ایک مقولہ:

   مصيبت زدہ سے کہا جاتا ہے کہ دو عظيم مصيبتوں يعنی بچے کی موت اور اَجر کے ضياع کو جمع نہ کرو۔ 
(47)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المبلِّغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''چھوٹے بچے(گویا) جنت کے پتنگے ہيں(یعنی بلاروک ٹوک جنت میں آجاسکتے ہیں) ان ميں سے کوئی ايک اپنے والد يا والدين سے ملے گا تو ان کا دامن پکڑ کر کھينچے گايہاں تک کہ اسے جنت ميں لے جائے گا۔''

(صحیح مسلم،کتاب البر و الصلۃ،باب فضل من یموت لہ۔۔۔۔۔۔ الخ،الحدیث:۶۷۰۱،ص۱۱۳۷)

(48)۔۔۔۔۔۔جب حضرت سيدناابن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہما کے بيٹے کو دفن کيا گيا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسکرانے لگے، جب اس کا سبب پوچھا گيا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمايا:''ميں نے سوچا کہ شيطان کو رسوا کروں۔''

(کتاب الکبائر،فصل فی التعزیۃ ،ص۲۲۰)

(49)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا عمر بن عبد العزيز رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بيٹے کو نزع کے عالم ميں ديکھا تو ارشاد فرمايا:''بيٹا! تم ميرے ميزان ميں رکھے جاؤ يہ مجھے اس بات سے زيادہ پسند ہے کہ ميں تمہارے ميزان ميں رکھا جاؤں۔''    (المرجع السابق، ص۲۲۰)

(50)۔۔۔۔۔۔جب حضرت سيدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے وقت آپ کا خون آپ کے چہرے پر بہا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے يہ دعا مانگی: '' لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِين ۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیۤ اَسْتَعِيْنُ بِکَ عَلَيْھِمْ وَ اَسْتَعِيْنُکَ عَلٰی جَمِيْعِ اُمُوْرِیْ وَ اَسْئَلُکَ الصَّبْرَ عَلٰی مَآ اَبْلَيتنِیْ ترجمہ : تيرے سوا کوئی معبود نہيں، تو پاک ہے، بے شک مجھ سے بے جاہوا۔ اے اللہ عزوجل ميں ان کے مقابلے ميں تجھ سے مدد چاہتا ہوں اور اپنے تمام امور ميں تجھ سے مدد چاہتا ہوں اور تو نے مجھے جس آزمائش ميں مبتلا فرمايا ہے ميں اس پر صبر کا سوال کرتا ہوں ۔''     (المرجع السابق، ص۲۲۰)

(51)۔۔۔۔۔۔جب حضرت سيدنا عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پاؤں ناسور کی وجہ سے کاٹا گيا تو آپ نے آہ تک نہ کی بلکہ یہ آیتِ مبارکہ پڑھی:

لَقَدْ لَقِیۡنَا مِنۡ سَفَرِنَا ہٰذَا نَصَبًا ﴿62﴾

ترجمۂ کنز ا لايمان:بے شک ہميں اپنے اس سفر ميں بڑی مشقت کا سامنا ہوا۔(پ15، الکھف:62)
    اور اس رات بھی اپنے رات کے وظائف ترک نہ کئے، اور اسی رات حضرت سيدنا وليدرضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک نابینا شخص آیا، حضرت سيدنا وليدرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس سے حال دریافت فرمایا تو اس نے بتايا :''ميرے اہل وعيال، اولاد اور بہت سا مال تھا، سيلاب آيا اور سب کچھ بہا کر لے گيا، ميرے پاس صرف ايک اونٹ اور اس کا بچہ باقی بچا، اونٹ بدک کر بھاگا اور اس کا بچہ بھی پيچھے ہو ليا تو بھيڑيا اس بچے کو کھا گيا، پھر جب ميں اونٹ کے پاس پہنچا تو اس نے مجھے لات ماری جس سے ميری بينائی جاتی رہی، پھر وہ اونٹ بھی چلا گيا اور ميں مال واولاد سے محروم ہو گيا۔'' حضرت سيدنا وليدرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا: ''اس کو حضرت سیدنا عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس لے چلو تا کہ يہ جان لے کہ اس سے زيادہ مصيبت زدہ لوگ بھی دنيا ميں ہيں۔''
(المرجع السابق، ص۲۲۰)

(52)۔۔۔۔۔۔حضرت مدائنی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے بيابان ميں ايک نہايت حسين وجميل عورت کو ديکھا تو گمان کيا کہ شايد يہ بہت خوشحال ہے، لیکن اس نے بتايا :''وہ غموں اور پريشانيوں کی ہم نشین ہے، ایک مرتبہ اس کے شوہر نے ايک بکری ذبح کی تو اس کے بيٹوں ميں سے ايک نے اپنے بھائی کو اسی طرح ذبح کرنے کا ارادہ کيا اور اسے ذبح کر ديا پھر وہ گھبرا کر پہاڑ کی طرف بھاگ گيا اور بھيڑيا اسے کھا گيا، اس کا باپ اس کے پيچھے گيا تو بيابان ميں بھٹک گيا اور پیاس کی شدت سے وہ بھی ہلاک ہو گيا۔'' تو آپ نے اس سے پوچھا:''تمہيں صبر کيسے آيا؟'' اس نے جواب ديا:''وہ تکلیف تو ايک زخم تھا جوبھر گيا۔''    (المرجع السابق،ص۰ ۲۲)

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular