شکم سیری اگرچہ حلال اور پاکیزہ اشیاء ہی سے ہو لیکن شہوات کوقوت دیتی ہے جو کہ شیطان کا ہتھیار ہیں، اسی لئے حضرت سیدنا یحیی علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے شیطان کو اس حالت میں دیکھا کہ اس کے پاس ہر چیز کو پھانسنے کے لئے کچھ پھندے ہیں تو آپ علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس سے ان پھندوں کے بارے میں پوچھا تو شیطان نے جواب دیا :''یہ وہ شہوات ہیں جن کے ذریعے میں آدمی پر قابو پاتا ہوں۔'' حضرت سیدنایحیی علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے دوبارہ اس سے دریافت فرمایاکیا ان میں میرے لئے بھی کچھ ہے؟''تو شیطان نے جواب دیا بعض اوقات آپ علی نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام خوب سیر ہو کر کھانا کھا لیتے ہیں، تومیں نماز اور ذکر کو آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام )پر بھاری کر دیتا ہوں۔'' پھرآ پ علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے مزید دریافت فرمایا کیا کوئی اور چیز بھی ہے؟''تو شیطان نے جواب دیا نہیں۔'' تو آپ علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا:''اللہ عزوجل کی قسم! میں کبھی شِکم سیرہو کر کھانا نہیں کھاؤں گا۔'' تو شیطان بولا:''اللہ عزوجل کی قسم! میں بھی کسی مسلمان کونصیحت نہیں کروں گا ۔ ''
(حلیۃ الاولیاء،وہیب بن ورد،الحدیث:۱۱۷۰۴،ج۸،ص۱۵۷،بتغیرٍ قلیلٍ)
0 Comments: