(۱)۔۔۔۔۔۔ تَفَعْلُلٌ:
باب تَفَعْلُلٌ میں فاء کلمہ سے پہلے تا زائدہ ہوتی ہے ۔ جیسے تَدَحْرَجَ بروزن تَفَعْلَلَ۔
بنانے کا طریقہ:
رباعی مجرد کے فاء کلمہ سے پہلے تاء مفتوحہ کا اضافہ کردیں جیسےدَحْرَجَ(لڑھکانا) سے تَدَحْرَجَ(لڑھکنا) (۲)۔۔۔۔۔۔ اِفْعِلاَّلٌ:
باب اِفْعلِاَّلٌ میں دوسرا لام کلمہ مشدد ہوتا ہے ۔ جیسے اِقْشَعَرَّ بروزن اِفْعَلَلَّ۔
بنانے کا طریقہ:
رباعی مجرد کے فاء کلمہ سے پہلے ہمزہ کا اضافہ کردیں اور لام کلمہ کومشدد کرکے اسے اِفْعَلَلَّ کے وزن پر لے آئیں۔ جیسے قَشْعَرَسے اِقْشَعَرَّ (لرزنا، رونگٹے کھڑے ہونا)
(۳)۔۔۔۔۔۔ اِفْعِنْلاَلٌ:
باب اِفْعِنْلاَلٌ کے عین کلمے کے بعد نون زائدہ ہوتا ہے ۔ جیسے اِبْرَنْشَقَ بروز ن اِفْعَنْلَلَ
بنانے کا طریقہ:
رباعی مجرد کے فاء کلمہ سے پہلے ہمزہ اور عین کلمہ کے بعد نون کا اضافہ کرکے اسے اِفْعَنْلَلَ کے وزن پرلے آئیں۔جیسے بَرْشَقَ(کاٹنا، ٹکڑے کرنا)سے اِبْرَنْشَقَ(خوش ہونا)
تنبیہ:
(۱)۔۔۔۔۔۔مذکورہ بالاتمام طریقوں کے مطابق ہرایک باب سے فعل ماضی معروف صیغہ واحد مذکر غائب بنے گا۔
پھر اس میں تثنیہ و جمع ، مذکرو مؤنث اور غائب و حاضر و متکلم کی علامات و ضمائر داخل کر کے چودہ صیغوں کی مکمل گردان کی جائے گی۔
(۲)۔۔۔۔۔۔جن ابواب میں ہمزہ وصلی آتاہے انھیں'' باہمزہ وصل'' اور جن میں ہمزہ وصلی نہیں آتا انھیں ''بے ہمزہ وصل'' کہتے ہیں۔
سوالات
سوال نمبر۱:رباعی مجرد کے کتنے اور کون کونسے ابواب ہیں ؟
سوال نمبر۲:باب رباعی مجرد کی علامت اور بنانے کا طریقہ بیان کیجئے۔
سوال نمبر۳:رباعی مزیدفیہ کے کتنے اور کون کونسے ابواب ہیں ؟
سوال نمبر۴:رباعی مزید فیہ کے ابواب کی علامات اور ان ابواب کے بنانے کے طریقے بیان فرمائیں۔
تنبیہ:
مذکورہ تمام ابواب سے فعل ماضی معروف کی مکمل گردانیں ترجمہ وصیغہ کے ساتھ اپنی کاپی پرخوش خط لکھیں۔
0 Comments: