اصلاح کیلئے جابرانہ انداز اختیار نہ کیجئے
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے “ باحیانوجوان “ میں فرماتے ہیں : حتَّی الامکان بے پردَگی وغيرہ کے معاملہ ميں عورتوں کو روکا جائےمگر حکمتِ عملی کے ساتھ ، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ اپنی زوجہ یا ماں بہنوں پر اس طرح کی سختی کر بیٹھیں جس سے گھر کا اَمْن ہی تہ و بالا ہو کر رَہ جائے۔ ضَرورتاً میرے بیان کی کیسٹیں سنائیے جن میں پردہ کا ذِکْر ہے۔ مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت حصّہ 16صفحہ 80تا92 سے “ دیکھنے اور چُھونے کا بیان “ پڑھنا پڑھانا یا پڑھ کر سنانا بھی انتہائی مفید ہے۔ ان کیلئے دل سوزی کے ساتھ دعا بھی فرماتے رہئے۔ خود کو اور اہلِ خانہ کو ہر گُناہ سے بچانے کی کُڑھن پیدا کیجئے اور کوشِش بھی جاری رکھیں۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
0 Comments: