بیٹے کی شہادت پر بھی حجاب کی پابندی
حضرت سیِّدَتُنا اُمِّ خَلّاد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کا بیٹا جنگ میں شہید ہو گیا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ان کے بارے میں معلومات حاصِل کرنے کیلئے چہرے پرنِقاب ڈالے باپردہ بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں حاضِر ہو ئیں ، اِس پر کسی نے حیرت سے کہا : اِس وقْت بھی آپ نے مُنہ پر نِقاب ڈال رکھا ہے! کہنے لگیں : میں نے بیٹا ضرور کھویا ہے ، حیا نہیں کھوئی۔ (2)
2 - ابو داؤد ، کتاب الجھاد ، باب فضل قتال الروم الخ ، ۳ / ۹ ، حدیث : ۲۴۸۸
0 Comments: