(67)۔۔۔۔۔۔حضورنبی کریم ،رء وف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''رمضان المبارک ميں عمرہ کرنا ميرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔''
(صحیح مسلم ،کتا ب الحج، باب باب فضل العمرۃ فی رمضان۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث:۲۲۱/۲۲۲،ص۸۸۷ )
(68)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے دریافت کيا گيا کہ کون سا عمل آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے؟ تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''رمضان المبارک ميں عمرہ کرنا۔''
(سنن ابی داؤد،کتا ب المناسک ،باب العمرۃ، الحدیث:۱۹۹۰،ص۱۳۶۹)
0 Comments: