زندگی بھر کا ساتھ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شادی کے ذریعے میاں بیوی زندگی کے سفر میں ایک دوسرے کے رفیقِ سفر بن جاتے ہیں اور چونکہ یہ سفر طویل ہے تو ان کی رفاقت بھی طویل ہی ہوتی ہے شاید اسی لئے میاں بیوی کو ایک دوسرے کا رفیقِ حیات یعنی زندگی بھر کا ساتھی کہا جاتا ہے۔ اس طویل سفر میں جا بجا نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اس لئے ہنسی خُوشی اس سفر کو طے کرنے کیلئے میاں بیوی میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ وہ غور کرے کہ مجھے دینی و دُنیوی اعتبار سے کامیاب شوہر یا کامیاب بیوی کا کردار ادا کرنے کیلئے کن اوصاف و اَخلاق کا حامل ہونا چاہئے۔ آئیے! مُلاحَظہ کیجئے کہ کامیاب شوہر کو کن اَخلاق کا خیال رکھنا چاہئے :
0 Comments: