بچّوں کا گھر بسانے میں ماں باپ کا کردار

بچّوں کا گھر بسانے میں ماں باپ کا کردار

والدین کو چاہئے کہ اپنے بچّوں کا گھر بسے رہنے اور ان کی محبتیں قائم رکھنے کی تگ و دو جاری رکھیں اور یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ بہو اور داماد کے درمیاں ناراضی کے موقع پر اُن کی ذرا سی غفلت و بے پروائی ، بیٹے بیٹی کی غیر ضروری طرفداری یامنفی کردار کی وجہ سے ان کے بچّوں کا آشیانہ اُجڑ سکتا ہے۔ لہٰذا اگر  خُدانخواستہ بیٹی اپنے شوہر سے رُوٹھ کر گھر آجائے تو والدین کو چاہئے کہ داماد اور اُس کے گھر والوں پر غُصّہ کرنے اور اُن سے لڑنے  پر آمادہ ہونے کے بجائے اپنی بیٹی کو سمجھائیں اور اُسے فوراً سُسرال پہنچانے کی کوشش کریں ، ہرگز ہرگز بیٹی کے دل میں لگی آگ کو اس طرح کہ جملے بول کر ہوا مت دیں : آجا بیٹی بیٹھ جا ، اب ہم دیکھتے ہیں تیرا شوہر کیسے تجھے لینے آتا ہے ، اُسے تیرا ذرا بھی احساس ہوگا تو وہ خود تجھے لینے آئے گا ، دیکھنا اُسے ایسا سبق سکھائیں گے کہ زندگی بھر یاد رکھے گا ، جب تک وہ یہاں آکر گھٹنے نہیں ٹیکے گا تُو اُس کے ہاں نہیں جائے گی ، اُس نے تجھے آنے کیسے دیا ، تیری ساس سُسر نے تجھے روکا کیوں نہیں ، ابھی ہم زندہ ہیں ، تُو ہم پر بوجھ تھوڑی ہے ، اب تُو اپنے سُسرال کبھی نہیں جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح لڑکے کے والدین کو بھی چاہئے کہ اپنے بیٹے کا آشیانہ اُجڑنے کی روک تھام کریں اور اس طرح کی اِشْتعال انگیز باتوں سے بیٹے کو مُشْتَعِل نہ کریں کہ اب کوئی ضرورت نہیں اُسے گھر لانے کی ، اگر وہ  گھر میں آئی تو ہم اس گھر میں 

نہیں رہیں گے ، جب سے وہ گھر میں آئی تھی اِس گھر کا سُکون غارت کیا ہوا تھا ، ہمیں ذلیل کرنے کیلئے اپنی ماں کے گھر جاکر بیٹھ گئی ، تمہارا احساس ہوگا تو خود یہاں آئے گی ، اُس کے ماں باپ کو چاہئے کہ وہ خود اُسے لے کر آئیں ، تمہارے جانے سے تمہاری اور ہماری ناک کٹ جائے گی ، تمہارے لئے لڑکیوں کی کمی ہے کیا وغیرہ وغیرہ۔ والدین کی اسطرح کی باتیں بچّوں کو ضِدّی بنادیتی ہیں اور وہ اپنے رفیقِ حیات کے انتظار میں اپنے اپنے گھر بیٹھے رہتے ہیں بلکہ یہ انتظار جیسے جیسے طویل ہوتا ہے والدین اپنے بیٹے یا بیٹی کے مزید کان بھرتے اور سُسرال نا جانے پر اور پکّا کردیتے ہیں ۔ اگر بالفرض بہو خود ہی اپنے سُسرال آجائے یا داماد ہی اپنی بیوی کو منانے اپنے سُسرال پہنچ جائے تو بعض اوقات  ساس سُسر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کا شکر ادا کرنے کے بجائے اپنی بہو یا داماد کو کڑوی کسیلی باتیں سُنا کر شرمندہ اور ذلیل کرتے ہیں ۔ 
بہرحال اگر لڑکی روٹھ کر اپنے والدین کے گھر چلی جائے تو اولاًسسرال والوں کو چاہئے کہ اپنی بہو کو منا کر لائیں ، اپنی “ اَنا “ کا مسئلہ نہ بنائیں بلکہ یہ سوچیں کہ بہو ہمارے گھر کی عزّت ہے۔ اگر سُسرال والے منانے کیلئے نہ آئیں تو لڑکی کے والدین یہ سوچ کر خود ہی اپنی بیٹی کو اُس کے سُسرال لے جائیں کہ اب اُن کی بیٹی سُسرال کی امانت ہے بلکہ وقتاً فوقتاً اپنی بیٹی کے ذہن میں یہ بات بٹھانے کی کوشش کریں کہ اب تمہارا سُسرال ہی تمہارا گھر ہے تاکہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر روٹھ کر میکے کا رُخ نہ کرے۔ اگر لڑکا لڑکی کے والدین صبر و تحمل اور اِفہام و تفہیم سے کام لیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اُن کے بچّوں کا آشیانہ بکھرنے سے بچ جائے گا۔ آئیے !اِس ضمن میں خاندانِ نبوت کا ایک انتہائی سبق آموز واقعہ مُلاحَظہ کیجئے : 






SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular