سیدناامام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مؤقف:

سیدناامام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور بعض دوسرے علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ اگرچہ بے نمازی کے عدمِ کفر کے قائل ہيں جبکہ وہ نماز چھوڑنے کو حلال نہ سمجھتا ہو مگر آپ اس بات کے بھی قائل ہیں کہ''ایک نماز کے ترک کی وجہ سے بھی اسے قتل کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اسے نماز کا حکم ديا گيا لیکن اس نے اس کو اتنا مؤخر کر دیا کہ وقت ہی گزر گيا اور اس نے نماز نہ ادا کی، پھر اسے دوبارہ نماز کے لئے کہا گيا اور اس نے انکار کر ديا تو تلوار کے ساتھ اس کی گردن مار دی جائے گی۔'' (احناف کے نزدیک''قیدکیاجائے گا'')

تنبیہ3:

 (43)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''اپنی اولاد کو نماز کا حکم دوجب وہ سات برس کے (یعنی جب سمجھدار ) ہوجائیں اور نماز نہ پڑھنے پر مارو جبکہ وہ 10سال کے ہوں اور ان کے بچھونے علیحدہ کردو۔''


    ( سنن ابی داؤد،کتاب الصلاۃ ،متی یؤمر الغلام بالصلاۃ،الحدیث:۴۹۵،ص۱۲۵۹)

    علامہ خطابی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہيں کہ يہ حدیثِ پاک بے نمازی کی سخت عقوبت پر دلالت کرتی ہے جبکہ وہ اسے کثرت سے چھوڑتا ہو،سیدنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی کے بعض اصحاب اس حدیثِ پاک سے بے نمازی کے قتل پر استدلال کرتے ہوئے فرماتے ہيں :''جب نابالغ نماز نہ پڑھنے پر پٹائی کا مستحق ہے تو ثابت ہوا کہ بالغ ہونے کے بعد وہ ايسی عقوبت کا مستحق ہے جو پٹائی سے سخت تر ہو اور پٹائی کے بعد قتل سے زيادہ سخت کوئی سزا نہيں۔''
    اس ميں بھی وہی اعتراض ہے جو پچھلے کلام ميں تھا اور بے نمازی کے قتل کی ايک وجہ يہ بھی بيان کی گئی ہے کہ وہ تمام انبياء، ملائکہ اور مؤمنين کا مجرم ہے کيونکہ نماز ميں اس پر يہ کلمات کہنا لازم ہيں: ''اَلسَّلَامُ عَلَينا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِين يعنی سلامتی ہو ہم پر اور اللہ عزوجل کے نيک بندوں پر۔''

(44)۔۔۔۔۔۔سرکار ابد قرار، شافع روز شمار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بندہ جب يہ کلمات(یعنی اَلسَّلَامُ عَلَينا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِين ) کہتا ہے تو يہ زمين و آسمان کے ہر نيک بندے تک پہنچ جاتے ہيں۔''

 ( صحیح ابن حبان،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃالصلاۃ،الحدیث:۱۹۵۲،ج ۳،ص۲۰۵،''بلغت ''بد لہ'' اصابت'' )
مبارکہ سے استدلال کيا جائے کہ بے نمازی سے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا ذمہ اٹھ جاتا ہے اور اس کا کوئی عہد نہيں کيونکہ يہ باتيں اس کا خون مباح ہونے ميں ظاہر يا صريح ہيں اورجب اس کا خون بہانا لازم ہوتواسے قتل کرنا لازم ہو گا، البتہ زکوٰۃ ترک کرنے پر قتل نہ کيا جائے گا کيونکہ زکوٰۃ زبردستی بھی لی جا سکتی ہے نہ روزہ ترک کرنے پر قتل کيا جاسکتا ہے کيونکہ اسے قيد کر کے اور مفطر اشياء روک کر روزہ رکھنے پر مجبور کيا جا سکتا ہے مثلاً کھانا اور پانی روک کر اسے کمرے ميں بند کر ديا جائے، لہٰذا جب اسے يقين ہو جائے گا کہ دن کے وقت اسے کھانے پينے کی اشياء ميسر نہيں ہو سکتيں تو وہ رات ميں نيت کرکے روزہ رکھ لے گا اور اسی طرح حج ترک کرنے پر بھی قتل نہ کيا جائے گا کيونکہ يہ بعد ميں ادا کرنے سے بھی ادا ہی ہو گا قضا نہ ہو گا اور اس کے انتقال کی صورت ميں اس کے ترکے سے حج کی قضا کی جا سکتی ہے جبکہ نمازکا معاملہ ان سب سے مختلف ہے، لہٰذا اس کے لئے قتل سے مناسب کوئی سزا نہيں اور جب زکوٰۃ کی وصولی کے لئے جنگ جائز ہے تو لوگوں کو نماز کی ادائیگی پر آمادہ کرنے کے لئے بے نمازی کو قتل کرنا بدرجہ اَولیٰ جائز ہے تا کہ وہ قتل کے خوف سے نماز پڑھنے لگے۔'' ۱؎


۱؎ :ائمہ ثلاثہ امام شافعی،امام مالک،امام احمد بن حنبل رحمۃاللہ تعالیٰ علیہم کے نزديک بادشاہِ اسلام کو بے نمازی کے قتل کرنے کا حکم ہے جبکہ احناف رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہيں :'' اسے قيد کيا جائے يہاں تک کہ توبہ کرے اور نماز پڑھنے لگے۔''         (ماخوذازبہار شريعت ج ۱،حصہ ۳،ص۹)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular