کبيرہ نمبر179: سود لينا
کبيرہ نمبر180: سود دينا
کبيرہ نمبر181: سودی دستاویزات لکھنا
کبيرہ نمبر182: سودی لين دين پر گواہ بننا
کبيرہ نمبر183: سود ميں کوشش کرنا
کبيرہ نمبر184: سود میں تعاون کرنا
(۱)اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے:
اَلَّذِیۡنَ یَاۡکُلُوۡنَ الرِّبٰوا لَا یَقُوۡمُوۡنَ اِلَّا کَمَا یَقُوۡمُ الَّذِیۡ یَتَخَبَّطُہُ الشَّیۡطٰنُ مِنَ الْمَسِّ ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ قَالُوۡۤا اِنَّمَا الْبَیۡعُ مِثْلُ الرِّبٰوا ۘ وَاَحَلَّ اللہُ الْبَیۡعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰوا ؕ فَمَنۡ جَآءَہٗ مَوْعِظَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ فَانۡتَہٰی فَلَہٗ مَا سَلَفَ ؕوَاَمْرُہٗۤ اِلَی اللہِ ؕ وَمَنْ عَادَ فَاُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمْ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿275﴾یَمْحَقُ اللہُ الرِّبٰوا وَیُرْبِی الصَّدَقٰتِ ؕ وَاللہُ لَا یُحِبُّ کُلَّ کَفَّارٍ اَثِیۡمٍ ﴿276﴾
ترجمۂ کنز الايمان:وہ جو سود کھاتے ہيں قيامت کے دن نہ کھڑے ہوں گے مگر جيسے کھڑا ہوتا ہے وہ جسے آسيب نے چھو کر مخبوط بنا ديا ہويہ اس لئے کہ انہوں نے کہا بيع بھی تو سود ہی کے مانند ہے اور اللہ نے حلال کيا بيع کو اور حرام کيا سود تو جسے اس کے رب کے پاس سے نصيحت آئی اور وہ باز رہا تو اسے حلال ہے جو پہلے لے چکا اور اس کاکام خدا کے سپرد ہے اور جو اب ايسی حرکت کریگا تو وہ دوزخی ہے وہ اس ميں مدتوں رہيں گے اللہ ہلاک کرتا ہے سود کو اور بڑھاتا ہے خيرات کو اور اللہ کو پسند نہيں آتا کو ئی ناشکرا بڑا گنہگار۔ (پ3، البقرۃ:275تا276)
(2) یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَذَرُوۡا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿278﴾فَاِنۡ لَّمْ تَفْعَلُوۡا فَاۡذَنُوۡا بِحَرْبٍ مِّنَ اللہِ وَرَسُوۡلِہٖ ۚ وَ اِنْ تُبْتُمْ فَلَکُمْ
ترجمۂ کنز الايمان:اے ايمان والو اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو باقی رہ گيا ہے سود اگر مسلمان ہو پھر اگر ايسا نہ کرو تو يقين کر لو اللہ اور اللہ کے رسول سے لڑائی کا اور اگر تم توبہ کرو تو اپنا اصل مال
رُءُوۡسُ اَمْوَالِکُمْ ۚ لَا تَظْلِمُوۡنَ وَلَا تُظْلَمُوۡنَ ﴿279﴾وَ اِنۡ کَانَ ذُوۡعُسْرَۃٍ فَنَظِرَۃٌ اِلٰی مَیۡسَرَۃٍ ؕ وَ اَنۡ تَصَدَّقُوۡا خَیۡرٌ لَّکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ ﴿280﴾وَاتَّقُوۡا یَوْمًا تُرْجَعُوۡنَ فِیۡہِ اِلَی اللہِ ٭۟ ثُمَّ تُوَفّٰی کُلُّ نَفْسٍ مَّا کَسَبَتْ وَہُمْ لَا یُظْلَمُوۡنَ ﴿281﴾٪
لے لو نہ تم کسی کو نقصان پہنچاؤنہ تمہيں نقصان ہو اور اگر قرض دار تنگی والا ہے تو اسے مہلت دو آسانی تک اور قرض اس پر بالکل چھوڑ دينا تمہارے لئے اور بھلا ہے اگر جانو اور ڈرو اس دن سے جس ميں اللہ کی طرف پھرو گے اور ہر جان کو ا سکی کمائی پوری بھر دی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہو گا۔(پ 3، البقرۃ،278تا281)
(3) یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَاۡکُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَۃً ۪ وَّاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿130﴾ۚوَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡۤ اُعِدَّتْ لِلْکٰفِرِیۡنَ ﴿131﴾
ترجمۂ کنز الايمان:اے ايمان والو! سود دُونا دُون (دُگنا)نہ کھاؤ اور اللہ سے ڈرو اس اميد پر کہ تمہیں فلاح ملے اور اس آگ سے بچو جو کافروں کے لئے تيار رکھی ہے۔(پ4، آل عمران:130۔131)
مذکورہ آیاتِ مبارکہ اور ان ميں بيان کئے گئے سود خور کے انجام پر غور کيجئے، آیاتِ مبارکہ کے بعض حصوں کی مختصر تشريح سے اس کی مزيد وضاحت ہو جائے گی۔
0 Comments: