کبیرہ نمبر57: گردشِ اَیَّام کے سبب زمانے کو برا کہنا

(1)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایاکہ اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے:''آدمی زمانے کو گالیاں دیتا ہے حالانکہ زمانہ(بنانے والا) تو میں ہوں اور اس کے دن،رات میرے ہی قبضۂ قدرت میں ہیں۔''

(صحیح البخاری،کتاب الادب،باب لاتسبواالدھر،الحدیث:۶۱۸۱،ص۵۲۱)

(2)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : '' اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے کہ مَیں ہی اس(یعنی زمانہ )کے دن،رات پھیرتا ہوں اور جب میں چاہتاہوں ان دونوں کو روک ديتا ہوں۔''

(صحیح مسلم،کتاب ا لالفاظ من الادب، با ب النھی عن سب الدھر، الحدیث: ۵۸۶۴،ص۱۰۷۷)

(3)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تم میں سے کوئی زمانے کوگالی نہ دے کیونکہ اللہ عزوجل ہی زمانہ (بنانے والا) ہے۔''

    (المرجع السابق، الحدیث: ۵۸۶۷،ص۱۰۷۷)

(4)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ کریم صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''انگور کی بیل کو کَرْم نہ کہو ۱؎ اور نہ ہی یہ کہو کہ زمانے کا برا ہو کیونکہ اللہ عزوجل ہی زمانہ (بنانے والا) ہے۔''

 (صحیح البخاری،کتاب الادب، باب لاتسبوالدھر،الحدیث:۶۱۸۲،ص۵۲۱)
(5)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے کہ ''انسان یہ کہہ کر مجھے ايذاء ديتا ہے :''اے زمانے !تیرا برا ہو۔'' لہٰذا تم میں سے کوئی شخص زمانے کو برا نہ کہا کرے کیونکہ میں ہی زمانہ (بنانے والا) ہوں اس کے دن رات میں ہی پھیرتا ہوں۔''

(صحیح مسلم، کتاب الالفاظ من الادب، با ب النھی عن سب الدھر، الحدیث: ۵۸۶۴،ص۱۰۷۷)

(6)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردْگارعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''تم میں سے کوئی شخص زمانے کوبرا نہ کہا کرے کیونکہ اللہ عزوجل ہی زمانہ (بنانے والا) ہے۔''

    (المرجع السابق، الحدیث: ۵۸۶۵)


(7)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے:'' میں نے اپنے بندے سے قرض مانگا تو اس نے مجھے قرض نہ دیا اور میرابندہ بے خبری میں مجھے گالی دیتا ہے وہ کہتا ہے: ''ہائے زمانہ! ہائے زمانہ! ''حالانکہ زمانہ(بنانے والا) تو مَیں ہوں۔'' (المسندللامام احمد بن حنبل،مسند ابی ہریرہ ،الحدیث: ۷۹۹۴،ج۳،ص۱۶۱)

(8)۔۔۔۔۔۔نبی کریم ،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''زمانہ کو برا نہ کہا کرو کیونکہ اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے : ''میں زمانہ(بنانے والا) ہوں اس کے دن اور رات کو میں ہی تازہ کرتا ہوں اور میں ہی انہیں بوسیدہ کرتا ہوں اور میں ہی ایک بادشاہ کے بعد دوسرا بادشاہ لاتا ہوں۔''

تنبیہ:


    ان احادیثِ مبارکہ کے ظاہری مفہوم کی بناء پر اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے اور خصوصًا اللہ عزوجل کے اس فرمانِ عالیشان کی وجہ سے :''میرا بندہ مجھے گالی دیتا ہے۔'' اللہ عزوجل نے زمانہ کو گالی دینے کو اپنی برائی قرار دیا یعنی ارشاد فرمایا: '' زمانے کو برا کہنا دراصل اللہ عزوجل کو برا کہنا ہے اور یہ کفر ہے اور جو چیز کفر کی طرف لے جانے والی ہو اس کا ادنیٰ مرتبہ گناہِ کبیرہ ہوتا ہے، مگر ہمارے شافعی ائمہ کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کا کلام اس بات کی صراحت کرتا ہے کہ یہ صرف مکروہ ہے نہ کہ حرام چہ جائیکہ کبیرہ گناہ ہو، اس کی تفصیل کچھ یوں ہے :''جوزمانے کو برا کہتے وقت زمانہ مراد لیتا ہے تو اس کے مکروہ ہونے میں کوئی کلام نہیں اور جو اس سے اللہ عزوجل کی برائی کا ارادہ کرتا ہے اس کے کفر میں کوئی کلام نہیں اور اگر وہ کوئی ارادہ کئے بغیر زمانہ کو برا کہتا ہے تو یہی صورت محلِ شک ہے کیونکہ اس میں کفر اور غیرکفر دونوں کا احتمال ہے ، ہمارے ائمہ کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کا ظاہری کلام اس بارے میں بھی کراہیت ہی کا ہے کیونکہ زمانے کو برا کہنے سے جو بات فوراً سمجھی جاتی ہے وہ زمانہ ہی ہے اور اس لفظ کا اللہ عزوجل پراطلاق کرنا جوازی ہے، اسی وجہ سے علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے اس حدیثِ مبارکہ کا یہ معنی بتایا ہے کہ عربوں پر جب کوئی آفت نازل ہوتی یا مصیبت آتی تو وہ یہ اعتقاد کرتے ہوئے زمانے کو برا کہتے :''انہیں یہ مصیبت زمانے کی وجہ سے پہنچی ہے۔'' جیسا کہ وہ ستاروں سے بارش مانگتے اور کہتے :''ہمیں فلاں ستارے کی وجہ سے بارش حاصل ہوئی۔'' اور یہی اعتقاد رکھتے :''اس کے فاعل وہی ستارے ہیں۔'' اور یہ اعتقاد فاعلِ حقیقی پر لعنت کرنے کی طرح ہے، اور چونکہ ہر چیز کا فاعل اورخالق اللہ عزوجل ہی ہے اس لئے نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے انہیں ایسا کرنے سے منع فرمایا۔ 
    پھرمیں نے بہت سے علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کو یہ کہتے دیکھا :''نازل ہونے والی آفت میں زمانے کی تاثیر کا اعتقاد رکھ کر زمانے کو برا کہنا کبیرہ گناہ ہے۔'' اور پیچھے جو بات ثابت ہو چکی ہے کہ ایسا اعتقا د کفرہے حالانکہ اس میں کوئی کلام نہیں اس بناء پر یہ بات محلِ نظر ہے۔

    علامہ ابن داؤد نے محدثین کی اس روایت کا انکار کیا ہے کہ جس میں اَنَا الدَّھْرُکے الفا ظ (یعنی' 'را'' پرپیش کے ساتھ) مروی ہیں، وہ کہتے ہیں :''اگر ایسا ہوتا تو دَھْر،اللہ عزوجل کے ناموں میں سے ایک نام ہوتا۔'' لہٰذا وہ جو روایت بیان کرتے ہیں اس میں اَنَا الدَّھْرَ(یعنی'' را'' پر زبر) ہے اور اس کا معنی یہ ہے :''میں ہی زمانے کے دن رات کو بدلتا ہوں۔'' اس صورت میں الدھر،اقلب کی ظرف ہے، بعض دیگر افراد نے بھی ان کی پیروی کی اور را کی زبر کو راجح قرار دیا، مگر یہ درست نہیں کیونکہ یہ روایت کہ ''اللہ عزوجل ہی دہرہے۔'' ان کے گمان کو باطل کر رہی ہے، اسی لئے جمہورکا مؤقف یہی ہے کہ را پر پیش ہے اور ابن داؤد کے گمان سے ہمارے مؤقِّف پر یہ اعتراض لازم نہیں آتا کہ دَھْراللہ عزوجل کے ناموں میں سے ایک نام ہونا چاہے کیونکہ ہم بیان کر چکے ہیں کہ اللہ عزوجل پردَھْرکا لفظ جوازاً بولا جاتا ہے کیونکہ اللہ عزوجل نے اپنے اس فرمان عالیشان میں مؤثرکو اثرکی تعظیم اوراس کی برائی سے روکنے میں شدت پیدا کرتے ہوئے عین اثربنا دیا ہے۔


۱؎ :حکیم الا ُمت مفتی احمدیارخان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ العلی اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں:''اہل عرب انگور کو اس لئے کَرْم کہتے تھے کہ اس سے شراب بنتی تھی، شراب پی کر انسان نشہ میں بہت سخی بن جاتا ہے کہ اپنامال جائز و ناجائز کاموں میں خوب اُڑاتا ہے، وہ سمجھتے تھے انگور شراب کی اصل ہے اور شراب کرم و سخاوت کی اصل،لہٰذا انگور گویا سراپا کرم و سخاوت ہے جب شراب حرام کی گئی تو انگور کو کرم کہنے سے منع کر دیا گیا اور فرمایا گیا : کرم تو مؤمن کا قلب یا خو د مؤمن ہے،تم ایسا اچھا نام ایسی خبیث چیز کو کیوں کہتے ہو ۔عربی میں اچھی زمین ،انگور ،حج،جہاد سب کو کرم کہتے ہیں۔'' (مرأۃ المناجیح،ج۶،ص۴۱۲،۴۱۳)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular