حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی توبہ:

(53)۔۔۔۔۔۔منقول ہے کہ حضرت سیدنا مالک بن ديناررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ(توبہ سے پہلے) نشہ کے عادی تھے، آپ کی توبہ کا سبب يہ بنا کہ آپ اپنی ايک بيٹی سے بہت محبت کيا کرتے تھے، اس کا انتقال ہوا تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے شعبان کی پندرھويں رات خواب ديکھا کہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی قبر سے ايک بہت بڑا اژدھا نکل کر آپ کے پيچھے رينگنے لگا، آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ جب تيز چلنے لگتے وہ بھی تيز ہو جاتا، پھر آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ ايک کمزور سن رسیدہ شخص کے قريب سے گزرے تو اس سے کہا :'' مجھے اس اژدھے سے بچائیں۔'' انہوں نے جواب ديا :'' ميں کمزور ہوں، رفتار تيز کر لو شايد اس طرح اس سے نجات پا سکو۔'' تو آپ مزید تيز چلنے لگے، اژدھا پيچھے ہی تھا يہاں تک کہ آپ آگ کے ابلتے ہوئے گڑھوں کے پاس سے گزرے، قريب تھا کہ آپ اس ميں گرجاتے، اتنے میں ايک آواز آئی:''تو ميرا اہل نہيں ہے۔'' آپ چلتے رہے حتیٰ کہ ايک پہاڑ پر چڑھ گئے، اس پر شاميانے اور سائبان لگے ہوئے تھے، اچانک ايک آواز آئی:''اس نااميد کو دشمن کے نرغے ميں جانے سے پہلے ہی گھير لو۔'' تو بہت سے بچوں نے انہيں گھیر لیاجن ميں آپ کی وہ بيٹی بھی تھی، وہ آپ کے پاس آئی اور اپنا دائياں ہاتھ اس اژدھے کو مارا تو وہ بھاگ گيا اور پھر وہ آپ کی گود ميں بيٹھ کر يہ آيت پڑھنے لگی:

اَلَمْ یَاۡنِ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ تَخْشَعَ قُلُوۡبُہُمْ لِذِکْرِ اللہِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ ۙ


ترجمۂ کنز الایمان:کيا ايمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آيا کہ ان کے دل جھک جائيں اللہ کی ياد اور اس حق کے لئے جو اترا۔(پ27، الحديد:16)
    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ ميں نے اپنی اس بیٹی سے پوچھا :''کيا تم(فوت ہونے والے) قرآن بھی پڑھتے ہو؟'' تو اس نے جواب دیا :''جی ہاں! ہم آپ(یعنی زندہ لوگوں)سے زيادہ اس کی معرفت رکھتے ہيں۔'' پھر آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اس سے اس جگہ ٹھہرنے کا مقصد پوچھا تو اس نے بتايا :''يہ بچے قيا مت تک يہاں ٹھہر کر اپنے ان والدين کا انتظار کريں گے جنہوں نے انہيں آگے بھيجاہے۔'' پھر اس اژدھے کے بارے ميں پوچھا تو اس نے بتايا :''وہ آپ کا برا عمل ہے۔'' پھر اس ضعیف العمرشخص کے بارے ميں پوچھا تو اس نے بتايا :''وہ آپ کا نيک عمل ہے، آپ نے اسے اتنا کمزور کر ديا ہے کہ اس ميں آپ کے برے عمل کا مقابلہ کرنے کی سکت نہيں، لہٰذا آپ اللہ عزوجل کی بارگاہ ميں توبہ کریں اور ہلاک ہونے سے بچیں۔'' پھر وہ بلندی پر چلی گئی جب آپ بيدار ہوئے تو اسی وقت سچی توبہ کرلی۔        (روض الریاحین، ص۹۱)
    پس اولاد کے نفع ميں غور کرلو مگر يہ صرف اسے حاصل ہو گا جو مصيبت پر راضی رہے اور صبر کرے اور جو ناراض ہو کر اپنی ہلاکت و بربادی کی دعا کرنے لگے يا اپنے رخسار پيٹے، گريبان چاک کرے يا سر منڈائے تو اللہ عزوجل اس پر ناراض ہو گا اور لعنت فرمائے گا خواہ وہ مرد ہو يا عورت۔
(54)۔۔۔۔۔۔مروی ہے :''مصيبت کے وقت رانوں پر ہاتھ مارنا اجر کو برباد کر ديتا ہے۔''

(فردوس الاخبار،باب الضاد،الحدیث:۳۷۱۷،ج۲،ص۴۲)

(55)۔۔۔۔۔۔مروی ہے:''جسے کوئی مصيبت پہنچے پھر وہ اس کی وجہ سے اپنے کپڑے پھاڑے يا رخسار پيٹے يا گريبان چاک کرے يا بال نوچے تو گويا اس نے اپنے رب عزوجل سے جنگ کرنے کے لئے نيزہ اٹھا ليا۔''

(کتاب الکبائر،فصل فی التعزیۃ، ص۲۲۰)


(56)۔۔۔۔۔۔حضرت صالح مزنی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہيں :''ميں ايک مرتبہ شبِ جمعہ ايک قبر ستان ميں سو گيا، ميں نے (خواب میں) مُردوں کو اپنی قبروں سے نکل کر حلقہ بناتے ہوئے ديکھا، ان پر غلاف سے ڈھانپے ہوئے طباق اترے جبکہ ان ميں سے ايک نوجوان پر عذاب ہو رہا تھا، ميں نے اس کے پاس آکر عذاب کا سبب پوچھا تو اس نے کہا:''ميری والدہ نے ميت پر رونے اور اس کی خوبیاں بيان کرنے واليوں کو جمع کر رکھا ہے، اللہ عزوجل ميری طرف سے اسے اچھی جزاء نہ دے۔'' پھر وہ رونے لگا اور کہا کہ ميں اس کی والدہ کے پاس جاؤں، اس نے مجھے اس کا پتہ بتايا اور کہا کہ ميں اس سے يہ عذاب دور کروں جس کے اسباب اس کی ماں نے پيدا کئے ہيں، لہٰذاجب صبح ہوئی تو ميں اس کی ماں کے پاس گيا، ميں نے ديکھا کہ رونے والی عورتيں اس کے پاس موجود ہيں اور کثرتِ گريہ اور رخسار پيٹنے کی وجہ سے اس کا چہرہ سياہ پڑ گيا ہے، ميں نے اپنا خواب اسے سنايا تو اس نے توبہ کی اور رونے والی عورتوں کو گھر سے نکال ديا اور اس کی طرف سے صدقہ کرنے کے لئے مجھے کچھ درہم دئيے، پھر ميں حسبِ معمول شبِ جمعہ قبرستان پہنچا تو وہ درہم صدقہ کر چکا تھا، جب ميں سويا تو ميں نے اس نوجوان کوپھر خواب ميں ديکھا اس نے کہا: ''اللہ عزوجل آپ کو جزائے خير عطا فرمائے، اللہ عزوجل نے مجھ سے عذاب دور کر ديا ہے اور صدقہ بھی مجھ تک پہنچ گيا ہے، آپ ميری ماں کو اس کے بارے ميں بتا دیں۔'' پھر ميں بيدار ہو کر اس کی ماں کے پاس پہنچا تو اس کو مردہ پايا پھر ميں اس کی نمازِ جنازہ ميں شريک ہوا اوراسے اس کے بيٹے کے پہلو ميں دفن کر ديا۔''


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular