کبيرہ نمبر104: حلقہ کے درميان آ کر بيٹھنا

 (1)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا حذيفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ''اللہ عزوجل حلقے (یعنی دائرے) کے درميان بيٹھنے والے پر لعنت فرمائے۔''

 ( سنن ابی داؤد،کتاب الادب ، باب الجلوس وسط الحلقۃ ا،لحدیث ۴۸۲۶ ، ص ۱۵۷۸'' لعن اللہ'' بدلہ'' لعن رسول اللہ'')

 (2)۔۔۔۔۔۔ايک اور روايت ميں ہے :'' ايک شخص حلقے کے درميان ميں آکر بيٹھ گيا تو حضرت سیدنا حذيفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرماياکہ نبی کريم،ر ء ُ و ف ورحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کی زبانِ حق پرست سے اس پر لعنت کی گئی ہے۔'' يا پھر یہ ارشاد فرمايا:''اللہ عزوجل نے رسول اکرم، شفيع معظم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کی زبانِ اقدس سے اس شخص پر لعنت فرمائی جو حلقے کے درميان آکر بيٹھتا ہے۔''

 ( جامع الترمذی ،ابواب الادب ، باب ماجاء فی کراھیۃ العقود ۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث ۲۷۵۳ ،ص ۱۹۲۹)

 (3)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورنبئ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے کسی قوم کا حلقہ ان کی اجازت کے بغير پھلانگا وہ گناہ گار ہے۔''  ( المعجم الکبیر ، الحدیث ۷۹۶۳ ، ج ۸ ، ص ۲۴۶)


 (4)۔۔۔۔۔۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''دو آدميوں کے درميان ان کی اجازت کے بغير نہ بيٹھو۔''

         ( سنن ابی داؤد،کتاب الادب ، باب فی الرجل یجلس بین الرجلین ، الحدیث ۴۸۴۴ ، ص ۱۵۷۹)

 (5)۔۔۔۔۔۔ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ ''کسی کے لئے جائز نہيں کہ وہ دو آدميوں کی اجازت کے بغيراُن میں جدائی ڈالے۔''

 ( جامع التر مذی ،ابواب الادب ، باب ماجاء فی کراھیۃ الجلوس بین۔۔۔۔۔۔ الخ، الحدیث ۲۷۵۲ ، ص ۱۹۲۹)

 (6)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تم ميں سے کوئی شخص جب کسی مجلس ميں آئے تو اگر اس کی خاطرکشادگی پیدا کی جائے تو وہاں بيٹھ جائے ورنہ جہاں کشادگی پائے وہاں جا کر بيٹھے۔''


 ( شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق ، فصل فی التو اضع ، الحدیث ۸۲۴۳، ج۶، ص ۳۰۰)

تنبیہ:

    اس گناہ کو بعض شافعی علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا ہے، شايد انہوں نے احادیثِ مبارکہ ميں مذکور لعنت سے اس کے کبيرہ گناہ ہونے پر استدلال کيا ہے، اگر عرفاً اس سے کسی کو ايذاء پہنچتی ہو تو ظاہری استدلال يہی ہے اور اسی پر حدیثِ پاک محمول ہے، جبکہ ہمارے اصحاب کے اس قول کہ''يہ عمل مکروہ ہے۔'' کو ايذاء کی کمی پر محمول کيا جائے گا اور اس تفصيل کی تائيد ہمارا وہ بيان بھی کرتا ہے جسے ہم نے کتب فقہ کے باب''حَمْلُ السِّلَاحِ فِیْ صَلٰوۃِ الْخَوْفِ اور تَقْبِيل الْحَجَرِ الْاَسْوَدِ عِنْدَ الزَّحْمَۃِ وغيرہ ميں ذکر کيا ہے کہ اگر ايذاء کم ہو تو مکروہ ہے ورنہ حرام۔ اوراسی سے واضح ہو گيا کہ ائمہ کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے اقوال اور حدیثِ پاک ميں کوئی تضاد نہيں ،اس ميں غور کرو ميں نے کوئی ايسا شخص نہيں ديکھا جو اس وضاحت سے واقف ہو۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular