چند خصائص کُبریٰ

  •  (۱)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا پیدائش کے اعتبار سے ''اول الانبیاء'' ہونا جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ کَانَ نَبِیًّا وَّ اٰدَمُ بَیْنَ الرُّوْحِ وَالْجَسَدِ یعنی حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اس وقت شرف نبوت سے سرفراز ہو چکے تھے جب کہ حضرت آدم علیہ السلام جسم و روح کی منزلوں سے گزر رہے تھے۔(1)(زرقانی علی المواہب جلد۵ ص۲۴۲)
  • (۲)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا خاتم النبیین ہونا۔
  • (۳)تمام مخلوق آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے پیدا ہوئی۔
  • (۴)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا مقدس نام عرش اور جنت کی پیشانیوں پر تحریر کیا گیا۔
  • (۵)تمام آسمانی کتابوں میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بشارت دی گئی۔
  • (۶)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت کے وقت تمام بت اوندھے ہو کر گر پڑے۔
  • (۷)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا شق صدر ہوا۔
  • (۸)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا اور آپ کی سواری کے لئے براق پیدا کیا گیا۔
  • (۹)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی کتاب تبدیل و تحریف سے محفوظ کر دی گئی اور قیامت تک اس کی بقاء و حفاظت کی ذمہ داری اﷲ تعالیٰ نے اپنے ذمہ کرم پر لے لی۔
  • (۱۰)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو آیۃ الکرسی عطا کی گئی۔
  • (۱۱)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو تمام خزائن الارض کی کنجیاں عطا کر دی گئیں۔
  •  (۱۲)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو جوامع الکلم کے معجزہ سے سرفراز کیا گیا۔
  • (۱۳) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو رسالت عامہ کے شرف سے ممتاز کیا گیا۔
  • (۱۴)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تصدیق کے لئے معجزہ شق القمر ظہور میں آیا۔
  • (۱۵)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے اموال غنیمت کو اﷲ تعالیٰ نے حلال فرمایا۔
  • (۱۶)تمام روئے زمین کو اﷲ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے مسجد اور پا کی حاصل کرنے (تیمم) کا سامان بنا دیا۔
  • (۱۷) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بعض معجزات(قرآن مجید)قیامت تک باقی رہیں گے۔
  • (۱۸)اﷲ تعالیٰ نے تمام انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کو ان کا نام لے کر پکارا مگر آپ کو اچھے اچھے القاب سے پکارا۔
  • (۱۹)اﷲ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو ''حبیب اﷲ'' کے معزز لقب سے سر بلند فرمایا۔
  • (۲۰)اﷲ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی رسالت، آپ کی حیات،آپ کے شہر،آپ کے زمانے کی قسم یاد فرمائی۔
  • (۲۱)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تمام اولاد آدم کے سردار ہیں۔
  • (۲۲) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اﷲ تعالیٰ کے دربار میں ''اکرم الخلق'' ہیں۔
  • (۲۳) قبر میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ذات کے بار ے میں منکر و نکیر سوال کریں گے۔
  • (۲۴) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بعد آپ کی ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کے ساتھ نکاح کرنا حرام ٹھہرایا گیا۔

  •  (۲۵)ہر نمازی پر واجب کر دیا گیا کہ بحالت نماز اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ کہہ کر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو سلام کرے۔
  • (۲۶)اگر کسی نمازی کو بحالت نماز حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم پکاریں تو وہ نماز چھوڑ کر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی پکار پر دوڑ پڑے یہ اس پر واجب ہے اورایسا کرنے سے اس کی نماز فاسد بھی نہیں ہو گی۔
  • (۲۷)اﷲ تعالیٰ نے اپنی شریعت کا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو مختار بنا دیا ہے، آپ جس کے لئے جو چاہیں حلال فرما دیں اور جس کے لئے جو چاہیں حرام فرما دیں۔
  • (۲۸)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے منبر اور قبر انور کے درمیان کی زمین جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔
  • (۲۹)صور پھونکنے پر سب سے پہلے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اپنی قبر انور سے باہر تشریف لائیں گے۔
  • (۳۰)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو مقام محمود عطا کیا گیا۔
  • (۳۱) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو شفاعت کبریٰ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
  • (۳۲) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو قیامت کے دن ''لواء الحمد'' عطا کیا گیا۔
  • (۳۳) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔
  • (۳۴) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو حوض کوثر عطا کیا گیا۔
  • (۳۵) قیامت کے دن ہر شخص کا نسب و تعلق منقطع ہو جائے گا مگر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نسب و تعلق منقطع نہیں ہو گا۔
  • (۳۶)آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی نبی کے پاس حضرت اسرافیل علیہ السلام نہیں اترے۔
  •  (۳۷)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے دربار میں بلند آواز سے بولنے والے کے اعمال صالحہ برباد کردئیے جاتے ہیں۔
  • (۳۸)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو حجروں کے باہر سے پکارنا حرام کر دیا گیا۔
  • (۳۹)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ادنیٰ سی گستاخی کرنے والے کی سزا قتل ہے۔
  • (۴۰)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو تمام انبیاء علیہم السلام سے زیادہ معجزات عطا کئے گئے۔ (1)
  •                   (فہرست زرقانی علی المواہب جلد۵)



SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular