طَلَاق دینے کا سب سے بہتر طریقہ
طَلَاق دینے کاسب سے بہترطریقہ یہ ہے کہ عورت کی پاکی کے وہ ایام جن میں شوہر نے اس سے صحبت نہ کی ہو ، ان ایّام میں صرف ایک بار اس سے کہے : ’’میں نے تجھے طَلَاق دی‘‘اس کے بعد بیوی کوچھوڑ ے رکھے اور اس سے بالکل علیحدہ رہے یہاں تک کہ اس کی عِدّت گزرجائے۔ اختتامِ عِدّت پر وہ نکاح سے خارج ہوجائے گی۔ اس طرح طَلَاق دینے سے فائدہ یہ ہوگا کہ کل کو اگر دونوں دوبارہ ایک ساتھ زندگی بسر کرنا چاہیں تو دورانِ عِدّت بغیر نکاح کے اور عِدّت کے بعد بغیر حلالہ صرف نکاح کے ذریعہ رجوع ہو جائے گا۔ ٭طَلَاق کا کوئی بھی مسئلہ اپنی اَٹکل(یعنی سمجھ)سے حل کرنے کے بجائے دارُ الْاِفتا ء اہلسنت سے رجوع کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں دین و دُنیا کی خُوشیاں عطا فرمائے اور تمام معاملات میں شرعی احکام پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
0 Comments: