جس طرح حرف کی صحیح ادائیگی کے لئے اس کے مخرج کو جاننا ضروری ہے اسی طرح حرف کی ادائیگی کے لیے اس میں پائی جانے والی صفات کوجاننا بھی اہمیت کا حامل ہے ۔ جس طرح حروف کے مخارج جُداجُدا ہوتے ہیں ۔ اسی طرح ہر حرف میں پائی جانے والی صفات بھی جداجدا ہوتی ہیں۔
صفت کی تعریف : لغوی معنٰی : ''مَا قَامَ بِشَیْئٍ'' (جو کسی شے کے ساتھ قائم ہو)
اصطلاحی معنٰی : حرف کو ادا کرتے وقت اسکی حالت یعنی سخت یا نرم ،پُریا باریک ہونا وغیرہ معلوم ہوجائے۔
صفات کی اقسام : صفات کی دو اقسام ہیں۔
۱۔ صفاتِ لازمہ ۲۔ صفاتِ عارضہ
(۱)صفات لازمہ:وہ صفات جو حرف کے لیے ہر وقت ضروری ہوں اوراسکے بغیر حرف ادا نہ ہوسکے اوراگر حرف کو اسکی صفا ت لازمہ کے بغیر ادا کیا جائے تو وہ اپنی اصلی حالت کھو دے گا۔مثلا ً
ص اورس کا مخرج تو ایک ہی ہے لیکن اگر ص کو اسکی صفتِ استعلاء اوراطباق کے بغیر ادا کیا جائے تو اسکی آواز ''س'' جیسی ہوجائے گی۔
صفاتِ عارضہ : وہ صفات جو اپنے حروف میں ہمیشہ نہ ہوں یعنی کبھی ہوں
اورکبھی نہ ہوں ان کو ادا نہ کرنے سے حرف ادا تو ہوجائے گا مگر تحسین وخوبصورتی باقی نہ رہے گی ۔یہ صفات سب حروف میں نہیں پائی جاتیں ہیں بلکہ صرف آٹھ حروف میں پائی جاتی ہیں جنکا مجموعہ'' اَوْ یَرْ مُلَانَ'' ہے ۔
0 Comments: