(59)۔۔۔۔۔۔سرکارِ ابد قرار، شافعِ روزِ شمار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''حاجی اور عمرہ کرنے والے اللہ عزوجل کے مہمان ہيں ،وہ انہيں بلاتا ہے تو يہ اس کے بلاوے پر لبيک کہتے ہيں اوریہ اس سے سوال کرتے ہيں تو اللہ عزوجل اِنہيں عطا فرماتا ہے۔''
(کنز العمال ،کتاب الحج والعمرۃ قسم الاقوال ، باب فضائل الحج ووجوبہ وآدابہ، الحدیث:۱۱۸۱۱، ج۵ ، ص ۵)
(60)۔۔۔۔۔۔حضورنبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے دعا مانگی:''اے اللہ عزوجل !حاجی اور جس کے لئے حاجی استغفار کرے ان دونوں کی مغفرت فرما۔''
(صحیح ابن خزیمۃ،کتاب المناسک،باب استحباب دعاء۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث: ۲۵۱۶ ، ج۴ ،ص۱۳۲)
(61)۔۔۔۔۔۔حضورنبئ پاک،صاحبِ لولاک،سیاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''اس گھر سے نفع اٹھا لو کيونکہ اسے دو مرتبہ شہيد کیا گیا اور(اب اس کے بعد)تيسری مرتبہ اٹھا ليا جائے گا۔'' ( المستدرک، کتاب المناسک ، باب استمتعوا من ھذا البیت،الحدیث:۱۶۵۲،ج۲،ص۸۳)
0 Comments: