کبيرہ نمبر78: بغير منڈ ير کی چھت پر سونا

(1)۔۔۔۔۔۔شاہ ابرار، ہم غريبوں کے غمخوار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے کسی ايسے مکان کی چھت پر رات گزاری جس کی منڈير (یعنی چاردیواری)نہ تھی تو اس سے ذمہ داری اٹھا لی گئی۔''

 ( سنن ابی داؤد ،کتاب الادب ، باب فی النوم علی سطح ۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث:۵۰۴۱،ص۱۵۹۲)

 (2)۔۔۔۔۔۔رسول انور، صاحب کوثر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے لوگوں کو بغير منڈير کی چھت پر سونے سے منع فرمايا ہے۔''  ( جامع الترمذی ،ابواب الادب،الحدیث:۲۸۵۴،ص۱۹۳۷)

 (3)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ پاک، صاحبِ لَولاک صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے ہم پر شب خون مارا وہ ہم ميں سے نہيں اور جو بغير منڈير کی چھت پر سويا اور گر کر مر گيا اس کا خون رائیگاں گيا۔''

 ( المعجم الکبیر،الحدیث:۲۱۷،ج۱۳،ص ۶۱)


 (4)۔۔۔۔۔۔حضرت ابو عمران جونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہيں کہ ہم فارس ميں تھے، وہاں ايک شخص کو ہمارا امير مقرر کيا گيا تھا اس کا نام زہير بن عبد اللہ تھا، ايک مرتبہ اس نے کسی مکان پر يا بغير منڈير کی چھت پر کسی شخص کو ديکھا تو مجھ سے پوچھا :''کيا تم نے اس بارے ميں کوئی بات سنی ہے ؟'' ميں نے کہا ''نہيں۔'' تو اس نے کہاکہ مجھے ايک شخص نے خبر دی ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ معظم ہے :''جس نے کسی مکان يا ايسی چھت پر رات گزاری جس کی منڈير نہ ہو جو اس کے قدموں کو لوٹا سکے تو اس سے ذمہ داری اٹھا لی گئی اور جو سمندر ميں طغيانی اور طوفان آنے کے باوجودسفر کرے اس سے بھی ذمہ داری اٹھا لی گئی۔''  ( المسند للامام احمد بن حنبل ، الحدیث ۲۰۷۷۵ ، ج ۷ ، ص ۳۸۹)

 (5)۔۔۔۔۔۔حضرت ابو عمران رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے مروی ہے کہ مَيں حضرت زھيرشوّاء رحمۃ اللہ تعالیٰ کی معيت ميں ايک ايسے شخص کے قريب سے گزرا جو بغير منڈير والی چھت پر سو رہا تھا تو انہوں نے اس کے ہاتھ پر ٹھوکر ماری اور کہا :''اٹھو۔'' پھر حضرت زھيررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمايا کہ حضورنبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم نے ارشادفرمایا :''جو بغير منڈير والی چھت پر سويا اور گر کر مر گيا اس سے ذمہ داری اٹھا لی گئی۔''


 ( التر غیب والترھیب ،کتاب الادب ، باب الترھیب ان ینام ۔۔۔۔۔۔الخ الحدیث ۴۷۱۷، ج۳ ، ص ۵۰۹)

تنبیہ:


    بہت سے متاخرين علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے ان احادیثِ مبارکہ سے استدلال کر کے بغير منڈير والی چھت پر سونے کو کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا ہے مگر يہ استدلال درست نہيں کيونکہ يہاں ذمہ داری اٹھا لينے سے وہ معنی مراد نہيں جسے ہم گذشتہ صفحات ميں بيان کر چکے ہيں۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular