کبيرہ نمبر103: جمعہ کے دن لوگوں کی گردنيں پھلانگنا

 (1)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے جمعہ کے دن لوگوں کی گردنيں پھلانگيں اس نے جہنم کے لئے پل بنا ليا۔''

 ( جامع الترمذی ، ابواب الجمعۃ ، باب فی کراھیۃ التخطی یوم الجمعۃ ، الحدیث ۵۱۳،ص ۱۶۹۵)

 (2)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روايت کرتے ہيں کہ'' سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم لوگوں سے خطاب فرما رہے تھے کہ ايک شخص لوگوں کی گردنيں پھلانگتا ہوا آيا اورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے قريب آ کر بيٹھ گيا، پھر جب نبئ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نماز پڑھا چکے تو ارشاد فرمايا :''اے فلاں! تجھے ہماری جماعت ميں سے ہونے سے کس چيز نے منع کيا ؟''اس نے عرض کی: ''يارسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! ميں نے چاہا کہ ميں اس جگہ بيٹھوں جو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی نگاہ میں ہو۔'' تو سرکار ابد قرار، شافع روز شمار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا :''ميں نے تمہيں لوگوں کی گردنيں پھلانگتے اور انہيں ايذاء پہنچاتے ہوئے ديکھا، جس نے کسی مسلمان کو ايذاء دی اس نے مجھے ايذاء دی اور جس نے مجھے ايذاء دی اس نے اللہ عزوجل کو ايذاء دی۔''

 (المعجم الاوسط ، الحدیث:۳۶۰۷ ،ج۲،ص۳۸۷)



 (3)۔۔۔۔۔۔شاہ ابرار، ہم غريبوں کے غمخوار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو شخص جمعہ کے دن لوگوں کی گردنيں پھلانگتا ہے اورامام کے (خطبہ دینے کے لئے ) نکلنے کے بعد دو افراد کو درمیان سے چیرتا (یعنی الگ کر دیتا) ہے، وہ اپنی انتڑياں آگ ميں ڈالنے والے کی طرح ہے۔''

 (المسند للامام احمد بن حنبل ،الحدیث:۱۵۴۴۷ ،ج۵ ،ص۲۶۳)

    محدثين کرام عليہ رحمۃ الرحمن ارشاد فرماتے ہيں :''اس حکم کو جمعہ کے ساتھ خاص کرنا غلبہ کے اعتبار سے ہے کيونکہ زيادہ تر يہ کام جمعہ کے دن ہوتے ہيں۔''
(4)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا عبد اللہ بن بسررضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہيں کہ رسول انور، صاحب کوثر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ ايک شخص لوگوں کی گردنيں پھلانگتا ہوا آيا، توحضور نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے تنبیہ فرماتے ہوئے اُسے ارشاد فرمايا :''بيٹھ جا، تو نے بہت ايذاء دی۔''

 ( سنن ابی داؤد،کتاب الصلاۃ،باب تخطی رقاب النا س۔۔۔۔۔۔ الخ ،الحدیث:۱۱۱۸،ص۱۳۰۵)

 (5)۔۔۔۔۔۔ايک اور روايت ميں ہے :''تو نے ايذاء دی اور ايذاء پائی۔''

 (صحیح ابن خزیمۃ ،کتاب الجمعۃ،باب النہی عن تخطی الناس،الحدیث:۱۸۱۱،ج۳،ص۱۵۶)
 (6)۔۔۔۔۔۔اور ايک روايت ميں ہے کہ''بيٹھ جا ! تو دير سے آيا ہے۔''

 ( سنن ابن ماجۃ ،ابواب اقامۃ الصلوات،باب ماجاء فی النھی عن تخطی۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث:۱۱۱۵، ص۲۵۴۲)



تنبیہ:


    اس گناہ کوکبيرہ گناہوں ميں بعض متاخرين علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کی پيروی کرتے ہوئے شمار کيا گيا ہے، شايد علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے اس کے کبيرہ ہونے کی دليل انہيں احادیثِ مبارکہ سے حاصل کی ہے، ان کا استدلال اگرچہ حقيقت سے قريب ہے مگر ہمارے نزديک صحيح قول کے مطابق يہ عمل مکروہِ تنزيہی ہے ۱؎، ہمارے مؤقف اور ان احادیثِ مبارکہ ميں تطبيق کی صورت يہ ہے کہ ان احادیثِ مبارکہ کو اس شخص پر محمول کيا جائے جو عرف کے اعتبار سے لوگوں کو سخت ايذاء ديتا ہو اور ايذاء کم ہو تو اسے کراہتِ تنزيہہ پر محمول کيا جائے اور عنقريب ايک ايسی روايت بيان کی جائے گی جس ميں حلقہ کے وسط ميں بيٹھنے کا بيان ہے۔


۱؎ :احناف کے نزدیک:''جمعہ کے دن مقتدی کا امام سے قریب ہونا افضل ہے مگر یہ جائز نہیں کہ امام سے قریب ہونے کے لئے لوگوں کی گردنیں پھلانگے البتہ اگر امام ابھی خطبہ کو نہیں گیا ہے اور آگے جگہ باقی ہے تو آگے جا سکتا ہے اور خطبہ شروع ہونے کے بعد آیا تو مسجد کے کنارے ہی بیٹھ جائے۔''
(بہارِ شریعت، ج۱، حصہ ۴، ص۵۵)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular