سَیِّدُنا بہاءُ الدین زکریّا ملتانی کى نصیحت
شیخُ الاسلام حضرت سَیِّدُنا بہاءُ الدین زکریّا ملتانیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے مُرىدوں کو اکثر ىہ نصىحت فرماتے تھے : اپنے بىوى بچّوں کو رزقِ حلال کھلاؤ ، اگر ذرّہ برابر بھى ناجائز اور حرام کمائى کسى نے اپنى زَوجہ و اَولاد کو کھلائى تو ان کے اندر بھى حرام رِزق کى تاثىر پىدا ہوجائے گی۔ (2)
نارِ دوزخ میں نہ لے جائے کہیں مالِ حرام
کر لو توبہ چھوڑ دو اے بھائیو !سب ہیر پھیر
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
2 - اللہ کے خاص بندے عبدہ ، ص ۵۴۶
0 Comments: