بکریوں ، بکروں،بھیڑوں یا دُنبوں کی زکوٰۃکی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے :
٭ کم ازکم 40بکریوں یا بکروں وغیرہ پر نصاب پورا ہوتا ہے ،چالیس سے کم میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے ۔
٭40 سے 120 تک کی زکوٰۃ میں سال بھر کی بکری یا بکرا دیں گے ۔
٭121 سے 200 تک کی زکوٰۃ میں سال بھر کی 2 بکریاں یا بکرے دیں گے ۔
٭201 سے 399 تک کی زکوٰۃ میں سال بھر کی 3بکریاں یا بکرے دیں گے ۔
٭400 میں سال بھر کی 4بکریاں یا بکرے دیں گے ۔
٭ اس کے بعد ہر سو پر ایک بکری یا بکرے کا اضافہ کرتے چلے جائیں گے ۔
(الفتاویٰ الھندیہ ،کتاب الزکوٰۃ ،الباب الثانی فی صدقۃ السوائم،الفصل الرابع،ج۱،ص۱۷۸)
مزید آسانی کے لئے جدول ملاحظہ کیجئے :
بکریوں کی تعداد زکوٰۃ
40 سے 120 تک ایک بکری
121 سے200تک دو بکریاں
201سے 399تک تین بکریاں
400 پورے ہونے پر چار بکریاں
400 سے زیادہ ہوں تو ہر سو پر ایک بکری
جانوروں کی زکوٰۃ کے د یگر مسائل
کتنی عمر کے جانوروں کی زکوٰۃ واجب ہے ؟
ایک سال کی عمر کے جانوروں کی زکوٰۃ واجب ہے مثلاً اگر 39 بکریاں سال سے کم عمر کی ہیں اور ایک سال بھر کا ہوچکا تو اب تمام کو شاملِ حساب کیا جائے گا اور اگر کوئی بھی سال بھر کا نہیں تو نہیں کیا جائے گا۔
(ماخوذ از الجوہرۃ النیرہ ،کتاب الزکوٰۃ،با ب زکوٰۃالخیل ،ج۳،ص۲۰۸)
اگر کوئی بھی نصاب کو نہ پہنچتا ہوتو؟
اگر کسی کے پاس اونٹ ، گائيں اور بکریاں ہوں لیکن ان میں سے کوئی بھی نصاب کو نہ پہنچتا ہو تو ان کو نہیں ملایا جائے گا۔
(ماخوذ از الدرالمختار،کتاب الزکوٰۃ،با ب زکوٰۃالمال ،ج۳،ص۲۰۸)
گھوڑے گدھے اور خچر کی زکوٰۃ
گھوڑے گدھے اور خچر کی زکوٰۃ دینا واجب نہیں ہے اگرچہ سائمہ ہوں، ہاں! اگر تجارت کے لئے ہوں تو واجب ہے۔
(ماخوذ از الدرالمختار،کتاب الزکوٰۃ،با ب زکوٰۃالغنم ،ج۳،ص۲۴۴)
0 Comments: