حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ۹ھ محرم کے مہینے میں زکوٰۃ و صدقات کی وصولی کے لئے عاملوں اور محصّلوں کو مختلف قبائل میں روانہ فرمایا ۔ان امراء و عاملین کی فہرست میں مندرج ذیل حضرات خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں جن کو ابن سعد نے ذکر فرمایا ہے۔
(۱) حضرت عیینہ بن حصن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بنی تمیم کی طرف
(۲) حضرت یزید بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اسلم و غفار //
(۳) حضرت عباد بن بشر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سلیم و مزینہ //
(۴) حضرت رافع بن مکیث رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جہینہ کی طرف
(۵) حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بنی فزارہ //
(۶) حضرت ضحاک بن سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بنی کلاب //
(۷) حضرت بشر بن سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بنی کعب //
(۸) حضرت ابن اللبتیہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو بنی ذبیان //
(۹) حضرت مہاجربن ابی امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو صنعاء //
(۱۰) حضرت زیاد بن لبید انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضر موت //
(۱۱) حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قبیلہ طی وبنی اسعد //
(۱۲) حضرت مالک بن نویرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو بنی حنظلہ //
(۱۳) حضرت زبرقان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بنی سعد کے نصف حصہ //
(۱۴) حضرت قیس بن عاصم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو // //
(۱۵) حضرت علاء بن الحضرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بحرین //
(۱۶) حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نجران //
یہ حضور شہنشاہ رسالت صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے امراء اور عاملین ہیں جن کو آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے زکوٰۃ و صدقات و جزیہ وصول کرنے کے لئے مقرر فرمایا تھا۔ (اصح السیر ص۳۳۵)
0 Comments: