(12)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے کسی عذر کے بغير نمازِ جمعہ چھوڑ دی وہ ایک دینار صدقہ کرے اورجونہ پائے وہ نصف دینار صدقہ کرے۱؎۔''
( سنن النسائی،کتاب الجمعۃ ، باب کفارۃ من ترک الجمعۃ من۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث:۱۳۷۳،ص۲۱۷۷)
(13)۔۔۔۔۔۔ ايک اور روايت ميں ہے :''ايک درہم يا نصف درہم صدقہ کرے يا ايک صاع يا ايک مد صدقہ کر دے۔''
( السنن الکبری للبیہقی،کتاب الجمعۃ ،باب ماورد فی کفارۃ من ترک الجمعہ ۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث:۵۹۹۰،ج۳،ص۳۵۲)
(14)۔۔۔۔۔۔جبکہ ايک اور روايت ميں ہے :''ايک يا نصف صاع گندم صدقہ کرے۔''
( سنن ابی داؤد،کتاب الصلاۃ،باب کفارۃ من ترکھا،الحدیث:۱۰۵۴،ص۱۳۰۱)
نوٹ:حدیثِ پاک میں مذکور ''صاع''اور'' مُد''دو پیمانوں کے نام ہیں۔
۱؎:''یہ دینار تصدق کرناشاید اس لئے ہو کہ قبولِ توبہ کے لئے معین(یعنی مددگار)ہو ورنہ حقیقتًاتو توبہ کرنافرض ہے ۔''(بہارشریعت ،ج۱،حصّہ۴،ص۵۱)
0 Comments: