھی تکبر ہو گا وہ جنت ميں داخل نہ ہو گا۔''
( صحیح مسلم ،کتاب الایمان ،باب تحریم الکبر وبیانہ ، الحدیث: ۲۶۵ ، ص ۶۹۳)
(18)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''کيا ميں تمہيں جہنميوں کے بارے ميں خبر نہ دوں ہر سرکش، اکڑکرچلنے والااوربڑائی چاہنے والا جہنمی ہے۔''
( صحیح البخاری ،کتاب الادب ، باب الکبر ،الحدیث: ۶۰۷۱، ص ۵۱۳)
(19)۔۔۔۔۔۔ سرکارِمدینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''جس نے تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی طرف نظرِ رحمت نہ فرما ئے گا ۔''
( صحیح مسلم ،کتاب اللباس ، باب تحریم جر الثوب خیلاء، الحدیث:۵۴۵۴،ص۱۰۵۱ثوبہ بدلہ''ازارہ'')
(20)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''ايک شخص اپنے کپڑوں ميں اِتراتا ہوا سر اَکڑا کر چل رہا تھا کہ اللہ عزوجل نے اسے زمين ميں دھنسا ديا اب وہ قيامت تک زمين ميں دھنستا ہی رہے گا۔''
(صحیح البخاری ،کتاب اللباس،با ب من جر ثوبہ من الخیلا ء ، الحدیث: ۵۷۸۹، ص ۴۹۴)
0 Comments: