جہان نعت کا روشن ستارہ اظہاراشرف غلام ربانی فداؔ



جہان نعت کا روشن ستارہ اظہاراشرف


غلام ربانی فداؔ


مدیراعلیٰ جہان نعت ہیرور(کرناٹک)





حضرت شیخ اعظم اظہاراشرف صاحب  جواردوادب کے ان چند اچھے صوفی ونعت گو شعرا میں سے ہیں جن کا شمار استادوں میں کیا جاسکتا ہے۔آپ کی نعتیہ شاعری پرلکھنا میری بساط نہیں تھی مگر مولانا محمداحمدصاحب نعیمی اشرفی کے حکم پراپنے سادات کچھوچھہ سے قلبی ارادت کے بنیاد اس امید کے ساتھ تحریرکررہاہوں کہ وہ رحم کھاکرمجھ سے عصیاں کارکے لئے کرم کاٹکڑاڈال دیں گے  ۔آپ کوشاعری وراثت میں ملی ہے آپ کے جدامجد حضرت مخدوم اشرف جہانگیرسمنانی علیہ الرحمہ بھی شاعر تھے۔آپ کا شعری دیوان دیوان اشرف اب ناپیدہے۔کتب سیروتصوف میں چیدہ چیدہ اشعارملتے ہیں۔اعلیٰ حضرت اشرفی میاں علیہ الرحمہ بھی اردو،عربی ،فارسی پربھی کامل دسترس رکھتے تھے۔آپ کا مجموعہ کلام ۔تحائف اشرفی اہل ذوق کے دامن دل کواپنے جانب کھینچتاہے۔


سرزمین کچھوچھاہمیشہ ہی سےشعراادبااوراہل علم کاگہوارہ رہاہے،یہی وجہ ہے کہ اس زمانے سے لے کر آج تک یہاں شعرا ادبا اور صاحب تصنیف و تالیف موجود ہیں۔


    حضرت اظہاراشرف علیہ الرحمہ بر صغیر پاک و ہند کی شناخت بن کر ساری دنیا میں اس طرح شہرت حاصل کر چکے ہیں کہ تمہیداًبھی اب کسی تعارف وتبصرے کی ضرورت نہیں ۔لیکن علم کا خاصہ ہے کہ وہ مسلمات کو بھی اپنے عہد کے مزاج اور شعور کے مطابق پرکھتاہے اور اپنے نئے حوالے سے ان کا تعین کرتا ہے اور انسانی ذہن کو مائل کرتاہے اسی لئے نادر عصر اور نابغہء روزگار شخصیات کے کردار و افکار کو دہرایاجاتاہے کہ اس طرح زندگی کا حر کی ونامیاتی تسلسل نہ صرف قائم رہے بلکہ ارتقائی منازل کی سمت گامزن نظر آئے۔


     حضرت اظہاراشرف علیہ الرحمہ  ایک متجر عالم و ایک عبقری شخصیت اور عاشق رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) تھے۔ علوم قدیمہ وجدیدہ میں سے شاید ہی کوئی شعبہئ علم ہو جس پر آپ کو مکمل طورپر فوقیت حاصل نہ ہو ساتھ ہی ساتھ آپ کی زندگی کا یہ پہلو بہت اہم ہے کہ آپ کی دانش و علم کا محور عبادت گاہیں اور مدرسے ہی نہیں تھے بلکہ آپ کی نگاہ برصغیر کے علاوہ پوری دنیا کی سیاست پر بھی تھی اور تہذیب کے تغیرات کو بھی آپ نے صحیح تناظر میں دیکھ کر ایسے نتائج مرتب کیے جو غور وفکر کرنے والوں کی ہمیشہ رہنمائی کرتے رہیں گے۔ حضرت اظہاراشرف علیہ الرحمہ کا پیام اور طرزِ کلام بھی اپنے معاصرین سے مختلف تھا۔ آپ نے نعتیہ شاعری اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل وفضائل ہی سے سروکار رکھااور اسی میں شاعری کے لئے نادر نمونے پیش کئے ۔


نعت گوئی ایک نازک صنف سخن ہے۔ یہ فن شاعری کی پل صراط ہے۔ خدا اور بندے کا فرق اسلام کا ایک بنیادی عقیدہ ہے۔ یہاں یہ کہنے میں کوئی تامل نہیں کہ اردو کے بعض شعرا اس پل صراط سے سلامتی کے ساتھ نہیں گذرسکے لیکن جناب اظہار اشرف صاحب نے ایسے موقع پر بہت ہی احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنے ایمان و عقیدے کی حفاظت کرتے ہوئے اس فن کا بہت ہی مہارت سے استعمال کیاہے۔آپ الوہیت اور عبدیت کے فرق کو بخوبی سمجھتے اورجانتے ہیں اور رسالت مآب کی عظمت و جلات کا بھرپور شعور بھی رکھتے ہیں۔اس لئے آپ کی نعتوں میں کہیں کوئی بے راہ روی نہیں پائی جاتی۔ آپ نے نعت گوئی کو ایک منفرد لب ولہجہ دیا ہے۔ وہ اشعار بھی جس میں براہِ راست نعتیہ مضامین نہیںآئے ہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی ذات و صفات کی تجلی سے منور نظرآتے ہیں۔سادہ بیانی اور لب ولہجہ کی انفرادیت اس پر مستضاد ہیں


اظہاراشرفکی نعت گوئی میں کوئی بناوٹ و تصنع نہیں ہے ۔ لب و لہجہ بالکل صاف ستہرا، آسان اور عام فہم ہے۔الفاظ و جملوں کی ترکیب سے خلوص و محبت ٹپکتی ہے نمونہ دیکھئے:


نگاہِ لطفِ پیہم سے ہمیں کیا کیا نظر آیا


جِدھر دیکھا اُدھر سرکار کا جلوہ نظر آیا


زباں کس کی ہے جوبتلاسکے گی شان آقاکی


جو قرآں اور رسولوں میں سدایکتا نظرآیا


ہوا پرشوق دل پرجب کرم سرکار بطحا کا


تو دیکھا قلبِ مضطر کو تِرا شیدا نظر آیا


ہیں وہ محبوبِ رب ثانی نہیں ہے انکا عالم میں


کہ جنکے نقشِ پا کا خلد بھی صدقہ نظر آیا




جب ہم اظہاراشرف صاحب کا نعتیہ کلام دیکھتے ہیں تویہ احساس ہوتا ہے کہ آپ کو رسالت مآب ﷺ سے قلبی لگاؤ ہے، آپ کو شہر مدینہ سے اس طرح محبت و عقیدت ہے کہ اس کا اثر آپ کے اشعار میں بجا طور پر نمایاں ہے ایک نعت کے کچھ اشعار دیکھیں:


طیبہ کی زمیں کتنی حسیں مجھکو لگے ہے


جیسا کہ یہیں خلدِ بریں مجھکو لگے ہے


رکھا جو قدم سیدِ کونین نے اپنا


بول اٹھی فضا عرشِ بریں مجھکو لگے ہے


ایمان جو لائے ہیں ترے دستِ کرم پر


جنت کے وہی اصل مکیں مجھکو لگے ہے


بے ساختہ دل سے کبھی جب ان کو پکارا


رحمت تِری معلوم یہیں مجھکو لگے ہے


اغیار صداقت اور امانت کے تھے قائل


نہ ماننا شیطاں کے قریں مجھکو لگے ہے




اظہار اشرف صاحب دیگر شعرا کی طرح اپنے نعتیہ کلام میں نبی کا وسیلہ وواسطہ کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں نمونہ کے طور پر ایک شعر دیکھیں:


میںجانتاہوں حشرمیں تیرا کرم ہے خاص


تیراکرم ہے کافی گنہگار کے لئے


اظہار اشرف صاحب نے خواجہ الطاف حسین حالی اوردیگر شعراکی طرح رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے عشق و شیفتگی کے ذکر کے ساتھ ملت کا اجتماعی حال بھی درد کی زبان میں بیان کیا ہے ، اس اعتبار سے آپ حالی کے شریک حال اور ہم زبان و ہم خیال ہیں۔آپ نے کئی  ایک طویلنظمیں بھی تحریرفرمائے ہیں۔،، یوں مخاطب ہیں:


وہی طیبہ نگر ہے وہی طیبہ نگرہے


جو ہجرت گاہ سرکار دوعالم


جہاں سے نکلا ہے اسلامی پرچم


جہاں پر ہوگئے شاہوں کے سرخم


جہاں پر مسجدِ اول ہے قائم


وہی طیبہ نگر ہے وہی طیبہ نگر ہے


جہاں پر نعت کا پہلا ترانہ


پڑھا طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَیْناَ


جہاں مشتاق تھے اہلِ مدینہ


بنا ہجرت سے اسلامی مہینہ


وہی طیبہ نگر ہے وہی طیبہ نگرہے


جہاں قائم ہوئی پہلی عدالت


جہاں سے بڑھ گئی اسلامی شوکت


جہاں سے مٹ گئی ہے ساری ظلمت


جہاں سے پالیا سب نے ہدایت


وہی طیبہ نگر ہے وہی طیبہ نگرہے


جہاں مدنی مہاجر سب ہیں بھائی


جہاں آقا نے بخشی رہنمائی


جہاں ہر دل نے پائی ہے صفائی


جہاں پر ہوگئی فطرت جمالی


وہی طیبہ نگرہے وہی طیبہ نگر ہے


جہاں آئیں  حضوری کو فرشتے


جہاں سے پاتے ہیں ہر ایک رتبے


جہاں پر زندگی کا رنگ بدلے


جہاں دل کو سکوں ہر ایک پائے


وہی طیبہ نگر ہے وہی طیبہ نگرہے


جہاں پرکیف دن ہے اور راتیں


جہاں رحمت کی ہیں پیاری بہاریں


جہاں بندوں کو ملتی ہیں عطائیں


جہاں آکر مَلک صلٰوۃ بھیجیں


وہی طیبہ نگر ہے وہی طیبہ نگرہے


 مجموعی طور پرحضرت اظہاراشرف علیہ الرحمہ کی نعتیہ شاعری عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آئینہ داری کرتی ہے ایک ایک لفظ میں محبت و شیفتگی ہے۔ لیکن پاسِ ادب ہر جگہ ملحوظ ہے۔ عشقیہ کیفیات کے ساتھ ساتھ کردار و سیرت کو سنوارنے، بہتر انسان اور بہتر مسلمان بننے، دنیا کی حرص و ہوس سے دور رہنے، فریب ِحیات سے نکل کر ایک ابدی حقیقت سے ہمکنار ہونے کے مضامین بھی آپ کی نعتیہ شاعری میں کثرت سے ملتے ہیں۔ خود داری، استغنا،بے نیازی، قناعت و توکل اور ایک در کا گدابنے رہنے کا اعزاز حضرت اظہاراشرف علیہ الرحمہ کی نعت گوئی کا حاصل ہے ۔جناب اظہاراشرف کے یہاں ملی شعور کتنا گہرا ہے جب یہ حضور کی شان میں نعت کہتے ہیں تو حضور کی امت کا خیال بھی ان کے پردئہ شعور پر رہتا ہے اور ان کا حساس دل اس امت کی بیچارگی، کس مپرسی اور سرافگندگی پر تلملا اٹھتا ہے اور یہ احساس دل کے ساز کو چھیڑتا ہے اور فکرو ہنر کو مہمیزکرتا ہے۔ منیر شکوہ آبادی، شورش کاشمیری ماہر القادری اور کلیم احمد عاجز کی طرح جناب اظہار اشرف کے نعتیہ کلام میں ایسے آبدار شعر ملتے ہیں جن میں ملت کا دردوغم سمویا ہوا ہے۔


جناب اظہار اشرف صاحب نعت گوئی کے علاوہ غزل، منقبت، نظم ، مرثیہ ہمیشہ سے لکھتے رہے ہیں۔آپ کو علم عروض پردسترس حاصل ہے ۔ آپ نے اپنے کلام میں چھوٹی اور طویل دونوں بحروں کا بخوبی استعمال کیا ہے۔ چھوٹی بحرمیں:


مرے سرکار کی خدائی ہے


جس طرف دیکھو مصطفائی ہے


جس نے دل میں بسایا عشقِ نبی


پھر خزاں سے بہار پائی ہے


ذکرِ سرکار لب پہ جب آئے


پھر تو تقدیر جگمگائی ہے


کام بنتے ہیں جب یہ کہتا ہے


یا نبی آپکی دہائی ہے


روزِ محشر درود کا تحفہ


میری بخشش کی یہ کمائی ہے


جو نبی کا غلام  ہو جائے


اسکی اللہ تک رسائی ہے


طویل بحر میں یہ اشعار دیکھے جاسکتے ہیں:


ہر بلندی پہ رب نے کیا ہے بلند میرے آقا کی رفعت کا کوئی نہیں


شان محبوبیت میں ملا وہ مقام بالیقیں ان کی عظمت کا کوئی نہیں


انبیاء ہر زمانے میں آتے رہے میرے آقا کی سیرت بتاتے رہے


جو نبی اور رسولوں میں ممتاز ہو ان کی بے مثل شوکت کا کوئی نہیں


یوں ہدایت کا جاری رہا سلسلہ ایک کے بعد آتے رہے انبیا


سارے نبیوں کی صرف ایک مدت رہی میرے آقا کی مدت کا کوئی نہیں


قرب معبود کا یوں ملا ہے شرف بندوں کو رب نے ایسانواز کیا


شاہ کون و مکاں کو ملا وہ شرف آپ کی ایسی قربت کا کوئی نہیں


جس نے سرکار کامیرے کلمہ پڑھا ساری امت میں خیر الامم ہو گئے


ایک نسبت سے ایسا کرم ہو گیا اس لیے ایسی نسبت کا کوئی نہیں


 حضرت اظہاراشرف علیہ الرحمہ کی نعتیہ شاعری جذبہ وعقیدت کے ایک حسین مُرقّعے کے علاوہ لسانی اعتبار سے بھی ایک علیحدہ مطالعے کی طرف مائل کرتی ہے۔عر بی و فارسی پر اس قدر دسترس ہونے کے باوجود آپ نے کلام کو کہیں بوجھل نہیں ہونے دیا۔ اکثر مقامات پر عام بول چال کی زبان، عام محاورے اور الفاظ بڑی خوبی سے استعمال کیے ہیں۔ اشعار میں لہجے کا ایک خاص التزام ہے جس کو بر قرار رکھے بغیر کلام کالطف اٹھانا اور مضامین کے نکات کو پاناممکن نہیں ہے۔


 آپ کی نعتیہ شاعری کے مطالعے سے جہاں ذوقِ شاعری اور لطف کا سامان فراہم ہوتا ہے وہیں افکار و جذبات کی ترتیب کا پہلو بھی نکلتا ہے لیکن ہر جگہ شاعری کی لطافتیں اور نزاکتیں غالب رہتی ہیں۔کہیں بھی و عظ و نصیحت کا پیرایہ نہیں، دراصل یہ کلام سربسر ایک عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وارداتِ روحانی ہے۔ جس کو اس کے سیاق و سباق میں پڑھنے سے ایک سرورحاصل ہوتا ہے ۔اور پڑھنے والا خود کو اس واردات ِروحانی میں شریک محسوس کرنے لگتا ہے۔



SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




  •    ماخذ مراجع
    ماخذ مراجع

    (۱)     رو ح البیان          کانسی رو ڈ کوئٹہ (۲)    تفسیر نعیمی              مکتبہ اسلامیہ...

  • مال کے لئے الٹ پلٹ:
    مال کے لئے الٹ پلٹ:

        تا جر کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ اس کا مال بلا وجہ رکانہ رہے جو لوگ گرانی کے انتظار میں مال قید کر دیتے ہیں۔ وہ سخت غلطی کرتے ہیں کہ کبھی بجائے مہنگائی کے مال سستا ہوجاتا ہے اور اگر...

  • مسلمان خریدارو ں کی غلطی:
    مسلمان خریدارو ں کی غلطی:

        ہندو مسلمان تاجر کو دیکھنا چاہتے ہی نہیں ۔ انہیں مسلمان کی دکان کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے ۔بہت دفعہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں کسی مسلمان نے دکان نکالی تو  آس پاس کے ہندودکانداروں نے چیز...

  • ایک سخت غلطی:
    ایک سخت غلطی:

    اولاً تو مسلمان تجارت کرتے ہی نہیں اور کرتے بھی ہیں تو اصولی غلطیوں کی وجہ سے بہت جلد فیل ہوجاتے ہیں ، مسلمانوں کی غلطیاں حسب ذیل ہیں۔ (۱) مسلم دکانداروں کی بد خلقی: کہ جو گا ہک ان کے پاس ایک...

  • تجارت کے اصول:
    تجارت کے اصول:

        تجارت کے چند اصول ہیں جس کی پابند ی ہر تا جر پر لازم ہے یعنی پہلے ہی بڑی تجارت شروع نہ کردو بلکہ معمولی کام کو ہاتھ لگاؤ ۔ آپ حدیث شریف سن چکے کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک...

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




  • غرائب القرآن کے ماخذو مراجع
    غرائب القرآن کے ماخذو مراجع

         کتاب کانام مصنف کے نام مطبوعہ تفسیر معالم التنزیل للبغوی علامہ ابومحمد حسین بن مسعود دار الکتب العلمیۃ بیروت  تفسیر ابن کثیر علامہ ابو الفداء اسماعیل بن...

  • عجائب القرآن کے ماخذو مراجع
    عجائب القرآن کے ماخذو مراجع

       کتاب کا نام مصنف کا نام     مطبوعہ قرآن مجید کلام باری تعالیٰ ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور       کنزالایمان فی ترجمۃ القرآن ا علیٰ حضرت...

  • علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ
    علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ جلیل القدر اور عظیم الشان کتاب ہے، جس میں ایک طرف حلال و حرام کے احکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام اور گزشتہ امتوں کے واقعات و احوال، جنت و دوزخ کے حالات...

  • اللہ تعالٰی کی چند صفتیں
    اللہ تعالٰی کی چند صفتیں

    کفارِ عرب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نسب اور خاندا ن کیا ہے؟ اس نے ربوبیت کس سے میراث میں پائی ہے؟ اور اس کا وارث...

  • کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن
    کفر و اسلام میں مفاہمت غیر ممکن

    کفار قریش میں سے ایک جماعت دربارِ رسالت میں آئی اور یہ کہا کہ آپ ہمارے دین کی پیروی کریں تو ہم بھی آپ کے دین کا اتباع کریں گے۔ ایک سال آپ ہمارے معبودوں (بتوں)کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود...

Khawab ki Tabeer




  • khwab mein Jhanda  dekhna
    khwab mein Jhanda dekhna Jhanda safaid dekhnatwangar sahibe izzat hone ki dalil hai. Jhanda jard beemar ho kar sehat hasil ho. Jhanda siyahkisi tataf  jaye jafaryaab ho log izzat kare.
  • khwab mein Rogan  dekhna
    khwab mein Rogan dekhna

    Rogan sar par malnasare kam thik taur par ho. Rogani rozi dekhnamaal halaal milne ki dalil hai. Rogan jard dekhnaranz va gam ki nishani. Rogan siyah dekhnasafar se salamat gar wapas aane ki...

  • khwab mein Zameen dekhna
    khwab mein Zameen dekhna

    Zeene par chadnatarkki ki nishani. Zamin ko hilte dekhnahamal aurat dekhe. iskate amal ho aur mard dekhe to hakim ke itaab mai girftar ho. Zamin ko bote dekhnatamaam maksade deen milne ki dalil...

  • khwab mein Zewar  dekhna
    khwab mein Zewar dekhna izzat va aabru pane pane ki dalil hai.
  • khwab mein Sirhanah dekhna
    khwab mein Sirhanah dekhna Khwab main sirhanah zawaj, mahfooz maal, raazdaar aurat aur taabo takaan se raahat haasil hone ki daleel hai.

Most Popular