(64)۔۔۔۔۔۔نبی کريم،رء ُ وف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جو حج کے ارادے سے نکلا پھر مر گيا اللہ عزوجل قيامت تک اس کے لئے حج کا ثواب لکھے گا اور جو عمرہ کے ارادے سے نکلا پھر مر گيا اس کے لئے قيامت تک عمرہ کرنے والے کا ثواب لکھا جاتا رہے گا اور جو جہاد کے ارادے سے نکلا اور انتقال کر گيا اس کے لئے قيامت تک جہاد کرنے والے کا ثواب لکھا جاتا رہے گا۔''
( مسند ابی یعلیٰ الموصلی ، مسند ابی ھریرۃ ، الحدیث: ۶۳۲۷، ج۵، ص ۴۴۱)
0 Comments: