دُلہن کی تلاش،منگنی اورتاریخ ٹھہرانا موجودہ رسمیں:

   ہندوستان میں عام طور پر لڑکے والوں کی تمنا یہ ہوتی ہے کہ مالدارکی لڑکی گھر میں آئے جہاں ہمارے بچے کے خوب ارمان نکلیں، اس قدر جہیز لائے کہ گھر بھر جائے۔ ادھر لڑکی والوں کی آرزو ہوتی ہے لڑکا مالدار اور شوقین ہو،انگریزی بال کٹاتا ہو، داڑھی منڈاتا ہو،تاکہ ہماری لڑکی کو سینما دکھائے اور اس کے ہر ناجائز ارمان نکالے۔میں نے بہت مسلمانوں کو کہتے سنا کہ ہم داڑھی والے کو اپنی لڑکی نہ دیں گے،لڑکا شوقین چاہے اور بہت جگہ اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ لڑکی والوں نے دولہا سے مطالبہ کیاکہ داڑھی منڈوا دو تو لڑکی دی جاسکتی ہے،چنانچہ لڑکوں نے داڑھیاں منڈوائیں، کہاں تک دکھ کی باتیں سناؤں،یہ بھی کہتے سنا گیاکہ نمازی کو لڑکی نہ دیں گے، وہ مسجد کا ملّاں ہے، ہماری لڑکی کے ارمان اور شوق پورے نہ کریگا۔ پنجاب میں یہ آگ زیادہ لگی ہوئی ہے۔جب اپنی مرضی کا لڑکا مل گیاتو اب خیر سے منگنی  (کڑمائی)کا وقت آیا،اس میں دلہن والوں کی طرف سے مطالبہ ہوا کہ ایسے کپڑوں کا جوڑا، اس قدر سونے کا زیور چڑھاؤ،اس فرمائش کو پورا کرنے کیلئے لڑکے والے اکثر قرض لے کر یا کسی جگہ سے زیور مانگ کر چڑھادیتے ہیں۔جب منگنی کا وقت آیا تو لڑکے والا اپنے قرابت داروں کو جمع کرکے اوّلاً ان کی دعوت اپنے گھر کرتا ہے پھر دلہن کے یہاں ان سب کو لے جاتا ہے۔ جہاں دلہن والوں کے قرابت دار پہلے ہی سے جمع ہوتے ہیں غرضیکہ دلہن کے گھر دو قسم کے میلے لگ جاتے ہیں پھران کی پر تکلّف دعوت ہوتی ہے۔ یو،پی (ھند)میں تو کھانے کی دعوت ہوتی ہے مگر پنجاب میں مٹھائی چائے کی دعوت جس میں اس رسم پر دونوں طرف سے چارپانچ سو روپیہ تک خرچ ہوجاتے ہیں۔پھر دلہن کے یہاں سے لڑکے کے سونے کی انگوٹھی اور کچھ کپڑے ملتے ہیں اور لڑکی کو دولہا والوں کی طرف سے قیمتی جوڑا، بھاری ستھرا زیور دیا جاتا ہے پھر منگنی سے شادی تک ہر عید وغیرہ پر کپڑے اور وقتاً فوقتاً موسمی میوہ(فروٹ)اور مٹھائیاں لڑکے کے گھر سے جانا ضروری ہے۔تاریخ ٹھہرانے پر لوگوں کا مجمع کر کے دعوت اور مٹھائی تقسیم ہوتی ہے پھر تاریخ مقرر ہونے سے شادی تک دونوں گھروں میں عورتوں کا جمع ہوکر عشقیہ گانے، ڈھول بجانا لازم ہوتا ہے جس میں ہر تیسرے دن مٹھا ئی ضرور تقسیم ہوتی ہے اس میں کافی خرچہ ہوتا ہے، ان تما م رسموں میں بد تر رسم مائیوں (مائیاں) اُبٹن کی رسمیں ہیں جس میں اپنی پرائی عورتیں جمع ہوکر دولہا کے اُبٹن(جسم کو صاف اور ملائم بنانے والا ایک خوشبودار مسالہ)، مہندی لگاتی ہیں، آپس میں ہنسی مذاق، دل لگی، دولہا سے مذاق وغیرہ بہت بے عزتی کی باتیں ہوتی ہیں۔ یہ میں نے وہ رسمیں عرض کی ہیں جو قریب قریب ہر جگہ کچھ فرق سے ہوتی ہیں اور جو مختلف قسم کی خاص خاص رسمیں جاری ہیں اُن کا شمار مشکل ہے۔

SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular