مدینہ منورہ میں مرنے کی فضیلت:

(11)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''تم ميں سے جو مدینہ منورہ ميں مرنے کی استطاعت رکھے وہ مدینہ ہی ميں مرے کيونکہ جو مدینہ منورہ ميں مرے گا ميں اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے حق ميں گواہی دوں گا۔''

    (شعب الایمان،باب فی المناسک، فضل الحج والعمرۃ ، الحدیث:۱۴۸۲، ج۳،ص ۴۹۷)

 (12)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''بیماری اور دجال مدینہ منورہ ميں داخل نہیں ہو سکتے۔''

 (الترغیب والترھیب،کتاب الحج،باب الترغیب فی سکنی۔۔۔۔۔۔الخ،تحت الحدیث:۱۸۷۴،ج۲، ص ۱۱۹)

 (13)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردگار عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے دعا مانگی:''اے اللہ عزوجل! تيرے خليل، تيرے بندے اور تيرے نبی حضرت ابراہيم علیہ السلام نے تجھ سے مکہ مکرمہ والوں کے لئے دعا مانگی تھی اور ميں تيرا بندہ اور تيرا رسول محمد(صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم) تجھ سے اسی طرح مدینہ منورہ والوں کے لئے دعا مانگتا ہوں جس طرح حضرت ابراہيم علیہ السلام نے مکہ مکرمہ والوں کے لئے دعا مانگی تھی، ہم تجھ سے دعا مانگتے ہيں کہ تو ان کے لئے ان کے صاع، ان کے مد اور ان کے پھلوں ميں برکت عطا فرما۔''


 (المسندللامام احمدبن حنبل،حدیث ابی قتادۃ،الحدیث:۲۲۶۹۳، ج۸،ص ۴ ۳۸)

 (14)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے دعا مانگی:''يا الٰہی عزوجل! جس طرح تُو نے مکہ مکرمہ کو ہمارا محبوب بنايا اسی طرح مدینہ منورہ کو بھی ہمارا محبوب بنا دے اوراس کی بیماری کو''مقامِ جحفہ''کی طرف منتقل فرمادے۔''(وہاں سے کوئی پرندہ بھی اڑتاہواگزرتاتوبیمارہوجاتا)  (المرجع السابق،الحدیث:۲۲۶۹۳ ،ج۸ ،ص ۳۸۴)

 (15)۔۔۔۔۔۔سرکارِمدینہ،راحتِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں عرض کی:''اے اللہ عزوجل!ميں نے مدینہ منورہ کی دوپہاڑيوں کے درميان کوحرم بنايا(یعنی میں نے اس کی حرمت ظاہرفرمائی ) ہيجس طرح تونے حضرت ابراہيم(علیہ السلام) کی زبان سے مکہ مکرمہ کو حرم فرماياہے۔''  (المرجع السابق،الحدیث: ۲۲۶۹۳ ، ج۸ ،ص ۳۸۴)

    مراد يہ ہے کہ مکہ مکرمہ زمين وآسمان کی تخليق کے وقت سے ہی تھا مگر اس کی حرمت مخفی ہو جانے کے باعث کم ہو گئی تھی پھراللہ عزوجل نے حضرت سيدنا ابراہيم علی نبيناو عليہ الصلوٰۃ و السلام کی زبان سے اس کی حرمت کو ظاہرفرمايا۔
(16)۔۔۔۔۔۔شاہِ ابرار، ہم غريبوں کے غمخوار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں عرض کی:''اے اللہ عزوجل! ہمارے لئے ہمارے پھلوں ميں برکت عطافرما اور ہمارے لئے ہمارے مدينے ميں برکت عطافرما اور ہمارے لئے ہمارے صاع اور مد ميں برکت عطا فرما۔''


( صحیح مسلم ،کتاب الحج ، باب فضل المدینۃ ودعاء ۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث: ۳۳۳۴ ، ص ۶ ۹۰)

 (17)۔۔۔۔۔۔حضورنبئ پاک،صاحبِ لولاک،سیاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں عرض کی:''اے اللہ عزوجل! حضرت ابراہيم (علیہ السلام) تيرے بندے، خليل اور نبی ہيں جبکہ ميں بھی تيرا بندہ اور نبی ہوں، انہوں نے تجھ سے مکہ مکرمہ کے لئے دعا کی اور ميں مدینہ منورہ کے لئے وہی دعا کرتا ہوں جو انہوں نے مکہ مکرمہ کے لئے مانگی تھی اور اتنی ہی اس کے ساتھ مزيد کی دعامانگتا ہوں تو اس برکت کو دو برکتوں کے ساتھ ملا دے اور اس کی بيماری جحفہ کی طرف منتقل کر دے۔''(کيونکہ وہ يہوديوں کامسکن تھا)

    ( صحیح مسلم ،کتاب الحج ، باب فضل المدینۃ ودعاء النبی ۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث: ۳۳۳۴ ، ص۹۰۶)
( صحیح البخاری ،کتاب مناقب الانصار ،باب مقدم النبی واصحاب المدینہ ، الحدیث: ۳۹۲۶،ص۳۲۰)


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Comments:

عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Popular Tags

Islam Khawab Ki Tabeer خواب کی تعبیر Masail-Fazail waqiyat جہنم میں لے جانے والے اعمال AboutShaikhul Naatiya Shayeri Manqabati Shayeri عجائب القرآن مع غرائب القرآن آداب حج و عمرہ islami Shadi gharelu Ilaj Quranic Wonders Nisabunnahaw نصاب النحو al rashaad Aala Hazrat Imama Ahmed Raza ki Naatiya Shayeri نِصَابُ الصرف fikremaqbool مُرقعِ انوار Maqbooliyat حدائق بخشش بہشت کی کنجیاں (Bihisht ki Kunjiyan) Taqdeesi Mazameen Hamdiya Adbi Mazameen Media Zakat Zakawat اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت اِسلامی زندگی تالیف : حكیم الامت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی Mazameen mazameenealahazrat گھریلو علاج شیخ الاسلام حیات و خدمات (سیریز۲) نثرپارے(فداکے بکھرے اوراق)۔ Libarary BooksOfShaikhulislam Khasiyat e abwab us sarf fatawa مقبولیات کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) کتابُ الخیر خیروبرکت (منتخب سُورتیں، معمَسنون اَذکارواَدعیہ) محمد افروز قادری چریاکوٹی News مذہب اورفدؔا صَحابیات اور عِشْقِ رَسول about نصاب التجوید مؤلف : مولانا محمد ہاشم خان العطاری المدنی manaqib Du’aas& Adhkaar Kitab-ul-Khair Some Key Surahs naatiya adab نعتیہ ادبی Shayeri آیاتِ قرآنی کے انوار نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ (Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya) نعتیہ ادبی مضامین غلام ربانی فدا شخص وشاعر مضامین Tabsare تقدیسی شاعری مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے مسائل و فضائل app books تبصرہ تحقیقی مضامین شیخ الاسلام حیات وخدمات (سیریز1) علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی Hamd-Naat-Manaqib tahreereAlaHazrat hayatwokhidmat اپنے لختِ جگر کے لیے نقدونظر ویڈیو hamdiya Shayeri photos FamilyOfShaikhulislam WrittenStuff نثر یادرفتگاں Tafseer Ashrafi Introduction Family Ghazal Organization ابدی زندگی اور اخروی حیات عقائد مرتضی مطہری Gallery صحرالہولہو Beauty_and_Health_Tips Naatiya Books Sadqah-Fitr_Ke_Masail نظم Naat Shaikh-Ul-Islam Trust library شاعری Madani-Foundation-Hubli audio contact mohaddise-azam-mission video افسانہ حمدونعت غزل فوٹو مناقب میری کتابیں کتابیں Jamiya Nizamiya Hyderabad Naatiya Adabi Mazameen Qasaid dars nizami interview انوَار سَاطعَہ-در بیان مولود و فاتحہ غیرمسلم شعرا نعت Abu Sufyan ibn Harb - Warrior Hazrat Syed Hamza Ashraf Hegira Jung-e-Badar Men Fateh Ka Elan Khutbat-Bartaniae Naatiya Magizine Nazam Shura Victory khutbat e bartania نصاب المنطق

اِسلامی زندگی




عجائب القرآن مع غرائب القرآن




Khawab ki Tabeer




Most Popular